آپ کی آواز https://www.sahilonline.net/ur/public-voice ساحل آن لائن: ریاست کرناٹک سے شائع ہونے والا تین زبانوں کا منفرد نیوز پورٹل جو ساحلی کینرا کی خبروں کے ساتھ ساتھ ریاستی، قومی اور بین الاقوامی خبروں سے آپ کو باخبر رکھتا ہے۔ آپ کی آواز تبلیغی جماعت اور اس کے عالمی اثرات ..... از: ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی (بھٹکلی) https://www.sahilonline.net/ur/tablighi-jamaat-and-its-global-impact-by-ziaur-rahman-ruknuddin-nadvi-bhatkal ​​​​​​​اسلام کا یہ اصول ہے کہ جہاں سے نیکی پھیلتی ہو اس کا ساتھ دیا جائے اور جہاں سے بدی کا راستہ پُھوٹ پڑتا ہو اس کو روکا جائے،قرآن مجید کا ارشاد ہے۔”تعاونوا علی البرّ والتقوی ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان“ سماجی زندگی میں خاندانی نظام اور اس کے مسائل۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی https://www.sahilonline.net/ur/family-system-in-social-life-and-its-problems-by-mufti-muhammad-sana-al-huda-qasmi  سماج کی سب سے چھوٹی اکائی خاندان ہوتا ہے، فرد سے خاندان اور خاندان سے سماج وجود میں آتا ہے، خاندان کو انگریزی میں فیملی اور عربی میں اُسرۃ کہتے ہیں، اسرۃ الانسان کا مطلب انسان کا خاندان ہوتا ہے جس میں والدین ، بیوی بچے اور دوسرے اقربا بھی شامل ہوتے ہیں، خاندان کا ہر فرد ایک اکائی ہونے کے باوجود خاندان سے رشتوں کے اعتبار سے جڑا ہوتا ہے اور ایک دوسرے سے خوشی وغمی میں مربوط رہتا ہے، اس ارتباط سے ایک کو دوسرے سے قوت ملتی ہے اس لیے اس کو اسرۃ کہتے ہیں، کیوں کہ اس لفظ میں قوت وطاقت کا مفہوم پوشیدہ ہے۔ تحریک آزادی اور امارت شرعیہ۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی https://www.sahilonline.net/ur/freedom-movement-and-emirate-of-sharia-mufti-mohammed-sana-al-huda-qasmi امارت شرعیہ کے اکابر نے غلام ہندوستان کو آزاد کرانے کے لئے جو جہد کی، وہ تاریخ کا روشن باب ہے،ترک موالات، خلافت تحریک اورانڈی پینڈینٹ پارٹی کا قیام تحریک آزادی کو ہی کمک پہونچانے کی ایک کوشش تھی، بانی امارت شرعیہ حضرت مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد علیہ الرحمہ(ولادت ۱۳۰۱ھ۔وفات ۱۳۵۹ھ)حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار تھے اور ان کے متعلقین ومتوسلین مختلف انداز میں جدوجہدآزادی میں شریک رہے،کامریڈتقی رحیم لکھتے ہیں: بھٹکل: تعلیمی ادارہ انجمن کا کیسے ہوا آغاز ۔سوسال میں کیا رہیں ادارے کی حصولیابیاں ؟ وفات سے پہلےانجمن کے سابق نائب صدر نے کھولے کئی تاریخی راز۔ یہاں پڑھئے تفصیلات https://www.sahilonline.net/ur/establishment-of-anjuman-centenary-with-mr-hassan-shabar-damda-by-syed-muhammad-zubair-market بھٹکل کے قائد قوم  جناب  حسن شبر دامدا  جن کا گذشتہ روز انتقال ہوا تھا،   قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین ، قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم سمیت بھٹکل کے مختلف اداروں سے منسلک  تھے اور  اپنی پوری زندگی  قوم وملت کی خدمت میں صرف کی تھی۔بتاتے چلیں کہ  جنوری 2019 میں انجمن حامئی مسلمین نے اپنی صد سالہ تقریب منائی تھی جس کے فوری بعد  بھٹکل جماعت اسلامی ہند کے  متحرک رکن اور معروف سماجی کارکن مولانا  ایس ایم زبیر مارکٹ نے  مرحوم جناب حسن شبر دامدا سے ملاقات کی تھی اور اُن سے  قومی تعلیمی ادارہ انجمن  حامئی مسلمین  کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی تھی،  مولانا ایس ایم زبیر مارکٹ  کے بقول ، انہوں نے اُس ملاقات کو  ایک رپورٹ کی شکل میں ترتیب دیا ہے،  جسے    قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ ۔۔۔۔ (ادارہ) تفریح طبع سامانی،ذہنی کوفت سے ماورائیت کا ایک سبب ہوا کرتی ہے ؛ استراحہ میں محمد طاہر رکن الدین کی شال پوشی.... آز: نقاش نائطی https://www.sahilonline.net/ur/entertainment-is-a-cause-of-transcendental-materialism-article-by-sp-farooque-bhatkal تقریبا 3 دہائی سال قبل، سابک میں کام کرنے والے ایک سعودی وطنی سے، کچھ کام کے سلسلے میں جمعرات اور جمعہ کے ایام تعطیل میں   اس سے رابطہ قائم کرنے کی تمام تر کوشش رائیگاں گئی تو، سنیچر کو اگلی ملاقات پر ہم نے اس سے شکوہ کیا تو اس وقت اسکا دیا ہوا جواب   آج بھی ہمارے کانوں میں گونجتا رہتا ہے۔ اسکا کہنا تھا کہ ہفتہ بھر معاشی تگ و دود اور مصروفیت کے بعد، اپنے ذہنی سکون  کی خاطراور اپنے بیوی بچوں کو کچھ وقت دینے کے لئے، میں اپنے آپ کو معشیتی تگ و دو سے بالکلیہ  ماورا  رکھتا ہوں اور ایک ڈیڑھ دن کے لئے اچھی طرح مسرورئیت سے گزارنے سے تازہ دم ہونا ہوتا ہوں، اس کا کہنا تھا کہ  پورا ہفتہ اپنی معشیتی مصروفیات سے انصاف کیا جاسکے جس کےلئے چھٹی کے اوقات میں موبائل کو بند رکھ کر میں ہر قسم  کے بیرونی معشیتی عالم سے کٹ کر، خالصتا فیملی والا بن جایا کرتا ہوں۔ بک ریویو - قانونی رہنمائی سیریز (مکمل) ...... مصنف: سید عبیدالرحمن، پی-ڈی- میتھیو تبصرہ :سید تنویر https://www.sahilonline.net/ur/book-review-legal-guide-series-complete-by-syed-tanveer-book-written-by-syed-ubaidur-rahman ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور اس کا قانون ملک کے تمام شہریوں کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے۔ مذہب کے نام پر کسی طرح کی تفریق کی آئین ہند میں کوئی گنجائش نہیں۔ ترکی کے صدر طیب اردوغان کی طرف سے خوش خبری..! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  سمیع اللّٰہ خان https://www.sahilonline.net/ur/turkish-president-to-announce-good-news دو دن پہلے ترکی صدر نے تُرکوں کو خوش خبری سنانے کا اعلان کیا تھا چنانچہ (جمعہ کو  ترکی میں) نئے سال کی شروعات میں یکم محرم الحرام کو ‏رجب طیب اردوغان نے  ترک قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے بتلایا کہ: بحرہ اسود میں ترکی کو 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے وسیع ذخائر ملے ہیں، فصیح سونداج ڈرلنگ شپ کے ذریعے ترکی نے بحرہ اسود میں گیس کے بڑے ذخائر حاصل کئے ہیں, بحرہ اسود سے ملنے والے گیس ذخائر 2023 تک عوام تک پہنچ جائیں گے ترکی کی تاریخ میں گیس کی یہ سب سے بڑی دریافت ہے، یہاں سے 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر ملے ہیں، ڈرلنگ سے جو نتائج سامنے آئے ہیں توقع ہے کہ یہاں سے مزید قدرتی وسائل حاصل ہوں گے۔ بے باک، نڈراورقائدانہ صلاحیت کا، کما حقہ استعمال،مختلف الزاویاتی فوائد کے حصول میں ممد و مددگار ہوا کرتی ہے ۔۔۔ نقاش نائطی https://www.sahilonline.net/ur/use-of-fearless-leadership-ability-helps-to-achieve-various-angular-benefits-by-sp-farooque مجھے شہر بھٹکل میں اُس وقت پھوٹ پڑنے والے فساد کے تناظر میں غالبا بنگلور سےبھٹکل تشریف لائے آئی جی پولیس کی موجودگی میں،اس وقت کی مجلس اصلاح و تنظیم کے وفد کی نیابت کرتے ہوئے سابق صدر تنظیم المحترم سید محی الدین برماور کی قیادت کا منظر یاد آرہا ہے۔ انہوں نے پریس کی موجودگی میں پولیس ڈپارٹمنٹ کے سامنے ہم بھٹکلی مسلمانوں پر امتیازی سلوک برتنے کے  تناظر میں کس طرح  پوائنٹ ٹو  پوائینٹ چند نکات پرمشتمل نڈر اور بے خوف، ہوکراپنی بات سامنے رکھی تھی اور  دوران تبادلہ خیال جس اندازمیں قائدانہ صلاحیت سے اعلی پولیس حکام کے سامنے قوم کے مسائل کی عکاسی کی تھی، یقیناً اُن کی وہ صلاحیت قابل ستائش تھی۔  کیا مسلمان بھی ہندوستانی شہری حقوق کے حق دار ہیں؟           از :سیدمنظوم عاقب لکھنو https://www.sahilonline.net/ur/are-muslims-also-entitled-to-indian-civil-rights-by-syed-aaqib-manzoor-lakhnow پچھلے٩دسمبرسےحکوت ہنداورہندوستانی شہریوں کےبیچ ایک تنازعہ چل رہاہےجسکاسردست کوئی حل نظرنہیں آرہاہے،کیونکہ ارباب اقتدارسی اےاےکیخلاف احتجاج اوراعتراض کرنےوالوں کویہ باورقراردیناچاہتی ہیں کہ آپکااعتراض اوراحتجاج ہمارےلئے اہمیت کاحامل نہیں ہےاوراحتجاج اورمخالفت کرنےوالےارباب اقتدار کویہ باور قرار دینا چاہتےہیں کہ ہم بھی ہندوستانی شہری ہیں اورہمکوبھی وہ سارےحقوق حاصل ہیں جوکسی بھی عام ہندوستانی شہری کو آئین ہند کی طرف سےضمانت دی گئی ہے. ائے ارسلہ ! آہ! ظلم پھر ظلم ہے۔۔۔۔ خداتجھے سرسبز،شاداب ،آباد رکھے (بھٹکل کی ایک دینی بہن کا ملک سے جانے پر مجبور کی گئی بھٹکلی بہو کے نام ایک تاثراتی خط ) https://www.sahilonline.net/ur/an-impressive-letter-from-bhatkali-sister-to-her-town-daughter-in-law بھٹکل کی بہو پر گذشتہ روز جس طرح کے حالات پیش آئے، اُس پر بھٹکل کی ایک بہن نے میڈیا کے ذریعے ایک تاثراتی پیغام دیا ہے۔ جسے یہاں شائع کیا جارہا ہے۔ بھٹکل میں طبی سہولیات کا ایک جائزہ؛ تنظیم میڈیا ورکشاپ میں طلبا کی طرف سے پیش کردہ ایک رپورٹ https://www.sahilonline.net/ur/review-on-medical-facilities-in-bhatkal-students-present-report-after-five-days-media-workshop-by-tanzeem مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے منعقدہ پانچ روزہ میڈیا ورکشاپ میں جو طلبا شریک ہوئے تھے، اُس میں تین تین اور چار چار طلبا پر مشتمل الگ الگ ٹیموں کو شہر بھٹکل کے مختلف مسائل کا جائزہ لینے اور اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، اس میں سے ایک  ٹیم جس میں  حبیب اللہ محتشم ، یحيٰ شابندری اور احمد نواز پر مشتمل تھی،  بھٹکل کے طبی سہولیات پر ایک رپورٹ پیش کی تھی۔  تینوں طلبا نے   بھٹکل کے اسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا ورکشاپ میں  جو رپورٹ پیش کی تھی، اُس پر انہیں ورکشاپ کے اختتامی اجلاس میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا،  متعلقہ رپورٹ کو قارئین کی دلچسپی کے لئے یہاں  پیش کیا جارہاہے۔ کیانریندرمودی ملک کوجنگ کی طرف لے جارہے ہیں ؟ از:نہال صغیر https://www.sahilonline.net/ur/india-vs-china-article-by-nihal-sagheer یہ کسی مجذوب کی بڑ نہیں ہے۔ملک جانے انجانے میں جنگ کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ہر بیتے ہوئے لمحے کے ساتھ جنگ کے مہیب سائے گہرے ہوتے جارہے ہیں ۔ بھٹکل کے سی سی ٹی وی کیمرے کیا صرف دکھاوے کےلئے ہیں ؟ https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-cctv-camera-remembering-only-on-festive-occassion-after-that-nobody-talk شہر بھٹکل پرامن ، شانتی کا مرکز ہونے کے باوجود اس کو شدید حساس شہروں کی فہرست میں شمار کرتے ہوئے یہاں سخت حفاظتی اقدامات کی مانگ کی جاتی رہی ہے۔مندرنما ’’ناگ بنا ‘‘میں گوشت پھینکنا، شرپسندوں کے ہنگامے ، چوروں کی لوٹ مار جیسے جرائم میں اضافہ ہونے کے باوجود شہری عوام حفاظتی اقدامات سےبے اطمینانی کااظہار کئے جانے پر بھٹکل مین روڈ، مارکیٹ جیسے مختلف مقاما ت پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو سخت کیاجانا طئے ہوا۔ جس کے لئے شہر کے کچھ مالداروں نے بھی معاشی طورپر تعاون کیا تو لاکھوں روپئے کی لاگت سے شہر کے مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے اور اسکی بہتر تشہیر بھی کی گئی اور عوام نے ایک گونہ اطمینان کی سانس لی،چلو! آخر کچھ تو ہوا۔ امریکہ نے پھر سے کیوں بنایا افغانستان کو نشانہ؟ ........ آز: مھدی حسن عینی قاسمی https://www.sahilonline.net/ur/why-us-targest-afghanistan-article-by-mehi-hasan-aini-qasmi  کوئی بھی سرمایہ دار ملک  پہلے آپ  کو متشدد  بناتا ہے اور ہتھیار مفت دیتا ہے پھر ہتھیار فروخت کرتا ہے، پھر جب آپ  امن کی بحالی کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کے اوپر بم گرا دیتا ہے. ٹھیک یہی کہانی ہے امریکہ اور افغانستان کی، پہلے امریکہ نے  افغانستان کو طالبان اور  القاعدہ دیا، پھر جب وہ اسلام کے نام پر تشدد برتنے لگے تو انہیں مفت اسلحے دئیے،پھر انہیں اسلحہ فروخت کئے،سب کچھ ہوگیا اب امن کی بحالی کا سلسلہ شروع کیا گیا تو  امریکہ نے ہیروشیما کی تاریخ افغانستان میں دہرا دی،  *مدرس آف آل بمبس* تقریباًایک  ٹن وزنی بم کے  افغانستان میں گرائے جانے کے کئی وجوہات ہیں  راستے بندہیں سب، کوچہ قاتل کے سوا؟ تحریر: محمدشارب ضیاء رحمانی  https://www.sahilonline.net/ur/raaste-ban-hai-sabkoocha-ye-qaatil-ke-siwa-article-by-mohammed-sharib-zia یوپی میں مہاگٹھ بندھن نہیں بن سکا،البتہ کانگریس،ایس پی اتحادکے بعدیوں باورکرایاجارہاہے کہ مسلمانوں کاٹینشن ختم ہوگیا۔یہ پوچھنے کے لیے کوئی تیارنہیں ہے کہ گذشتہ الیکشن میں سماجوادی کی طرف سے کیے گئے ریزویشن سمیت چودہ وعدوں کاکیاہوا؟۔بے قصورنوجوانوں کی رہائی کاوعدہ وفاکیاہوتا،سماجوادی کی سرکارمیں خالدمجاہد کی پراسرارموت ہوگئی۔ گجرات فسادات کے قاتل گاندھی جی کا قتل کرنے کے بعد نظریات کو بھی قتل کرنے کے درپہ،کوا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھولنے لگا ہے۔از:سید فاروق احمدسید علی، https://www.sahilonline.net/ur/kauwa-chala-hans-ki-chaal-apni-chaal-bhool-gaya جب سے نریندردامور مودی نے اقتدار سنبھالا ہے تب سے ملک کے حالات میں جیسے بھونچال سا آگیا ہے۔ انہونی ہونی ہوتی نظر آرہی ہے۔وزیراعظم خود کو تاریخ کی ایک قدر آور شخصیت بنانے کے لئے پے درپے نت نئے فیصلے کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس میں چاہے کسی کا بھلا ہو یا نقصان ہو ویسے نقصان ہی زیادہ ہورہا ہے۔ زرخرید میڈیا .... از: مولانا آفتاب اظہر صدیقی https://www.sahilonline.net/ur/mercenary-media-by-maulana-azhar-aftab-siddiqui  آج کی صورت حال یہ ہے کہ بازار میں کچھ ہورہا ہے اور میڈیا کچھ اور دکھا رہا ہے، مظلوم کو ظالم، مقتول کو قاتل، محروم کو خوش بخت اور فقیر کو سرمایہ دار بنا کر پیش کرنا میڈیا کے لیے چٹکی کا کھیل ہوگیا ہے. مسلم پرسنل لاء کو سمجھئے اور اس پر عمل کیجئے از: محمد ذکی اختر رحمانی https://www.sahilonline.net/ur/realise-muslim-personal-law-and-follow-it-article-by-mohammed-zakki-akhtar-rehmani مجھے نہ اس وقت پرسنل لا کی تاریخ بیان کر نی ہے اور نہ اس کے آئینی اور قانونی پس منظر کو آپ کے سامنے پیش کر نا ہے نہ اس سے بحث کرنی ہے کہ مسلم پر سنل لا میں تر میم و تنسیخ کا حق کسی آئین ساز جماعت یا پارلیمنٹ کو ہے یا نہیں ؟۔ اے دل ہے مشکل: جمہوریت شکنی کی زدمیں  تحریر:نایاب حسن https://www.sahilonline.net/ur/article-by-nayaab-hassan-on-movie-a-dil-hai-mushkil دنیاکی سب سے بڑ ی جمہوریت ہونے کے مدعی ہندوستان میں گزشتہ ڈھائی سالوں سے مسلسل جوواقعات وحادثات رونماہورہے ہیں،ان سے ساری دنیاوالوں کوپتاچل گیاہے کہ ہندوستانی جمہوریت کس درجے کی ہے اورہندوستانی عوام کا شعور،فہم وادراک کی قوت اور حقائق بینی ومعروضیت سے کتناناطہ ہے دہلی، مسلم تنظیمیں او ردہشت گردی از:شکیل رشید https://www.sahilonline.net/ur/delhi-muslim-organizations-and-terrorism دہلی ان دنوں ڈینگی وائرس اور ڈینگو کی چپیٹ میں ہے مگراس کی رفتار دھیمی نہیں پڑ ی ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کا وہی اژدہام ہے جسے کم کرنے کے لئے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے Odd & Evenکا سلسلہ شروع کیا تھا۔ لوگوں کی دوڑ بھاگ بھی ویسی ہی ہے جیسی کہ عام دنوں میں رہا کرتی ہے۔ ممبئی کی طرح دہلی شہر بھی رات میں جاگتا ہے مگر یہ راتوں کاجاگنا سب کونظر نہیں آتا ۔ تن ہمہ داغ داغ شدپنبہ کجاکجانہم! ازنایاب حسن https://www.sahilonline.net/ur/tan-hama-article-by-nayab-hassan یہ عہدمسلمانوں کے ہمہ گیرزوال کا عہدہے اورحیرت ہے کہ اس کے اسباب بھی خودمسلمان ہی فراہم کرتے رہے ہیں،گزشتہ کم ازکم تین چار صدیوں سے مسلمان مسلسل انحطاط کی سمت رواں دواں ہیں،علمی انحطاط،فکری زوال،عملی کوراپن یہ سب اوصاف مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک ساری دنیاکے مسلمانوں کا خاصہ بن چکے ہیں۔اسلام انقلاب و حرکیت کا منبع و سرچشمہ بن کر نمودارہواتھا، ہندوستان کی موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال اور اس کا حل ؟ از:اے ۔ سعید  https://www.sahilonline.net/ur/hindustan-ki-maujooda-samaji-aur-siyasi-surat-e-haal-aur-iska-hal ہمارے ملک کی سماجی و سیاسی صورتحال دن بہ دن خطرے سے دوچار ہے۔ ہندتوا فاشسٹ تنظیمیں، بی جے پی ، این ڈی اے حکومت اور سرکاری مشینری ہمارے ملک کے عوام کے درمیان رائج ترقی پسند جمہوری خیالات کو نقصان پہنچا رہے ہیں خامہ انگشت بدنداں ہے اسے کیالکھیے!۔۔۔از:نایاب حسن https://www.sahilonline.net/ur/khama-angusht-badandan-hai-nayab-hussain کشمیرایک بار پھرتاریخ کے بدترین اور سیاہ دورسے گزررہاہے،گزشتہ پچاس سے زائد دنوں میں کم و بیش ستر لوگوں کی ہلاکت ، ہزاروں کے زخمی ہونے اورریاست کوسات ہزارکروڑروپے کازبردست نقصان ہونے کے باوجودحالات اب تک غیریقینیت کے شکارہیں۔ کشمیر :خون کی بہتی ندیاں اور ہم  از:راحت علی صدیقی قاسمی  https://www.sahilonline.net/ur/khoon-ki-behti-nadiyan-aur-hum-article-by-rahat-ali-qasmi وادی کشمیر کے حسین و خوبصورت چہرے پیلیٹ کے قہر نے بے نور کردیئے، آنکھیں خراب ہوگئیں، صورتیں مسخ شدہ ہیں، جسم زخموں سے چور چور ہے ،دل دہلانے والی تصاویر نگاہوں کو نمناک اور قلوب کو غمگین کررہی ہیں کشمیرکو نیک نام گورنر کے سپرد ہونا چاہیے از: حفیظ نعمانی https://www.sahilonline.net/ur/kashmir-must-be-hand-over-to-pious-governor-article-by-hafeez-noumani کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ امن کی تلاش میں ساتھیوں کے ساتھ دہلی آئے ہیں اور انھوں نے وزیر اعظم کے بجائے صدر محترم سے فریاد کی ہے کہ کشمیر میں تشدد کی پالیسی ختم کی جائے اور پاکستان سے کشمیر کے مسئلہ میں مذاکرات پر حکومت کو آمادہ کیا جائے بہار میں نتیش کمار کی آزمائش از:حفیظ نعمانی https://www.sahilonline.net/ur/test-of-nitish-kumar-in-bihar-article-by-hafeez-noumani بہار میں اپریل سے شراب بند ہے، خبر آئی کہ زہریلی شراب پینے سے ۱۴آدمیوں کی موت ہوگئی، حزب مخالف بی جے پی لیڈروں نے مطالبہ کردیا کہ نتیش کمار کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، پھربھی یومِ آزادی مبارک! تحریر:محمدشارب ضیاء رحمانی https://www.sahilonline.net/ur/still-happy-independence-day-article-by-mohammed-sharib-zia مسرت کے لمحات، احتساب کی دعوت دیتے ہیں۔خوشی کے جشن میں ایامِ رفتہ کے غموں کی کسک تیز محسوس ہوتی ہے۔آج ہم ایک پھریومِ آزادی کی مسرتوں میں ڈوبے ہیں 15اگست یوم آزادی پرخاص:آزادی وطن کی تاریخ پربھگوا چادرتاننےکی سازش! تحریر:ڈاکٹراسلم جاوید https://www.sahilonline.net/ur/15-august-special-for-independence-day-article-by-dr-aslam-javed ملک عزیز ہندوستان میں جب سے انتہا پسند طاقتوں نے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالی ہے ،تب سے ہی فسطائی نظریات کوفروغ دینے کا آ ر ایس ایس کا منصوبہ بڑی شدت کے ساتھ زیر عمل لایا جارہا ہے دادری سے گجرات تک بدلا کیا ہے؟ از:راحت علی قاسمی صدیقی https://www.sahilonline.net/ur/whats-the-change-frome-dadri-to-gujrat-article-by-rahat-ali-qasmi-suddquei آج بھی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں، زبان کپکپا جاتی ہے، قلب میں حدت پیدا ہوجاتی ہے، جسم پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے، کائناتِ انسانی کا ہر فرد اس درد کو یکساں طور پر محسوس کرتا ہے، جب تذکرہ ہوتا ہے دادری کے ایک مظلوم پر ہوئی جبر و تشدد کی داستان کا، اس کی بیوی کا درد، اس کے یتیم بچوں کی بے کسی ملت ہندیہ کا ہر فرد محسوس کرتا ہے اور گائے کے نام پر ہوا قتل ہندوستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ ثابت ہواہے چھکّا سنگھ سدّھو کا آخری چھکّا تحریر:حفیظ نعمانی https://www.sahilonline.net/ur/last-six-of-singh-sidhu-article-by-hafeez-noumani 2014کے لوک سبھا کے الیکشن میں شری نریندرمودی کو کچھ بھی کرنے کی چھوٹ دیدی گئی تھی۔ انہوں نے ایسی ایسی تبدیلیاں کیں کہ عام حالات ہوتے تو پارٹی میں بغاوت ہوجاتی مظلوموں کی مدد کے لئے کمر کسنے کی درخواست  از: حفیظ نعمانی  https://www.sahilonline.net/ur/requste-for-help-victims-akhlaqs-family-article-by-hafeez-noumani دادری سانحہ میں گریٹر نویڈا کورٹ نے اخلاق (شہید)کے کنبہ پر گؤ کشی کا کیس درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔واضح ہو کہ ایک شخص نے شکایت کی تھی کہ گاؤں میں گؤ کشی ہوئی ہے ترکی کے جمہوریت پسندنہتے عوام نے بغاوت کا سرکچلا!  از:ڈاکٹراسلم جاوید https://www.sahilonline.net/ur/%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D9%85%DB%81%D9%88%D8%B1%DB%8C%D8%AA-%D9%BE%D8%B3%D9%86%D8%AF%D9%86%DB%81%D8%AA%DB%92-%D8%B9%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%B1%DA%A9%DA%86%D9%84%D8%A7 ترکی میں فوج کے ایک حصہ کی جانب سے اٹھنے وا لی بغاوت ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیخلاف سازش تھی، جسے ترک عوام نے اتحاد اور جذبہ حب الوطنی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ اپنی آنکھیں جوبچالیں بھی توچہرہ جھلسے! از:نایاب حسن https://www.sahilonline.net/ur/%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D8%A2%D9%86%DA%A9%DA%BE%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%88%D8%A8%DA%86%D8%A7%D9%84%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AA%D9%88%DA%86%DB%81%D8%B1%DB%81-%D8%AC%DA%BE%D9%84%D8%B3%DB%92 8؍جولائی کو ہندوستانی فوج کے ہاتھوں برہان مظفروانی کی موت کے بعدسے وادی میں ہنگامہ و احتجاج کاایک نیادورشروع ہوچکاہے،جس کاخسارہ مختلف شکلوں میں خود عوام کوہی اٹھاناپڑرہاہے ذاکر نائک کو ایک مسئلہ بنا دیا گیا  از:حفیظ نعمانی https://www.sahilonline.net/ur/article-on-zakir-naik-by-hafeez-noumani پورا ایک ہفتہ ہونے والا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائک ٹی وی کے ہر چینل پر نظر آرہے ہیں ۔دو ہفتہ سے وہ عمرہ کرنے کے لئے گئے ہوئے تھے ۔اور انکے پیچھے مستقل انکے خلاف فضا بنائی جاتی رہی ۔جب2012سے پہلے انکا چینل ہندوستان میں چل رہا تھا تو کبھی کبھی ہم نے بھی انکی تقریریں سنیں مسلم قیادت اور ہندوستانی مسلمان تحریر: حسن مدنی ندوی https://www.sahilonline.net/ur/muslims-leadership-and-indian-muslims-article-by-hassan-madani-nadvi بر صغیر جب فرنگیوں کی گرفت سے آزاد ہوا تو وہ اندرونی خانہ جنگی کا شکار ہو گیا، مسلم لیگ نے انگریزوں کے بل بوتے پر اسلام کے نام پر علیحدہ ملک قائم کرلیا اور کانگریس نے ہندوستان کی باگ ڈور سنبھالی،اس طرح سے صلیبی و صہیونی سازشیں اپنے خفیہ مقصد میں کامیاب ثابت ہوئیں ملیکاارجن کھرگے اور دھرم سنگھ کے خلاف پہلی صدائے احتجاج  از:حامد اکمل https://www.sahilonline.net/ur/article-mallikarjun-kharge-aur-dharam-singh-ke-khilafhamid-akmal کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر ملیکاارجن کھرگے اور سابق وزیر اعلیٰ دھرم سنگھ کو پہلی باراپنی پارٹی کے قائدین اور ارکان اسمبلی کی تنقید کا نشانہ بننا پڑرہا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ان کی سیاست کے خلاف پارٹی ارکان نے کبھی ناراضگی نہیں ظاہر کی لیکن عوامی سطح پر پہلی مرتبہ ان قائدین کے خلاف پارٹی ارکان کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں