ریاستی خبریں https://www.sahilonline.net/ur/state-news ساحل آن لائن: ریاست کرناٹک سے شائع ہونے والا تین زبانوں کا منفرد نیوز پورٹل جو ساحلی کینرا کی خبروں کے ساتھ ساتھ ریاستی، قومی اور بین الاقوامی خبروں سے آپ کو باخبر رکھتا ہے۔ ریاستی خبریں کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-assembly-passes-resolution-against-neet کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔ بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان https://www.sahilonline.net/ur/4-cms-to-boycott-niti-aayog-meeting-over-discriminatory-budget وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 وزرائے اعلیٰ نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ اُڈپی میں ضلع انچارج  وزیر لکشمی ہبالکر نے سیلاب زدہ علاقوں کا کیا دورہ  https://www.sahilonline.net/ur/udupi-minister-lakshmi-hebbalkar-visits-flood-affected-areas   اُڈپی  ضلع میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل بارش کے پیش نظر کٹاؤ اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی ہے، ضلع انچارج وزیر لکشمی ہبالکر نے ان علاقوں کا دورہ کیا۔  شیموگہ سے بیندور آنے والی  بس نالے میں گر گئی - 17 طلبہ زخمی  https://www.sahilonline.net/ur/kundapur-bus-falls-into-roadside-drain-17-students-injured شیموگہ سے بیندور کی طرف طلبہ کو لانے والی والی پرائیویٹ بس کولّور کے قریب دالی مورکلو میں بے قابو ہو کر سڑک کنارے نالے میں گر گئی، جس کی وجہ سے بس میں موجود 17 طلبہ زخمی ہوگئے ۔  وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کیا انکولہ کا دورہ - جائے حادثے پر راحت کاری کا لیا جائزہ https://www.sahilonline.net/ur/karnatakas-cm-siddaramiah-inspects-ankola-landslide-amidst-monsoon-fury تعلقہ کے شیرور میں چھ دن پہلے جہاں چٹان کھسکنے کا المناک حادثہ پیش آیا تھا، آج ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس مقام کا دورہ کا اور وہاں چل رہی تلاشی مہم اور راحت کاری کا جائزہ لیا ۔ منگلورو - بینگلورو نیشنل ہائی وے پر پہاڑیاں کھسکنے کے واقعات -  ہائی وے پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل بند  https://www.sahilonline.net/ur/mangaluru-bengaluru-traffic-hit-by-landslides منگلورو - بینگلورو نیشنل ہائی وے 275  پر سکلیشپور کے پاس چٹان کھسکنے کے بعد اس راستے پر موٹر گاڑیوں کی آمد متاثر ہوئی ۔ علاقہ کلیان کرناٹک کے لئے علیحدہ وزارت کی تشکیل سمیت دیگر مطالبات لے کر گلبرگہ میں کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی کا خاموش احتجاجی دھرنا https://www.sahilonline.net/ur/silent-protest-demanding-effective-implementation-of-article-371j کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی نے عہدیدارانِ سمیتی کے علاوہ کلبرگی کے دانشوروں، قلمکاروں اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے تعاون سے احاطہ ٹاؤن ہال گلبرگہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ تَلے ایک خاموش احتجاجی دھرنا منعقد کیا۔ بینگلورو: دھوتی میں ملبوس کسان کو داخلہ نہ دینے کا معاملہ : حکومت نے دیا سات دن کے لئے مال بند کرنے کا حکم  https://www.sahilonline.net/ur/bengaluru-mall-denies-entry-to-farmer-for-wearing-dhoti دو دن قبل بینگلورو کے ایک مال میں ایک عمر رسیدہ کسان اور اس کے اہل خانہ  کو اس وجہ سے داخلہ دینے سے انکار کیا گیا تھا کہ وہ کسان دھوتی میں ملبوس تھا ۔ اس واقعے کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد اس کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی تھیں اور مال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا ۔  کرناٹک پرائیویٹ فرموں میں کناڈیگاس کے لیے 100فیصد کوٹہ لازمی کرنے والا بل منظور https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-gives-nod-to-bill-mandating-100-per-cent-quota-for-kannadigas-in-private-firms کرناٹک کی کابینہ نے ایک بل کو منظور کیا ہے جس میں کننڈیگاس کو گروپ سی اور ڈی کے عہدوں کے لیے نجی شعبے میں 100 فیصد ریزرویشن لازمی قرار دیا گیا ہے،  وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا۔یہ فیصلہ پیر کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اگر میرے بیٹے نے کوئی جرم کیا ہے تو پھانسی دے دو ؛پرجول ریونا کے والد ایچ ڈی ریونا کا بیان https://www.sahilonline.net/ur/hang-my-son-if-he-has-committed-any-crime-prajwal-revannas-father جے ڈی ایس ایم ایل اے اور سابق وزیر ایچ ڈی۔ ریونا نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے پرجول ریوانا، جو کئی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے پھانسی دی جانی چاہیے۔ آلودہ پانی کے استعمال کے سبب یادگیر میں کئی افراد ہسپتال میں داخل ، پنچایت ڈیولوپمینٹ آفیسرمعطل https://www.sahilonline.net/ur/pdo-suspended-in-kakalwar-village   کاکل وار گاؤں تعلقہ یادگیر میں آلودہ  پانی کے پینے کے سبب کئی افراد بیمار ہوگئے ہیں اور جنہیں ہسپتال میں  داخل کروادیا گیا ہے۔  گلبرگہ میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی خود کشی https://www.sahilonline.net/ur/suicide-of-young-boy-and-girl-in-gulbarga   ایک 30ساالہ نوجوان ا ور ایک نوجوان لڑکی نے کوری کوٹہ بینی تھورا ندی کملاپور کے تعلقہ گلبرگہ کے پل پر سے ندی میں چھلانگ لگا کر میں پیر کے دن  اپنی جان دے دی۔ نجی شعبے کی ملازمتوں میں 75 فیصد ریزرویشن پر احتجاج ؛ کرناٹک حکومت نے کابینہ کے فیصلہ پر لگائی روک https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-pauses-private-jobs-quota-for-locals-bill-after-huge-backlash کرناٹک کی سدارامیا حکومت نے فی الحال نجی شعبے کی ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو 100 فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق اپنے فیصلے پر روک لگادی ہے ۔ ان کے فیصلے کی شدید مخالفت کی جارہی تھی۔ حکومت گھر میں ہی گھر گئی تھی۔ یہاں تک کہ انہیں فرار کا کوئی راستہ نہیں مل رہا تھا۔ وزیر اعلیٰ کو خود اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے خود ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ صحافی گوری لنکیش کے قتل کے 3 ملزمین کو کرناٹک ہائی کورٹ سے ملی ضمانت https://www.sahilonline.net/ur/gauri-lankesh-murder-case-karnataka-high-court-grants-bail-to-3-accused کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کو سماجی کارکن اور صحافی گوری لنکیش کے قتل کے الزام میں گرفتار تین ملزمین کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ معروف صحافی گوری لنکیش، گوری لنکیش پتریکے نامی میگزین کی ایڈیٹر تھیں۔ وہ ہندوتوا تنظیموں کی سخت ناقد تھیں۔ ۵ ستمبر ۲۰۱۷ کی رات راجاریشوری نگر، بنگلور میں انکی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد نے سات گولیاں مارکر انہیں قتل کردیا تھا۔  کرناٹک وقف بورڈ کے سابق سی ای او 4 کروڑ روپے کے فراڈ میں پھنسے https://www.sahilonline.net/ur/fir-against-former-ceo-of-waqf-board-for-misappropriating-funds ایک چونکا دینے والے انکشاف میں کرناٹک کی بنگلورو پولیس نے وقف بورڈ کے سابق سی ای او ذوالفقار اللہ کے خلاف 4 کروڑ روپے کے مالی گھپلے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں دوسری ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ تازہ ترین پیش رفت 2016 میں پہلی ایف آئی آر درج ہونے کے آٹھ سال بعد ہوئی ہے۔ نیہا ہیرے مٹھ قتل کیس، پولیس نے لو جہاد کے زاویہ کو مسترد کردیا https://www.sahilonline.net/ur/neha-hiremath-was-murdered-for-refusing-to-marry-no-love-jihad-angle کرناٹک پولیس نے ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ قتل کیس میں لو جہاد کے زاویہ کو مسترد کر دیا ہے۔ پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں، جسے ہبلی کی عدالت میں پیش کیا گیا، کہا ہے کہ شادی سے انکار کے نتیجہ میں اس کا قتل ہوا۔ کرناٹک بی جے پی لیڈر بھرت شیٹی کے خلاف راہل گاندھی کے بارے میں بیان دینے پر مقدمہ درج https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-bjp-mla-booked-for-saying-rahul-gandhi-should-be-slapped-in-parliament کرناٹک پولیس نے بدھ کو بی جے پی کے ایم ایل اے بھرت شیٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ان پر مبینہ طور یہ الزام ہے کہ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ہندوؤں کے تئیں بیانات پر اُنہیں پارلیمنٹ میں طمانچہ رسید کرنے کا بیان دیا تھا۔ کرناٹک میں رام نگر کے نام پر ہنگامہ، ڈی کے شیوکمار کا مطالبہ کیا ہے؟ https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-deputy-cm-shivakumar-raises-pitch-to-rename-ramanagara-district-as-bengaluru-south ڈی کے شیوکمار نے  وزیر اعلیٰ سے رام نگر کا نام دوسری بار تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کی دلیل ہے کہ نام بدلنے سے رام نگر کو بنگلورو کے وقار کا فائدہ ہوگا۔ کرناٹک کے ایک دیہات میں پھیل گئی ہے پراسرار بیماری؛ ڈیڑھ ماہ سے پریشان ہیں گاوں کے لوگ https://www.sahilonline.net/ur/outbreak-of-mysterious-disease-in-karnatakas-chikkamagaluru-people-complain-of-swollen-legs-and-body-ache کرناٹک کے ضلع چکمنگلور کے دیواگونڈن ہلی گاؤں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لوگوں میں ایک پراسرار بیماری پھیلی ہوئی ہے۔ گاؤں کے کئی لوگ سوجن زدہ ٹانگوں اور شدید جسمانی درد میں مبتلا ہو کر بستر پر پڑے ہوئے ہیں۔ وزیر نہ بنائے جانے پر کرناٹک بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش جیگاجناگی ناراض، پارٹی کو 'دلت مخالف' قرار دیا https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-bjp-mp-upset-over-not-being-made-minister-calls-party-anti-dalit کرناٹک سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور دلت لیڈر رمیش جیگاجناگی نے کھل کر پارٹی کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی وزراء میں سے زیادہ تر اعلیٰ ذات سے ہیں۔ جبکہ دلتوں کو کنارہ کش کر دیا گیا ہے۔ رمیش جیگاجیناگی سات بار ایم پی رہ چکے ہیں اور 2016 سے 2019 تک وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں۔ فی الحال وہ وجے پورہ سیٹ سے الیکشن جیت چکے ہیں۔ بینگلورو میں مسافروں سے بھری بس میں اچانک لگ گئی آگ، سبھی مسافر محفوظ https://www.sahilonline.net/ur/bmtc-bus-goes-up-in-flames-on-bengalurus-mg-road-no-casualties-reported شہر کے ایم جی روڈ پر آج 30 مسافروں کے ساتھ سگنل پر رکی ہوئی  بی ایم ٹی کی ایک بس میں اچانک آگ لگ گئی ۔  ڈینگو مچھروں سے زیادہ بی جے پی پھیلا رہی ہے: دنیش گنڈو راؤ https://www.sahilonline.net/ur/dengue-politics-in-karnataka-congress-bjp-cross-swords ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ کرناٹک میں ڈینگو کے معاملات بڑھ رہے ہیں لیکن ایسی صورتحال نہیں ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کردیا جائے۔  کرناٹک میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی جیت کے جشن میں تقسیم کی گئی شراب، کانگریس نے جے پی نڈا سے مانگا جواب https://www.sahilonline.net/ur/liquor-allegedly-served-at-ktaka-mps-victory-celebration کامیابی کا جشن منانا کوئی معیوب بات نہیں ہے لیکن اگر یہ جشن شراب کی بوتلیں تقسیم کر منائی جائیں تو عمل معیوب ضرور ہو جاتا ہے۔ اگر یہ جشن انتخابی کامیابی کا ہو تو عوامی سطح پر اس کے خلاف آواز بھی بلند ہوگی۔ ایسا ہی ایک معاملہ کرناٹک میں سامنے آیا ہے، جس میں ملک کی سب سے بڑی نام نہاد سنسکاری پارٹی کے کامیاب ہونے والے رکن پارلیمنٹ نے اپنی کامیابی کا جشن شراب کی بوتلیں بانٹ کر منائی ہیں۔ اس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کانگریس سخت حملہ آور ہو گئی ہے۔ کرناٹک حکومت نے غیر مستحق بی پی ایل کارڈز منسوخ کرنے کا دیاحکم https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-cm-siddaramaiah-orders-cancellation-of-ineligible-bpl-cards-amid-financial-strain ریاست کی پانچ گارنٹی اسکیموں کے سبب مالی دباؤ کے پیش نظر، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے پیر کے روز تمام غیر مستحق لوگوں کو دیئے گئے بی پی ایل (خط افلاس سے نیچے) کارڈز منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ کرناٹک  میں ڈینگو کے معاملات 7000 پار، ایک دن میں 175 معاملات کی تصدیق ، 6 افراد کی موت سے ریاستی عوام میں بے چینی  https://www.sahilonline.net/ur/over-7000-dengue-cases-reported-in-karnataka ریاست میں کل ایک ہی دن 175 افراد میں ڈینگو  بخار کی تشخص ہوئی ہے۔ اس طرح رواں سال میں ڈینگو کے تصدیق شدہ معاملات  کی کل تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران وبا کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بینگلورو: موٹر گاڑیوں میں تیز روشنی والی ہیڈلائٹس کے خلاف پولیس کی کارروائی - پانچ دن میں ہوئے درج 5 ہزار معاملے  https://www.sahilonline.net/ur/high-beam-menace-over-5000-cases-booked ٹریفک پولیس نے آنکھوں کو چکا چوند کرنے والی تیز روشنی کی ہیڈ لائٹس استعمال کرنے والی موٹر گاڑیوں کے خلاف ریاستی گیر پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے جس کے تحت پہلے پانچ کے دوران 5 ہزار معاملے درج کیے گئے ۔  میسورو کے ڈپٹی کمشنر راجندر کے تبادلہ کے بعد کھڑا ہوگیاسیاسی تنازعہ https://www.sahilonline.net/ur/amid-muda-scam-karnataka-govt-transfers-mysuru-deputy-commissioner کرناٹک کی کانگریس حکومت کی طرف سے میسور وکے ڈپٹی کمشنر کے وی راجندر کے تبادلے نے سیاسی تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ میسور واربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم یو ڈی اے) میں سائٹ الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق گھوٹالے کو بے نقاب کرنے کی وجہ سے مسٹر راجندر کا ڈپٹی کمشنر کے عہدے سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔ محمد روشن بیلگاوی کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر https://www.sahilonline.net/ur/mohammad-roshan-is-deputy-commissioner-of-belagavi محمد روشن بیلگاوی کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر کئے گئے ہیں جنہیں یہاں سے تبادلہ ہوئے نتیش پاٹل نے آج عہدے کا چارج دلایا۔ محمد روشن یہاں تبادلہ سے قبل ہیسکام ہبلی کے منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے اپنے منصبی فرائض انجام دیتے ہو ئے کافی مشہور ہوئے تھے۔  کانگریس کی انتخابی شکست کی جانچ کرنے کمیٹی قائم کی جا ئے گی، پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے متعدد شعبے قائم کرنے کے پی سی سی عہدیداروں کی میٹنگ میں فیصلہ https://www.sahilonline.net/ur/amid-power-tussle-dk-shivakumar-holds-kpcc-office-bearers-meeting-decides-to-form-committee-to-find-reasons-for-ls-poll-debacle نائب وزیر اعلیٰ  اور کے پی سی سی صدر ڈی  کے شیو کمار نے کہا ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کانگر یس پارٹی کی توقعات کے برخلاف ناقص مظاہرہ کے اسباب کا جائز ہ  لینے کیلئے جانچ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ یہ اعلان پیر کے روز انہوں نے کے پی سی سی دفتر کے بھارت جوڑو آڈیٹوریم میں منعقدہ کے پی سی سی عہدیدارو ں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریاستی حکومت نئے فوجداری قوانین میں ترمیمات پر کررہی ہے غور https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-opposes-new-criminal-laws-considers-amending-provisions-at-state-level مرکزی حکومت کی طرف سے سابقہ فوجداری قوانین کی جگہ جو تین نئے قوانین عمل میں لائے گئے ہیں اس کی مخالفت کرتے ہوئے ریاستی حکومت ان نئے قوانین میں اپنی طرف سے ترمیمات لانے اور ریاستی سطح پر قوانین تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ بھٹکل آنے والی بس شموگہ کے قریب آئینور میں اُلٹ گئی؛ معمولی زخموں کے ساتھ سبھی مسافر محفوظ https://www.sahilonline.net/ur/bus-overturn-at-ayanur-near-shimoga-passengers-safe-with-minor-injuries شموگہ سے بھٹکل آنے والی  سرکاری بس  ہوس نگر کے قریب  نگرا گھاٹ پر ایک منی لاری سے ٹکراکر اُلٹ گئی  اور ایک آم کے درخت کے سہارے لٹک کر جام ہوگئی جس کے نتیجے میں بس پر سوار تمام  67 مسافر معمولی زخموں کے ساتھ بال بال محفوظ رہ گئے۔ حادثہ  ضلع شموگہ کے آئینور سے آگے  نگرا گھاٹ پر پیر دوپہر قریب تین بجے پیش آیا۔ ریاست میں بڑھتا ہوا ڈینگی کا قہر - 6 مریضوں کی موت - 824 افراد متاثر https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-dengue-cases مانسوں کے موسم کے ساتھ ریاست میں ڈینگی بخار کا قہر بڑھتا جا رہا ہے ۔ چکمگلورو ضلع میں ڈینگی میں مبتلا ایک شخص کی موت کے ساتھ سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے جبکہ بینگلورو میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 824 ہوگئی ہے ۔ اے پی سی آر نے مرکزی حکومت کے نئے کریمنل قوانین کو قراردیا ناقابل قبول؛ سابق جج نے کہا پہلے کوڈیفائید رولس لاگو کئے جائیں پھر لیگل ریفارمس کی بات کی جائے https://www.sahilonline.net/ur/apcr-hosts-key-event-in-bangalore-on-three-black-laws-justice-nagmohan-das-criticizes-govts-focus-on-new-criminal-laws-over-essential-legal-reforms  اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) نے مرکزی حکومت کی طرف سے یکم جولائی سے لاگو ہونے والے تین نئے فوجداری قوانین کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے  اسے حقوق انسانی کے خلاف قرار دیا۔ بنگلور سینٹ جوسف  کالج اوڈیٹوریم میں قانونی انصاف کے حصول پرمنعقدہ سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما کرناٹک ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ناگ موہن داس نے مرکزی حکومت کو مخاطب  کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کوڈیفائید رولس لاگو کئے جائیں پھر لیگل ریفارمس کی بات کی جائے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کی پی ایم مودی سے ملاقات، زیر التوا پانی سمیت مختلف پروجیکٹوں کے لیے فنڈز کا مطالبہ https://www.sahilonline.net/ur/siddaramaiah-meets-pm-urges-him-to-clear-pending-projects-of-karnataka کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے ہفتہ  کو نئی دہلی میں پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے تین بڑے زیر التواء پانی کے پروجیکٹوں کے لیے مرکز سے منظوری طلب کی جس میں میکے داتو پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ  کا مقصد بنگلورو اور آس پاس کے رہائشی علاقوں کو پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔ ضلع اتر کنڑا میں 102 اور دھارواڑ میں ڈینگی بخار کے 229 معاملے آئےسامنے https://www.sahilonline.net/ur/uttara-kannada-reports-102-dengue-fever-cases-dharwad-sees-229-cases ضلع انتظامیہ اور شہری بلدیہ کی جانب سے ڈینگی بخار پر قابو پانے کے تمام دعووں کے باوجود ضلع اتر کنڑا، دکشن کنڑا، اڈپی ضلع اور دھارواڑ ضلع میں ڈینگی کے معاملات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔  ہندوستان تکثیریت مزاج ملک ہے، اسے ہندو راشٹر نہیں بنایا جا سکتا: وزیر اعلیٰ سدارامیا https://www.sahilonline.net/ur/india-not-hindu-rashtra-says-amartya-sen-karnataka-cm-siddaramaiah   نوبیل انعام یافتہ امرتیہ سین کے ہندوستان اورہندو راشٹر سے متعلق بیان پر بی جے پی کے اعتراض کے بعد کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے بھگوا پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ بدنظمی کا شکار ہوا ہے 'جوینائل جسٹس' کا نظام - 'ریمانڈ ہومس' ہوگئےہیں ہاوس فل  https://www.sahilonline.net/ur/mysore-university-juvenile-justice-system ملک کے اندر نوعمری میں جرم کا ارتکاب کرنے والے بچوں کو انصاف دلانے کا جو نظام ہے وہ کچھ ایسی بدنظمیوں کا شکار ہوگیا ہے کہ چھوٹے چھوٹے جرائم کے لئے بھی نو عمروں کو برسہا برس تک  نہ انصاف ملتا ہے اور نہ ہی رہائی نصیب ہوتی ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ بچوں کو حراست میں رکھے جانے والے مراکز 'ریمانڈ ہومس' پوری طرح ہاوس فل ہو چکے ہیں ۔ بیلگاوی میں ہیسکام انجینئر کے خلاف جنسی ہراسانی کا جھوٹا معاملہ : عدالت نے سنائی 13 افراد کو قید اور جرمانے کی سزا  https://www.sahilonline.net/ur/belagavi-13-convicted-for-filing-false-sexual-harassment-case-against-ex-hescom-executive-engineer بجلی سپلائی کمپنی ہیسکام کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے خلاف جنسی ہراسانی کا معاملہ درج کروانے والی ہیسکام کی اسسٹنٹ انجینئر سمیت  ہیسکام کے 13 افسران و اہلکاروں کو چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ کی جج وجئے لکشمی دیوی نے ساڑھے تین سال کی قید اور فی کس 86 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ کرناٹک کے ہاویری میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ جائے وقوع پر ہی 13لوگوں کی موت https://www.sahilonline.net/ur/horrific-road-accident-in-karnatakas-haveri-13-people-die-on-the-spot پارک لاری سے مسافر بردار ٹمپو کی ٹکرکے نتیجے میں 13 لوگ جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ علی الصباح چار بجے پڑوسی ضلع ہاویری کے بیڈگی تعلقہ کے گُنڈن ہلّی کراس پر پیش آیا۔  سابق وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کے خلاف چارج شیٹ دائر https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-cid-files-chargesheet-against-ex-cm-bs-yediyurappa-in-pocso-case کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کے خلاف کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی)، نے چارج شیٹ داخل کردیا ہے۔ سی آئی ڈی یڈی یورپا کے خلاف چھیڑ چھاڑ کے الزامات کی جانچ کر رہی ہے۔ بیدر ضلع کو 20 ہزار مکانات فراہم کرنےریاستی وزیر ضمیر احمد خان سے مطالبہ https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-minister-pushes-for-expedited-housing-for-the-poor-and-resolving-waqf-issues بیدر میں واقع ویر کناڈیگا سینا کرناٹک ڈیفنس فورم کے ضلع صدر سری کانت بھوانی نے ضلع پنچایت میٹنگ میں ریاستی وزیر ضمیر احمد خان کو ایک عرضداشت پیش کرتے ہوئے ضلع بیدر میں بے گھر افراد کو 20 ہزار مکانات دینے مطالبہ کیا۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے افسروں کو ڈینگو کا پتہ لگانے اور علاج کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-cm-directs-officials-to-take-dengue-detection-and-treatment-seriously ریاست میں ڈینگی کے کیسز کی اطلاع کے ساتھ، کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے منگل کو حکام کو ہدایت دی کہ وہ وائرل انفیکشن کا پتہ لگانے اور علاج کرنے کو سنجیدگی سے لیں۔ زمین کے کاغذات کے ساتھ آدھار کارڈ لنک کرنے کی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت؛ بھٹکل کے عوام بھی توجہ دیں https://www.sahilonline.net/ur/minister-directs-officials-to-speed-up-aadhaar-seeding-with-rtcs ریاستی کرناٹک حکومت نے زراعتی زمین یعنی اگریکلچرل لینڈ کے مالکان کے لئے زمینات کی آرٹی سی کو آدھار کارڈ کے ساتھ جوڑنا ضروری قرار دیا ہے اور یہ کاروائی ریاست کے مختلف علاقوں کی طرح  بھٹکل میں بھی باقاعدہ ہورہی ہے۔ اس تعلق سے بھٹکل تحصیلدار نے خبر دی ہے کہ  اس کام کو ولیج اکاونٹینٹ آفس پہنچ کر انجام دیا جاسکتا ہے۔ تحصیلدار نے بتایا کہ  جائیداد کی آر ٹی سی کی نقل اور آر ٹی سی جس شخص کے نام پر ہے اُس کے آدھار کارڈ کی نقل لے کر گرام چاوڑی آفس پہنچ کر ولیج اکاونٹینٹ یعنی شانبھاگ سے رابطہ کرکے اولین فرصت میں اس کام کو انجام دیں۔ پرجول ریونا پر اب عریاں تصویریں کھینچنے کے الزام میں ایف آئی آر درج، بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کا بھی آیا نام https://www.sahilonline.net/ur/fourth-fir-filed-against-prajwal-revanna-for-sexual-harassment ینکڑوں خواتین کے جنسی استحصال کے الزام میں قید جے ڈی ایس کے سابق رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ اس ایف آئی آر میں ایک متاثرہ خاتون نے پرجول ریونا اور بی جے پی کے ایک سابق رکن اسمبلی پریتم گوڑا کو نامزد کیا ہے۔ متاثرہ کے مطابق جنسی زیادتی کے دوران پرجول ریونانے اس کی عریاں تصویریں کھینچیں اور پریتم گوڑا نے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ پرجول ریوناکے خلاف تین ایف آئی آر پہلے ہی درج کی جا چکی ہیں اوریہ چوتھی ایف آئی آر ہے۔ کرناٹک میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ https://www.sahilonline.net/ur/milk-price-hike-in-karnataka  کرناٹکا ملک فیڈریشن ( کے ایم ایف) کے نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 26 جون سے نئی قیمتیں جاری ہوں گی ۔ نندنی کے تمام دودھ کی اقسام پر فی لیٹر دودھ پر 10.2 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ریاستی اراکین پارلیمان کی کنڑا اور سنسکرت میں حلف برداری https://www.sahilonline.net/ur/state-mps-take-oath-in-kannada-and-sanskrit حالیہ لوک سبھا انتخابات میں جیتنے والے اراکین پارلیمان کی حلف برداری کے موقع پر ریاست کرناٹکا کے اراکین میں سے اتر کنڑا رکن پارلیمان کو بقیہ اراکین نے کنڑا زبان میں اپنے منصب کا حلف لیا جبکہ وشوریشورا ہیگڑے کاگیری نے سنسکرت زبان میں حلف لیا ۔ کرناٹک دلت کاروباریوں کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-to-set-up-high-level-committee-to-resolve-issues-of-dalit-entrepreneurs کرناٹک کی بڑی اور درمیانی صنعت کے وزیر ایم بی۔ پاٹل نے جمعہ کو اعلان کیا کہ محکمہ صنعت کے سکریٹری ایس سیلوا کمار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ ریاست میں دلت کاروباریوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔ کرناٹک ہائی کورٹ کی پولیس کو جے پی نڈا اور امیت مالویہ کے خلاف مسلم مخالف پوسٹس کے لیے تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-high-court-allows-police-to-continue-probe-against-bjp-chief-j-p-nadda-amit-malviya کرناٹک ہائی کورٹ نے مسلم مخالف مہم کے ویڈیو کے سلسلے میں بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا اور آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کو جاری کیے گئے سمن پر روک لگا دی ہے۔ تاہم، عدالت نے کرناٹک ریاست کی پولیس کو دونوں رہنماؤں کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دی۔ پرجول ریونا کا بھائی سورج ریونا بھی سیکس اسکینڈل میں گرفتار https://www.sahilonline.net/ur/suraj-revanna-brother-of-prajwal-revanna-arrested ) کرناٹک سیکس اسکینڈل میں ملوث پرجول ریونا کے بھائی سورج ریوننا کو بھی ہاسن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ سورج پر جے ڈی ایس کارکن کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات کا الزام ہے۔ کر بلاری کے جنگلاتی علاقے میں کانکنی کی اجازت سے شروع ہوا نیا تنازعہ https://www.sahilonline.net/ur/order-on-mining-leases-in-forest-areas-of-ballari-district-kicks-up-a-storm مرکزی وزیر برائے اسٹیل و بھاری صنعت ایچ ڈی کمارا سوامی نے  بلاری ضلع کے ساندور تعلقہ میں کودرے مکھ  اور ایس اے آئی ایل/وی ایس آئی ایل کمپنیوں کو کانکنی کے لئے جنگلاتی زمین لیز پر دینے کی جس پہلی فائل پر دستخط کیے تھے وہی اب ایک بڑے تنازعے کا باعث بن گئی ہے ۔ بیدر میں 79افراد کو دھوکہ دے کر 40لاکھ روپئے لوٹنے والا شخص گرفتار https://www.sahilonline.net/ur/man-arrested-for-duping-79-people-of-40-lakh-in-bidar-district بیدر پولیس نے شہر کے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو اپنے آپ کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ملازم بتاکر 79افرادکو ان کے بینک اکاؤنٹ ہولڈرس ہونے کی جانچ کرنے بہانہ سے 40لاکھ روپئے لوٹ لئے۔ یہ شخص شیو پرساد شنکر اپا مڈگی کے ایچ بی کالونی بیدر کا ساکن ہے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے چھ موبائیل فونس، 45سم کارڈس اور نقد 12,000روپئے ضبط کرلئے۔ گلبرگہ میں نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی، مجرم کو 20سال کی قید https://www.sahilonline.net/ur/man-sentenced-to-20-years-in-jail-for-raping-minor-girl   ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گلبرگہ نے وکی نامی 25سالہ شخص ساکن ارالا گاؤں دریاپور تعلقہ ضلع امراوتی مہاراشٹر کو ایک سال قبل ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کے جرم میں 20سال جیل میں قید رکھنے کی سزا سنائی ہے۔ کرناٹک کے 1419 سرکاری اسکولوں میں امسال دستیاب ہوگی پہلی جماعت سے انگلش میڈیم کی سہولت https://www.sahilonline.net/ur/english-medium-classes-to-be-introduced-from-class-i-in-1419-government-schools-in-karnataka-this-year تعلیمی سال 2024-25 سے ریاست کرناٹک کے جن 1,419 سرکاری پرائمری اسکولوں میں     75 سے زیادہ طلبہ زیر تعلیم ہیں وہاں پر امسال سے ہی پہلی جماعت سے موجودہ کنڑا / دیگر زبان کے ساتھ انگلش میڈیم کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ کرناٹک میں بڑھ گئیں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں؛ وزیراعلی نے کہا اب بھی گجرات اور ایم پی سے ہمارے دام ہیں کم https://www.sahilonline.net/ur/petrol-diesel-price-hike-for-funding-public-services-developmental-works-says-karnataka-cm کرناٹک بھر میں ہفتہ، 15جون سے پیٹرول کی قیمتوں میں تین روپیہ اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3.50 روپیوں کا اضافہ کرنے کے کانگریس حکومت کے فیصلے کا پُرزور دفاع کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اتوار کو کہا کہ قیمتوں میں اضافہ ضروری عوامی خدمات اور ترقیاتی کاموں کو فنڈ فراہم کرنے کے لئے کرنا ضروری ہوگیا تھا۔ جوئیڈا کے رام نگر میں خود سوزی کی وجہ سے نوجوان کی موت - پولیس پر ہراسانی کا الزام - کُونبی سماج کا احتجاج  https://www.sahilonline.net/ur/man-attempts-suicide-outside-joida-police-station تعلقہ کے رام نگر پولیس تھانے کے افسران کی طرف سے ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کُونبی سماج کے جس نوجوان نے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی تھی ، اس نے بیلگام کے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ جس کے بعد قصوروار پی ایس آئی اور عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کُونبی سماج کے افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ نیٹ کا امتحان دوبارہ لیا جانا چاہئے، گریس مارکس دینا غلط: وزیر اعلیٰ سدارمیا https://www.sahilonline.net/ur/reconduct-neet-ug-2024-karnataka-cm-siddaramaiah   کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کو نیٹ کا امتحان دوبارہ منعقد کرنے کی وکالت کرنے ہوئے کہا کہ گریس مارکس دینا غلط ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ نیٹ امتحان میں ان طلباء کے ساتھ غلط ہوا جنہوں نے سخت محنت کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’طلباء کو پاس کرنے کے لئے گیرس مارکس نہیں دینا چاہئے۔ گریس مارکس دینا غلط ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔ اس معاملہ پر میں پہلے ہی اپنا بیان دے چکا ہوں۔‘‘ بولیار مسجد کے سامنے اشتعال انگیزی کی طرح خاطیوں پر حملہ بھی غلط، سوشیل میڈیا پر جعلی پیغامات وائرل کرنے والوں پر بھی کارروائی : یوٹی قادر https://www.sahilonline.net/ur/let-boliyar-people-set-their-house-right-without-outsiders-intervention-says-ut-khader ریاستی قانون ساز  اسمبلی کے اسپیکر یوٹی قادر نے کہا کہ منگلور و اسمبلی حلقہ کا   بولیار گرام ہم آہنگی کی ایک مثال ہے، جہاں مقامی لوگ اور  پولیس حالیہ واقعہ سے متعلق معاملے کو حل کرنے جا رہے  ہیں۔ یوٹی  قادر نے کہا کہ اگر باہر کے لوگ اپنا منہ بند رکھیں  تو یہ ملک سے حقیقی دیش بھکتی ہے۔ کلیان کرناٹک ترقیات کیلئے سالانہ 5000 کروڑ روپئے گرانٹ، اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں 41 گرلز کالجز شروع کئے جائیں گے: سدارامیا  https://www.sahilonline.net/ur/siddaramaiah-seeks-action-plan-to-spend-rs-5000-crore-for-development-of-kalyana-karnataka ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کلیان کرناٹک کے لیے 5000 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے ۔ اسمبلی انتخابات کے موقع پر انتخابی منشور میں اور بجٹ میں کیے گئے وعدہ کے مطابق کلیان کرناٹک خطے کی ترقی کے لیے سالانہ 5000 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ سدارامیا نے کے کے آرڈی بی حکام کو 15 جولائی تک اس کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یڈی یورپا کو کرناٹک ہائی کورٹ سے راحت، 17 جون کو جانچ کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت https://www.sahilonline.net/ur/court-stays-arrest-of-bs-yediyurappa کرناٹک ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی کو سابق چیف منسٹر بی ایس یڈ ی یورپا کو پوکسو کیس میں گرفتار کرنے سے روک دیا اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کو 17/ جون کو سی آئی ڈی میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یڈ یورپا کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری https://www.sahilonline.net/ur/non-bailable-warrant-issued-against-ex-cm-yediyurappa کرناٹک کی ایک عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یڈیورپا کے خلاف POCSO کیس میں ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ یدی یورپا کے خلاف بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم ایکٹ (POCSO) کیس کی جانچ کر رہے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے پہلے انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ تاہم انہوں نے سی آئی ڈی کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے وقت مانگا تھا۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کو سی آئی ڈی کا نوٹس، پوسکو معاملے میں تفتیش کے لیے طلب https://www.sahilonline.net/ur/cid-serves-notice-on-yediyurappa-in-pocso-case سی آئی ڈی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈ ی یورپا کو ان کے خلاف درج پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل افینس ایکٹ (پوسکو) کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔ سابقہ حکومت کی نجکاری پالیسی پر کانگریس نے وزارتِ اسٹیل کے نئے وزیر ایچ ڈی کمار سوامی سے پوچھے 5 سوالات https://www.sahilonline.net/ur/come-clear-on-privatisation-of-steel-plants-congress-urges-kumaraswamy نئی تشکیل شدہ این ڈی اے حکومت میں ایچ ڈی کمار سوامی کو اسٹیل کی وزارت دی گئی ہے۔ ان کے اس عہدے پر فائز ہونے کے بعد کانگریس نے ان سے اس وزارت سے متعلق 5 سوالات پوچھے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے اپنے اکاؤنٹ پر ایچ ڈی کمار سوامی سے یہ سوال کنّڑ، انگریزی اور ہندی تینوں زبانوں میں کیے ہیں۔ کنڑ اداکار درشن قتل کیس میں گرفتار https://www.sahilonline.net/ur/kannada-actor-darshan-arrested-in-murder-case کنڑ اداکار درشن تھوگودیپا اور دیگر نو افراد کو قتل کے ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ کرناٹک میں کانگریس کی کارکردگی میں مزید بہتری کی ضرورت: ڈی کے شیوکمار https://www.sahilonline.net/ur/lok-sabha-poll-results-in-karnataka-a-warning-bell-for-congress-says-dks کانگریس کے زیر اقتدار کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کرناٹک میں کانگریس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں انتخابی نتائج خطرے کی گھنٹی ہیں اور اس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ کرناٹک میں کانگریس کو 28 میں سے محض 9 سیٹیں ہی حاصل ہو سکیں۔ جبکہ بی جے پی نے 17 اور اس کی اتحادی جے ڈی ایس نے 2 سیٹوں پر جیت حاصل کی۔ جنسی استحصال و فحش ویڈیو معاملہ: عدالت نے پرجول ریونا کو 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیجا https://www.sahilonline.net/ur/obscene-videos-case-bengaluru-court-sends-prajwal-revanna-to-14-days-judicial-custody کرناٹک کے فحش ویڈیو معاملے میں پھنسے جنتا دل سیکولر کے معطل لیڈر پرجول ریونا کو 42ویں اے سی ایم ایم کورٹ نے آج 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ یعنی اب وہ 24 جون تک جیل میں رہیں گے۔ اس معاملے کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی نے پیر کی صبح پرجول ریوناسے اپنی پوچھ تاچھ مکمل کر لی، اس لیے آگے کی حراست کا مطالبہ نہیں کیا۔ کرناٹک حکومت نے لگائی ’ہمارے بارہ‘ فلم کی نمائش پر پابندی https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-govt-bans-screening-of-hamare-barah-for-2-weeks مسلمانوں اور اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے تحت بنائی گئی انتہائی متنازعہ اور قابل اعتراض فلم ہمارے بارہ کی نمائش پر اب  کرناٹک حکومت نے  بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ ساحلی کرناٹکا میں بھاری بارش، اتر کنڑا اور اڈپی میں جاری کیا گیا ریڈ الرٹ https://www.sahilonline.net/ur/heavy-rain-likely-in-next-5-days-red-alert-for-coastal-karnataka-today ساحلی کرناٹکا میں بھاری بارش، جاری کیا گیا ریڈ الرٹ کرناٹک ہا ئی کورٹ نے پرجول ریو نا کی ماں بھوانی ریونا کو عبوری ضمانت دے دی https://www.sahilonline.net/ur/prajwals-mother-bhavani-revanna-granted-bail-in-abduction-case   کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو جنتا دل سیکولر (جنتا-ایس) کے معطل لیڈر پرجول ریونا کی ماں بھوانی ریونا کو جنسی زیادتی کے الزامات سے متعلق ایک معاملے میں عبوری ضمانت دے دی۔ ٹریکنگ پر آیا ہوا کرناٹک کے سیاحوں کا گروپ برف میں پھنس گا ، پانچ لاشیں نکال لی گئیں ، چار لاپتہ https://www.sahilonline.net/ur/5-trekkers-feared-dead-4-missing-in-uttarakhand اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے سہسترتال میں ٹریکنگ پر جانے والے 22 سیاحوں کے ایک گروپ کے قدرتی آفت میں پھنس جانے سے پانچ ٹریکرس کی موت ہو گئی جبکہ 11 دیگر کو محفوظ طریقے سے بچا لیا گیا۔ پرینکا جارکی ہولی سب سے کم عمرکی رکن پارلیمنٹ بنیں https://www.sahilonline.net/ur/priyanka-jarkiholi-is-the-youngest-tribal-woman-to-win-from-an-unreserved-seat کرناٹک کے چککوڈ سے کانگریس امیدوار کے طور پر جیت کا پرچم بلند کرنے والی پرینکاجارکی ہولی  نے سب سے کم عمرکی رکن پارلیمنٹ بن کر ہندوستانی سیاسی منظر نامے میں ایک تاریخی حصولیابی حاصل کی ہے۔ کرناٹکا کی ساحلی پٹی پر بی جے پی کی گرفت برقرار - تینوں لوک سبھا سیٹوں پر درج کی جیت  https://www.sahilonline.net/ur/bjp-retains-hold-over-three-coastal-lok-sabha-seats اٹھارویں لوک سبھا انتخابات کے دوران اتر کنڑا، اڈپی چکمگلورو اور دکشن کنڑا کی تینوں سیٹوں پر جیت درج کرتے ہوئے کرناٹکا کی ساحلی پٹی کی اپنی گرفت برقرار رکھنے میں بی جے پی کامیاب ہوگئی ۔ کرناٹک میں بی جے پی کو 17جے ڈی (ایس) کو دو اور کانگریس کو نو سیٹوں پر ملی کامیابی https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-bjp-emerges-victorious-in-17-seats-jds-2-congress-claim-with-9 لوک سبھا  انتخابات  میں کرناٹک کی جملہ 28 سیٹوں میں بی جے پی  نے  17 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اس کی  پارٹنر جے ڈی ایس نے  دو اور کانگریس نے نو سیٹوں پر جیت درج  کرلی ہے۔ بنگلورو کی خصوصی عدالت نے راہل گاندھی کو کیا طلب https://www.sahilonline.net/ur/defamation-case-bengaluru-special-court-directs-rahul-gandhi-to-appear-on-june-7-without-fail کرناٹک کی ایک عدالت نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں 7 جون کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔  بینگلورو میں شدید برسات نے توڑا 133 کا ریکارڈ  https://www.sahilonline.net/ur/bengaluru-breaks-133-year-record-for-single-day-rainfall-in-june کرناٹکا کے ساحلی علاقے میں جنوب مغربی مانسون نے ابھی پوری طرح شروع بھی نہیں ہوا ہے کہ اس دوران بینگلور میں اتوار کی رات میں جو شدید بارش ہوئی ہے اس نے گزشتہ 133 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ پرجول ریونا کی ماں فرار،تلاش میں پولس کی چھاپہ ماری https://www.sahilonline.net/ur/woman-abduction-case-search-continues-for-bhavani-revanna پرجول ریونا جنسی اسکینڈل کیس میں نیا موڑ آیا ہے۔ اس معاملے کی تفتیش کرنے والی ایس آئی ٹی نے تقریباً سات گھنٹے تک بھوانی ریونا کا ہاسن میں واقع ان کے گھر پر انتظار کیا، لیکن بھوانی پوچھ گچھ کے لیے ایس آئی ٹی کے سامنے حاضر نہیں ہوئیں۔ کرناٹک حکومت نے کھانے، مشروبات میں مائع نائٹروجن کے استعمال پر پابندی لگادی https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-govt-bans-use-of-liquid-nitrogen-in-food-beverages کرناٹک کے فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی ڈپارٹمنٹ نے کھانے اور مشروبات میں مائع نائٹروجن کے استعمال پر ریاست گیر پابندی جاری کی ہے۔ سیکس ویڈیوز کیس: پرجول ریونا کا تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار https://www.sahilonline.net/ur/sex-videos-probe-revanna-refuses-to-cooperate ایس آئی ٹی‘ سیکس ویڈیو کیس کے اصل ملزم جے ڈی ایس پی(جنہیں گرفتار کیا جاچکا ہے) کی جانب سے خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اورحملوں کی فلمبندی میں مستعملہ موبائیل فون کو برآمد کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ گلبرگہ میں دفعہ J 371 مخالف طاقتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ؛ ڈپٹی کمشنر کے توسط سے گورنر کے نام میمورنڈم https://www.sahilonline.net/ur/massive-protest-in-kalaburagi-against-those-opposing-article-371j اہلیانِ کلیان کرناٹک کو حاصل 371 جے کی برخواستگی کے لئے کی جارہی سازش کے تدارک کی خاطر آج ڈویژنل ہیڈکوارٹر گلبرگہ میں کلیان کرناٹک سنگھرش سمیتی کے زیرِ اہتمام بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں مختلف تعلیمی اداروں، سرکاری اور نیم سرکاری کالجوں کے تقریبا 6000 طلباء، گورننگ باڈی کے رہنماؤں، کالجوں کے پرنسپالس، پروفیسرس، دانشوروں، مفکرین، عوام نواز شخصیات،  دلت، پسماندہ اور اقلیتی طبقات کے کارکنان کے علاوہ نوجوان طلبا، کسانوں کی تنظیم کے قائدین اورکئی ایک سماجی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمار کو کورٹ سے ملی ضمانت https://www.sahilonline.net/ur/court-in-karnataka-grants-bail-to-cm-siddaramaiah-deputy-cm-shivakumar-in-defamation-case کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ان کے نائب ڈی کے شیوکمار کو بی جے پی کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت نے ضمانت دے دی۔ اطلاعات کے مطابق، بی جے پی نے کانگریس لیڈروں پر الزام لگایا تھا کہ وہ اس وقت کے وزیر اعلی بسواراج بومائی سمیت اپنی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف جھوٹے اشتہارات دے رہے ہیں۔ جنسی استحصال معاملے میں گرفتار پرجول ریونّا کی ماں کو مشکلات کا سامنا، پوچھ تاچھ کے لیے پہنچی ایس آئی ٹی https://www.sahilonline.net/ur/prajwal-revannas-mother-to-be-questioned-sit کرناٹک جنسی استحصال معاملہ میں گرفتار رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کی ماں کو بھی اب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پرجول کی ماں بھوانی ریوناکے گھر ایس آئی ٹی افسران پہنچ چکے ہیں۔ دراصل جنسی استحصال معاملے کی جانچ کے لیے تشکیل ایس آئی ٹی آج بھوانی ریوناسے پوچھ تاچھ کے لیے ان کے ہولین رسیپور واقع رہائش پہنچی ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا ہنوز انتظار ہے۔ ایچ ڈی ریونا کی ضمانت کو لے کر ہائی کورٹ نے کہا؛حکم ناقص معلوم ہوتا ہے https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-hc-flags-defect-in-hd-revannas-bail-order  کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ اغوا کے ایک معاملے میں جنتا دل (سیکولر) کے لیڈر ایچ ڈی ریونا کو ضمانت منظور کرنے کا ٹرائل کورٹ کا حکم قانونی التزام کی تشریح میں خامی معلوم ہوتا ہے۔ پرجول ریونا 6 دن کے لیے پولیس حراست میں، ایس آئی ٹی کو فحش ویڈیو بنانے استعمال ہونے والے موبائل کی تلاش https://www.sahilonline.net/ur/prajwal-revanna-sent-to-sit-custody-till-june-6-in-karnataka-sex-scandal-case عدالت نے جنسی استحصال اور سیکس اسکینڈل کے ملزم پرجول ریوانا کو 6 دن کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ 35 دنوں کے بعد جرمنی سے واپسی پر جے ڈی ایس سے نکالے گئے ایم پی ریونا کو بنگلور ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا اور جمعہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ کرناٹک کے بیدر میں جے شری رام کے نعرے پر کالج میں ہنگامہ ،طلبا کے دو گروپوں میں جھڑپ https://www.sahilonline.net/ur/students-in-bidar-college-clash-over-playing-song ریاست  کرناٹک کے بیدر میں واقع گرونانک انجینئرنگ کالج میں سالانہ ای بز فیسٹیول  کی پریکٹس کے دوران طلبا کے دو گروپوں کے درمیان اُس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب بعض طلبا نے متنازعہ گیت گاتے ہوئے   جئے شری رام کے  نعرے لگانے شروع کردئے۔ واردات بدھ کی سہ پہر کو ہوا۔ پتہ چلا ہے کہ دو گروپوں میں تصادم کے بعد 17 مسلم طلبا کے خلاف پولس تھانہ میں  معاملہ درج کیا گیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کے جیت درج کرنے کے آثار کو دیکھتے ہوئے بینگلور پوسٹ آفس میں اکاونٹ کھلوانے خواتین کا ہجوم https://www.sahilonline.net/ur/women-rush-to-open-india-post-accounts-to-get-rs-8500-per-mont لوک سبھا انتخابات 2024 میں انڈیا الائنس کے جیت درج کرنے اور اقتدار پر آنے کے آثار کو دیکھتے ہوئے  بینگلور پوسٹ آفس میں خواتین کا ہجوم دیکھا جارہا ہے جو  وہاں اپنا اکاونٹ کھلوانے کے لئے  جمع ہورہی ہیں۔ یاد رہے کہ انڈیا الائنس نے وعدہ کیا تھا کہ  ان کے اقتدار پر آنے کی صورت میں  خواتین  کے اکاونٹ میں ہر ماہ 8500 روپئے جمع کرائے جائیں گے۔ بینگلورو : وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف مقدمہ - 13 جون کو عدالت سنائے گی فیصلہ https://www.sahilonline.net/ur/pms-hate-speech-court-to-pass-orders-on-plaint-on-june-13 سابق اور سیٹنگ ایم پی / ایم ایل ایز کے خلاف معاملات کی سماعت کرنے والی بینگلورو کی خصوصی عدالت میں وزیر اعظم نریندرا مودی کے خلاف جو پرائیویٹ معاملہ درج کیا گیا تھا اس پر عدالت کی طرف سے 13 جون کو  فیصلہ سنایا جائے گا ۔ پرجول ریونا نے جرمنی سےبنگلورو کے لیے ٹکٹ بُک کرایا ، 31 مئی کو ایئرپورٹ پہنچتے ہی ہوگی گرفتاری https://www.sahilonline.net/ur/prajwal-revanna-will-be-arrested-at-airport کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے 29 مئی کو پرجول ریونا معاملے پر ایک اہم جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ جنتا دل (ایس) رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایس آئی ٹی ذرائع نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کر دی کہ ریونّا نے 31 مئی کو لپھتھانسا ایئرلائنس سے ہندوستان کے لیے فلائٹ بک کیا ہے اور جمعہ کو تقریباً 12.30 بجے بنگلورو پہنچنے کی امید ہے۔ ودھان پریشد کی 7 سیٹوں کے لئے کانگریس پارٹی کے 300  دعویدار  https://www.sahilonline.net/ur/more-than-300-aspirants-for-mlc-poll-tickets-in-karnataka-shivakumar ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار کے مطابق جون کے پہلے ہفتے میں ودھان پریشد کے لئے جو انتخابات کانگریس کے پاس جو سات سیٹیں ہیں اس پر امیدواری کا دعویٰ کرنے والوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے ۔      مودی کوبھگوان نے قیمتیں بڑھانے کے لیے بھیجا ہے : کرناٹک کے وزیر شیو راج تھنگڑ گی نے وزیراعظم کے بیان کو لیا آڑے ہاتھ https://www.sahilonline.net/ur/god-has-sent-modi-to-raise-prices-in-india-karnataka-minister-shivaraj-tangadagi کو پل ضلع کے انچارج وزیر شیو راج تھنگڑ گی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بھگوان مینڈیٹ کے حالیہ دعوے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  شاید بھگوان نے مودی کو ہندوستان میں قیمتیں بڑھانے کے لئے  بھیجا ہے۔ یڈ ی یورپا کے خلاف پوکسو کے تحت شکایت درج کرنے والی خاتون کی موت https://www.sahilonline.net/ur/woman-who-filed-pocso-complaint-against-former-karnataka-cm-bs-yediyurappa-dies-in-private-hospital وہ خاتون، جنہوں نے بی جے پی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کے خلاف کیس درج کیا تھا اور ڈولرس کالونی میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی17 سالہ بیٹی پر جنسی استحصال کرنے کا الزام عائد کیا تھا، کی بنگلورو کے ہولی ماؤ اسپتال میں ایک نجی اسپتال میں موت ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ معاملہ کے ایک بنگلور وکے ہولی ماؤ اسپتال کے ایک نجی اسپتال میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ میسورکے ایک ہوٹل میں وزیر اعظم مودی کے قیام کا 80 لاکھ روپے کا بل کرناٹک حکومت ادا کرے گی ؛ وزیرجنگلات کا بیان https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-to-pay-for-modis-star-hotel-stay-in-mysuru  کرناٹک کے وزیر جنگلات ایشورکھنڈرے نے آج بتایا کہ ریاستی حکومت وزیراعظم نریندرمودی کی میزبانی کا بل ادا کرے گی جو گزشتہ سال پراجکٹ ٹائیگر کے 50 سال کی تکمیل کے موقع پر اپریل میں میسورو آئے تھے۔ 31 مئی کو ایس آئی ٹی کے سامنے آؤں گا، جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے پرجول ریونا کا بیان https://www.sahilonline.net/ur/prajwal-revanna-says-he-will-appear-before-sit-on-may-31 سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے پرجول ریونا کا ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے جانکاری دی ہے کہ وہ 31 مئی کو ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔  بینگلورو : مانسون سے قبل بارش میں ایک مہینے کے اندر 46 افراد نے گنوائی جان  https://www.sahilonline.net/ur/46-people-succumb-to-pre-monsoon-rainfall-in-karnataka-state ریاست کے ڈیسیاسٹر منیجمنٹ سنیٹر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق  ریاست میں ہوئی ما ہ قبل مانسون برسات کے دوران گزشتہ ایک مہینے کے اندر جملہ 46 افراد نے اپنی جان گنوائی ہے ۔ اس کے علاوہ 400 مویشی مارے گئے ہیں ۔ سینٹر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے ولے دنوں میں ان اعداد و شمار میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے ۔ پرجول ریونا کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا: وزارت خارجہ https://www.sahilonline.net/ur/prajwal-revanna-diplomatic-passport-cancelled سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے اور کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا ایک مبینہ جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں۔ وہ 27 اپریل سے بیرون ملک ہیں۔ اب ان کاپاسپورٹ جلد ہی منسوخ ہو سکتا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہ اطلاع دی۔ ہاسن میں بھیانک سڑک حادثہ - ایک بچی سمیت 6 افراد ہلاک https://www.sahilonline.net/ur/accident-between-car-truck-6-people-including-a-child-died-in-spot-at-hassan ہاسن کے مضافات ایچنہلّی کے قریب آج علی الصبح پیش آئے بھیانک سڑک حادثے میں کار میں سوار ایک بچی سمیت 6 افراد موت کا شکار ہوگئے ۔ داونگیرے کے چیناگیری میں پولیس کی حراست میں نوجوان کی موت کے خلاف پرتشدد احتجاج - شہر میں  کشیدگی https://www.sahilonline.net/ur/chaos-erupts-in-davanagere-after-custodial-death داونگیرے کے چیناگیری شہر میں پولیس کی حراست میں ایک نوجوان کی موت واقع ہونے کے بعد لوگوں نے پرتشدد مظاہرہ کیا اور پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا ۔ پتھراو کی وجہ سے پانچ  پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کئی 11 پولیس اہلکاورں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے ۔ میسور  ہوٹل کا بل ادا نہ کرنے پر ہوٹل مالکان کررہے ہیں عدالت سے رجوع ہونے پر غور؛ وزیراعظم مودی پر 80 لاکھ بل کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام https://www.sahilonline.net/ur/pms-stay-in-mysuru-hotel-threatens-legal-action-for-non-settlement-of-bills-of-over-80-lakh ریڈیسن بلوپلازہ میسور؛   وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف عدالت سے رجوع ہونے پر غور کررہا ہے،  کیونکہ  ریڈیسن بلو پلازہ میں   قیام کے دوران ایک سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود وزیراعظم  مودی نے ہوٹل کے    بل کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کی ڈپٹی کمشنرس اور سی ای اوز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس؛ وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے اقدامات پر دیا زور https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-cm-siddaramaiahs-video-conference-with-dcs-and-ceos-emphasis-on-measures-to-prevent-the-spread-of-epidemics کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ضلع کے ڈپٹی کمشنرس اور ضلع پنچایت چیف ایگزی کوٹیو آفیسرز کے ساتھ وڈیو کانفرنس کے ذریعے خشک سالی کے انتظام اور مانسون کاشتکاری کی سرگرمیوں کے متعلق جانکاری لی۔ بنگلورو میں تین اہم ہوٹلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، پولیس ہائی الرٹ https://www.sahilonline.net/ur/bengaluru-on-high-alert-again-as-3-hotels-receive-bomb-threat-emails کرناٹک کے بنگلورو شہر میں تین ہوٹلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ یہ دھمکی جمعرات کو ایک ای میل کے ذریعے دی گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے تینوں ہوٹلوں میں سیکوریٹی بڑھا دی ہے۔ اس کے علاوہ بم اسکواڈ اور پولیس کی کئی ٹیمیوں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ شہر کی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پرجول ریونا کی گرفتاری کے لئے پی ایم مودی کو پھر لکھا خط، سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ https://www.sahilonline.net/ur/siddaramaiah-requests-pm-to-cancel-prajwal-revannas-diplomatic-passport جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا، جو مبینہ جنسی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد مفرور ہیں، کو یندوستان لانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پرجول ریونا کے سفارتی پاسپورٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مشہور دلت شاعر اور مترجم لکور آنند یونیورسٹی کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے https://www.sahilonline.net/ur/dalit-poet-and-phd-scholar-lakkur-anand-found-dead-near-central-university-of-karnataka مشہور دلت شاعر ، مترجم اور ریسرچر لکور آنند گلبرگہ میں سینٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔آنند، جن کی عمر 44 سال ہے، یونیورسٹی کے کنٹر دپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی اسکالر تھے۔مقامی افراد نے ان کی لاش کو دریافت کیا اور پولیس کو اس واردات کی اطلاع دی۔