حوثیوں کے بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق، دو زخمی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 9th November 2019, 7:26 PM | عالمی خبریں |

صنعاء،9نومبر(آئی این ایس انڈیا)جمعہ کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا کے مشرق میں نھم ڈاریکٹوریٹ میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ نو سالہ مارش ربیع بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق اور اس کی سات سالہ ھمام اور چھ سالہ بہن صنع اللہ ربیع یام کے مقام پر بکریاں چراتے ہوئے باردی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں زخمی بچوں کو علاج کے لیے مارب شہر کے جنرل اسپتال لایا گیا ہے۔یام کے علاقے میں یہ چھٹا واقعہ ہے جس میں ایک بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ حوثیوں نے اس علاقے میں ہزاروں بارودی سرنگوں اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات نصب کر رکھے ہیں۔حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعا کی طرف سے یمنی فوج کی پیشرفت میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے نھم کے علاقے میں بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں نصب کررکھی ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...