Latest News Feeds https://www.sahilonline.net/ur ساحل آن لائن: ریاست کرناٹک سے شائع ہونے والا تین زبانوں کا منفرد نیوز پورٹل جو ساحلی کینرا کی خبروں کے ساتھ ساتھ ریاستی، قومی اور بین الاقوامی خبروں سے آپ کو باخبر رکھتا ہے۔ حالیہ پوسٹ انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام https://www.sahilonline.net/ur/jeddah-jamaat-congratulates-anjuman-girls-and-boys-pu-colleges-on-outstanding-puc-success-principals-awarded-rs-50000-each انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس پچاس ہزار روپئے کا چیک بھی پیش کیا۔ ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں https://www.sahilonline.net/ur/lok-sabha-election-2024-expat-voters-gulf-chartered-flights-to-cast-votes ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے اپنے گھر پہنچ چکے ہیں اور جمعرات کو مزید ہزاروں لوگوں کے  کیرالہ پہنچنے کی توقع ہے۔ اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟ https://www.sahilonline.net/ur/narendra-modis-second-visit-to-uttara-kannada-meeting-to-be-held-in-sirsi-anant-kumar-hegdes-trip-abroad لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔ کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-categorises-muslims-as-backward-caste-for-reservation-ncbc-slams-decision-reservation کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ   کرناٹک حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق، کرناٹک کے مسلمانوں کی تمام ذاتوں اور برادریوں کو ریاستی کانگریس کی حکومت کے تحت ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیے او بی سی  (Other Backward Class) کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ منگلورو - دبئی ہوائی پرواز شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع؛ عوام نے لی راحت کی سانس https://www.sahilonline.net/ur/mangaluru-dubai-flights-will-fly-as-per-schedule دبئی میں برسات اور سیلاب کی وجہ سے ایک ہفتے تک تاخیر یا منسوخی کے عمل سے گزرنے کے بعد اب منگلورو - دبئی کے لئے طیاروں کی پروازیں اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گی ۔  ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار https://www.sahilonline.net/ur/dri-seizes-valuables-of-rs-10-48-cr-after-busting-gold-smuggling-syndicate-in-mumbai-4-held ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی https://www.sahilonline.net/ur/no-force-can-stop-caste-census-rahul-gandhi کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات پرمبنی مردم شماری کے ’ایکسرے‘ کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں مگر وہ ذات پر مبنی مردم شماری کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی 90 فیصد آبادی کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) ان کی زندگی کا مشن بن گیا ہے۔ اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی https://www.sahilonline.net/ur/ajit-pawar-his-wife-and-nephew-get-eow-clean-chit-in-maharashtra-state-cooperative-bank-scam  مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ منی پور میں پھر تشدد، ناگالینڈ سے جوڑنے والی قومی شاہراہ پر آئی ای ڈی دھماکہ https://www.sahilonline.net/ur/ied-explosion-damages-bridge-on-nh-2-in-manipur منی پور میں تشدد کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سخت سیکورٹی کے درمیان بھی گولی باری اور بم دھماکوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال https://www.sahilonline.net/ur/supreme-court-seeks-clarification-from-election-commission-on-functioning-of-evms ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی پییٹ، کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کے قابل ہے یا اسے دوبارہ پروگرام کیا جاسکتا ہے، آپ کے پاس کتنے سمبل لوڈنگ یونٹ ہیں، آپ ڈیٹا 30 دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں یا 45 دنوں تک اور ای وی ایم کی تینوں یونٹ کی کیا ایک ساتھ سیلنگ ہوتی ہے یا کنٹرول یونیٹ اور وی وی پیٹ کا الگ رکھا جاتا ہے؟ کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان https://www.sahilonline.net/ur/complaints-against-pm-modis-speech-under-eci-consideration راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ’ی ہندو‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ راجستھان میں ایک ریلی کے دوران پی ایم نریندر مودی کی تقریر کے خلاف کی گئی شکایت کی الیکشن کمیشن کی جانب سے جانچ کی جا رہی ہے۔ ملک نریندر مودی کو اس جرم کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا؛ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ https://www.sahilonline.net/ur/pm-modi-waived-off-loans-worth-16-lakh-crore-of-his-billionaire-friends-rahul-gandhi کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’’نریندر مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ اتنی رقم سے ملک کے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی۔ اس کے علاوہ 16 کروڑ خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپے دینے سے ان کے خاندانوں کی زندگیاں بدل سکتی تھیں۔‘‘ بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی https://www.sahilonline.net/ur/bjp-is-dividing-people-in-the-name-of-religion-sharmila کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی صدر این۔ چندرا بابو نائیڈو پر تنقید کی۔ ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ https://www.sahilonline.net/ur/asian-countries-will-face-water-crisis-due-to-increasing-heat اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔ جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال https://www.sahilonline.net/ur/condolences-on-the-death-of-maulana-abdul-aleem-farooqui-the-former-general-manager-and-current-vice-president-of-jamiat-ulama-e-hind          جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی خانوادہ کے بلندپایہ عالم دین، صف اول کےملیّ رہنما ،مدح صحابہ کے سپہ سالار اورعالمی شہرت کےحامل خطیب و مناظر تھے،ان کی وفات ملت کاایک عظیم خسارہ ہے۔ یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی https://www.sahilonline.net/ur/is-this-an-election-or-a-joke-by-dr-muzaffar-hussain-ghazali ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار جماعت پر ان کی امیدواری رد کرانے کا الزام لگایا ہے ۔ دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی https://www.sahilonline.net/ur/mangaluru-dc-announces-prohibitory-orders-from-today-for-polls دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔ بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛ https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-player-selected-for-abu-dhabi-under-16-cricket-team بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس https://www.sahilonline.net/ur/supreme-court-notice-to-journalist-soumya-vishwanathans-killers-over-bail-plea سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 قصورواروں کو ضمانت دینے کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔متاثرہ خاندان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ https://www.sahilonline.net/ur/tihar-has-become-torture-chamber-for-kejriwal-claims-sanjay-singh عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا https://www.sahilonline.net/ur/special-pmla-court-grants-one-more-week-to-ed-for-reply-on-hemant-sorens-bail-petition  زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے دو ہفتے کا وقت مانگا۔ کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج https://www.sahilonline.net/ur/delhi-hc-rejects-pil-for-arvind-kejriwals-bail-slaps-rs-75000-fine دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔ کیجریوال اور کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع https://www.sahilonline.net/ur/kejriwal-kavitha-to-stay-in-judicial-custody-till-may-7 دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کو مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-22 گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی دہلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کر دی۔ بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-bjp-suspends-former-dy-cm-eshwarappa-for-6-years   کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ اس سیٹ سے بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے بیٹے بی وائی راگھویندر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ https://www.sahilonline.net/ur/imd-issues-heatwave-warning-and-rainfall-forecast-for-these-states-in-india راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی میگھالیہ، تریپورہ، کونکن اور گوا، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ، ساحلی آندھرا پردیش اور ساحلی کرناٹک میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی https://www.sahilonline.net/ur/up-dalits-muslims-deprived-of-development-due-to-bjp-s-policies-mayawati بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر لوک سبھا سیٹ سے گریش چندر جاٹو کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیور میں زیر تعمیر ائیر پورٹ کا خاکہ بھی ان کی حکومت کی دین ہے جس کو بی جے پی اپنی حصولیابیوں کے طور پر شمار کرارہی ہے ۔ گدگ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل - بیٹے نے دی تھی سپاری - 8 کرایے کے قاتل گرفتار https://www.sahilonline.net/ur/gadag-police-crack-murder-case-of-four-family-members-8-arrested چار دن قبل گدگ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو جو بہیمانہ قتل ہوا تھا اس معاملے کو حل کرتے ہوئے  پولیس نے 8 کرایے کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا   ہے۔ اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار https://www.sahilonline.net/ur/13-candidates-contend-for-uttara-kannada-lok-sabha-seat ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے دی۔ سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام https://www.sahilonline.net/ur/no-congress-representation-in-surat-as-candidates-nomination-rejected-bjp-candidate-elected-unopposed-congress-said-democracy-is-in-danger گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ’میچ فکسنگ‘ قرار دیا ہے۔ وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں https://www.sahilonline.net/ur/hate-speech-from-prime-minister-modi-oppositions-outrage-over-election-commissions-inaction وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے کر ملک کے عوام کی طرف سے سخت مذمت کی جارہی ہے۔ ملپے سمندر میں غرقاب ہوا بینگلورو کا نوجوان https://www.sahilonline.net/ur/youngster-from-bangalore-drowns-at-malpe-beach-in-udupi ملپے ساحل پر سیاحت کے لئے آیا ہوا  منڈیا کا رہائشی  ایک نوجوان سمندر میں غرقابی کی وجہ سے فوت ہو گیا ۔ واردات اتوار شام کو پیش آئی۔ انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط https://www.sahilonline.net/ur/p-chidambarams-big-poll-promise-law-to-enforce-bail-is-rule-principle سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں شاذ و ناد ہی عمل ہوتا ہے ۔ ظاہر بات ہے کہ ہر کوئی ضمانت حاصل کرنے کے لئے سپریم کورٹ تک جانے کی استطاعت نہیں رکھتا ۔ ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت https://www.sahilonline.net/ur/hubli-cod-to-investigate-neha-murder-case-special-court-formation-decision-muslim-leaders-in-hubli-dharwad-condemn-murder ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے لئے خصوصی عدالت تشکیل دی جائے گی ۔ بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل https://www.sahilonline.net/ur/body-of-young-man-recovered-from-arabian-sea-in-bhatkal-hundreds-mourn-at-funeral   اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح گیارہ بجے  تنظیم ملیہ جمعہ مسجد  نوائط کالونی میں نماز جنازہ  ادا کی گئی  پھر  نوائط کالونی قبرستان میں تدفین میں عمل میں آئی۔ کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان https://www.sahilonline.net/ur/six-members-of-family-from-hubballi-drown-in-kali-river-near-dandeli-uttara-kannada چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔ بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری https://www.sahilonline.net/ur/boy-drowns-in-arabian-sea-off-bhatkal-search-underway-for-missing-youth بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔ اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ  https://www.sahilonline.net/ur/13000-voters-have-increased-in-uttar-kannada-in-3-months اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔  اتر کنڑا کی سیاسی بساط پر دیشپانڈے کی شاطرانہ چال - چت بھی اپنی پٹ بھی اپنی والی صورت حال  https://www.sahilonline.net/ur/political-chessboard-of-uttara-kannada-deshpande-made-a-cunning-move گزشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد کنارے کنارے رہنے والے سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے لوک سبھا الیکشن کے موقع پر خود کو پوری طرح فعال اور متحرک کر دیا ہے اور ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کی تشہیری مہم میں سرگرم ہوگئے ہیں ۔  ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ https://www.sahilonline.net/ur/cji-says-enactment-of-new-criminal-laws-signifies-watershed-moment-stresses-importance-of-voting 17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی حکومت کے ان تین نئے قوانین کی تعریف کی ہے۔ چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری https://www.sahilonline.net/ur/imd-issues-heatwave-warning-ap-bihar-gujarat-parts-of-maharashtra ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔ بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس https://www.sahilonline.net/ur/no-court-relief-for-ramdev-he-has-to-pay-service-tax-on-yoga-camps ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ نے  ’ہیلتھ اینڈ فٹنس سروسز‘ کے حوالے سے ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ https://www.sahilonline.net/ur/case-against-dk-shivakumar-for-poll-code-violation لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر بنگلورو کے ووٹروں کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا تھا کہ اگر وہ ان کے بھائی ڈی کے سریش کو ووٹ دیتے ہیں، تو انہیں کاویری ندی سے پانی فراہم کیا جائے گا۔ ڈی کے سریش بنگلورو دیہی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-chief-minister-rejects-love-jihad-allegation-in-murder-of-congress-councillors-daughter کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ قاتل کو سخت سزا دی جائے۔ کرناٹک کو ’’ جہادی ملک‘‘ کہہ کر بی جے پی لیڈر نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا https://www.sahilonline.net/ur/ashok-labels-k-taka-jihadi-country-slams-cong-for-neglecting-hindus کرناٹک میں اپوزیشن لیڈر آر اشوک کی طرف سے ریاست کو ‘جہادی ملک’ کہے جانے کے بعد ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔  اڈپی ضلع میں برسات سے 12 گھروں کو پہنچا نقصان - کارکلا میں بجلی گرنے سے گئی ایک شخص کی جان https://www.sahilonline.net/ur/heavy-rain-with-thunder-hits-udupi-district ضلع اڈپی میں مانسون سے قبل ہوئی برسات کی وجہ سے 12 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ کارکلا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی ۔ پتور میں سائیکل مرمت میں ہو رہی تاخیر سے پریشان بچے نے لی اپنی جان https://www.sahilonline.net/ur/puttur-boy-upset-over-bicycle-repair-delay-takes-his-own-life سائیکل کی مرمت میں ہو رہی تاخیر جیسی بات پر ذہنی طور پر پریشان ہونے والے ایک لڑکے نے پھانسی کے پھندے سے لٹک کر خود کشی کر لی ۔ کارکلا : نیتراوتی ندی میں تیرتے وقت ساتویں جماعت کا طالب علم ہوا غرقاب https://www.sahilonline.net/ur/karkala-boy-drowns-in-netravati-river-while-swimming نیتراوتی ندی میں تیرنے کے لئے گیا ہوا ساتویں جماعت کا ایک طالب علم غرقابی کی وجہ سے فوت ہو گیا ۔  لوک سبھا انتخاب 2024: تشدد متاثرہ منی پور میں 11 پولنگ مراکز پر 22 اپریل کو دوبارہ ہوگی پولنگ، الیکشن کمیشن کا حکم https://www.sahilonline.net/ur/election-commission-orders-re-polling-in-11-manipur-booths-on-april-22 گزشتہ کل (19 اپریل) ملک کی 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے، جن میں منی پور اندرونی اور منی پور باہری (کچھ حصہ) لوک سبھا سیٹوں کے لیے بھی ووٹنگ ہوئی تھی۔ یہاں ووٹنگ کے دوران کئی مقامات سے تشدد اور ای وی ایم میں توڑ پھوڑ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اس طرح کے واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ منی پور کے 11 پولنگ مراکز پر 22 اپریل کو دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بی جے پی کی ’400 پار‘ والی فلم پہلے ہی دن سپر فلاپ ہو گئی، تیجسوی یادو کا مودی حکومت پر طنزیہ حملہ https://www.sahilonline.net/ur/bjps-400-plus-movie-super-flop-tejashwi بہار میں لوک سبھا انتخاب کی چار سیٹوں پر ووٹنگ ہونے کے ایک دن بعد آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز بی جے پی پر طنزیہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ’400 پار‘ والی فلم پہلے ہی دن ’سپر فلاپ‘ ہو گئی ہے۔ انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ میں ہی یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بی جے پی کا 400 سے زیادہ سیٹ جیتنے کا دعویٰ بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔ اُترکنڑا میں17 پرچہ نامزدگی مسترد؛ 13اُمیدواروں کے کاغذات پائے گئے درست https://www.sahilonline.net/ur/karwar-election-observers-oversee-nomination-paper-submission-17-papers-rejected اُترکنڑا میں لوک سبھا کے عام انتخابات کے لئے 19 اُمیدواروں کی طرف سے  داخل کردہ 36 پرچہ نامزدگیوں کی جانچ سنیچر کو کی گئی اور مختلف وجوہات کی بناء پر 17 کاغذات مسترد کر دیے گئے۔ مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ https://www.sahilonline.net/ur/capf-deployment-for-phase-2-of-polls-in-bengal-to-increase-to-303-companies لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے انتخاب کے لیے ریاست میں سی اے پی ایف (مرکزی مسلح پولیس فورس) کی تعیناتی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا https://www.sahilonline.net/ur/delhi-court-reserves-judgement-on-manish-sisodias-bail-petition راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز https://www.sahilonline.net/ur/centre-enacting-laws-bypassing-democratic-process-says-priyanka-gandhi-in-kerala کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مودی کرپشن کا جو اسکول چلا رہے ہیں، انڈیا اتحاد اس پر تالا لگا دے گا! راہل گاندھی https://www.sahilonline.net/ur/narendra-modi-running-school-of-corruption-says-rahul-gandhi کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کر کے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔ حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات https://www.sahilonline.net/ur/silent-undercurrent-brewing-across-west-up-against-modi-govts-failures-cong وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے مسائل سے متعلق ہیں۔ بھٹکل: بحرعرب میں ڈوب گئی کشتی - ماہی گیروں کو بچا لیا گیا  https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-fishing-boat-sinks-in-arabian-sea-4-fishermen-rescued ماوین کوروے بندرگاہ کے علاقے میں مچھلیوں کے شکار پر نکلی ہوئی ایک کشتی تیز ہواوں کی وجہ سے بحیرہ عرب میں ڈوب گئی ، مگر اس پر موجود ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا گیا ۔ کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات https://www.sahilonline.net/ur/anything-can-happen-with-kejriwal-in-jail-aap-mp-sanjay-singh دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس کی اور بی جے پی، ایل جی اور تہاڑ انتظامیہ پر کئی الزامات لگائے۔ سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی https://www.sahilonline.net/ur/sc-adjourns-till-july-ramdevs-plea-against-firs-over-comments-against-allopathy   سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بھٹکل: کنویں میں چھلانگ لگا کر طالبہ نے کی  خود کشی  https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-student-committed-suicide-by-jumping-into-a-well تعلقہ کے بیلکے میں گریجویشن کے آخری سال کی ایک طالبہ کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ، جس کی شناخت دیکشا نارائن نائک (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ ضلع اتر کنڑا میں 19 امیدواروں نے داخل کیے 36 پرچہ نامزدگی https://www.sahilonline.net/ur/a-total-of-19-candidates-filed-36-nomination-papers-in-the-uttara-kannada-lok-sabha-constituency لوک سبھا انتخابات کے لئے اتر کنڑا میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تک 19 امیدواروں نے جملہ 36 پرچہ نامزدگی داخل کیے ۔  کمٹہ : کانگریس میں دوبارہ شامل ہوئیں سابق ایم ایل اے شاردا شیٹی   https://www.sahilonline.net/ur/former-mla-sharada-shetty-returns-to-congress کمٹہ اسمبلی حلقے میں پارٹی کو مزید تقویت دینے کی کوششوں میں کانگریسی لیڈروں کو اس وقت ایک اور کامیابی ملی جب سابق رکن اسمبلی شاردا موہن شیٹی دوبارہ کانگریس میں واپس لوٹنے پر راضی ہوگئیں ۔ گدگ میں قتل کی بھیانک واردات - ایک ہی خاندان کے چار افراد کو اتارا موت کے گھاٹ https://www.sahilonline.net/ur/four-of-family-found-murdered-in-karnatakas-gadag سٹی میونسپل کاونسل کی صدر کے بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کو نا معلوم قاتلوں آدھی رات کے وقت موت کے گھاٹ اتار دیا ۔  48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا https://www.sahilonline.net/ur/had-mangoes-only-thrice-says-delhi-cm-arvind-kejriwal   شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔ وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم https://www.sahilonline.net/ur/cong-will-win-up-to-20-lok-sabha-seats-in-karnataka-says-cm-siddaramaiah کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کو کم کرنے اورعوام کے مسائل کو حل کرنے کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں۔ بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام https://www.sahilonline.net/ur/bjp-is-threatening-karnataka-govt-on-governors-rule-d-k-shivakumar کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔ پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش https://www.sahilonline.net/ur/nitin-gadkari-photo-on-slips-riots-at-polling-booths ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد سے کچھ زائد ووٹنگ ہوئی تھی۔ کچھ مقامات پر مشینیں بند ہونے کی شکایتیں موصول ہوئیں  اور اکا دکا بوتھوں پر ہنگامہ بھی ہوا لیکن مجموعی طور پر ووٹنگ کا عمل پر امن رہا۔ نتن گڈکری کے حلقۂ انتخاب ناگپور میں پولنگ بوتھ  انتخابی پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر کے سبب ہنگامہ ہوا۔  لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن طور پر اختتام پذیر، 62 فیصد سے زائد ووٹنگ https://www.sahilonline.net/ur/first-phase-of-loksabha-election-6237-per-cent-voter-turnout ہندوستان کی اٹھارویں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 102 سیٹوں کے لیے ہوئی ووٹنگ میں 62 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دی ہدایت: انتخابی عمل میں تقدس برقرار رہنا چاہیے https://www.sahilonline.net/ur/sanctity-should-be-maintained-in-the-election-process-sc-instruct-ec ای وی ایم مشین اور وی وی پیاٹ میں درج ہوئے ووٹوں کی مطابقت جانچنے کے معاملے پر شنوائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ انتخابی عمل میں تقدس برقرار رہنا چاہیے۔ منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض https://www.sahilonline.net/ur/bjp-advertisement-near-mangaluru-sai-temple-devotees-raise-objection منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی ہبلی کالج کے احاطے میں ناکام عاشق نے طالبہ کو قتل کر ڈالا https://www.sahilonline.net/ur/hubli-murder-of-female-student-in-college-premises-accused-arrested 19 اپریل (ایس او نیوز) شہر کے ودیا نگر بی وی بی کیمپس میں ایک ناکام عاشق نے طالبہ کو چاقو کے بے شمار وار کرتے ہوئے قتل کر ڈالا۔ بیلتنگڈی میں پالتو کتے کا حملہ - خاتون شدید زخمی https://www.sahilonline.net/ur/dog-attack-in-beltangadi-woman-seriously-injured پالتو کتے کے اچانک حملے کی وجہ سے پورنیما پربھو نامی خاتون شدید زخمی ہونے کا واقعہ منڈاجی گرام میں پیش آیا۔ ملپے ساحل پر ڈوبتے ہوئے دو سیاحوں کو بچا لیا گیا - ایک شخص کی موت https://www.sahilonline.net/ur/two-tourists-rescued-from-drowning-on-malpe-beach-one-dead ضلع ہاسن کے بیلور سے تعلق رکھنے والے تین سیاح ملپے کے ساحل پر سمندر میں تیرتے وقت تیز لہروں میں بہہ گئے جن میں سے دو کو بچا لیا گیا جبکہ تیسرے شخص نے اسپتال میں منتقلی کے وقت راستے میں ہی دم توڑ دیا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی وضاحت ؛ بورڈ کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتا https://www.sahilonline.net/ur/all-india-muslim-personal-law-board-the-board-does-not-support-or-oppose-any-political-party آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ بورڈ کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتا بھٹکل میں آٹو ڈرائیور کی نعش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی؛ خودکشی کا شبہ https://www.sahilonline.net/ur/body-of-individual-found-hanging-from-banyan-tree-near-tenginagundi-port-in-bhatkal-suicide-suspected تینگنگونڈ ی  بندرگاہ کے قریب ایک شخص کی لاش برگد کے درخت سے لٹکی ہوئی حالت میں پائی گئی، جس کے تعلق سے پولس کو  شبہ ہے کہ اس نے خودکشی کرلی ہے۔ منگلورو پولیس نے کان پھاڑنے والے ہارنس کے خلاف کی کارروائی https://www.sahilonline.net/ur/mangaluru-police-crack-down-on-ear-piercing-horns منگلورو سٹی پولیس کمشنریٹ کی جانب سے شہر میں ان بسوں اور بھاری ٹرکوں کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں تیز اور کان پھاڑنے والے ہارن  لگائے  گئے تھے۔ اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک https://www.sahilonline.net/ur/accident-on-udupi-kundapur-national-highway-bike-rider-killed اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔ قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب https://www.sahilonline.net/ur/beautiful-eid-milan-gathering-hosted-by-bhatkal-muslim-jamaat-in-qatar بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل کیں۔ منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع https://www.sahilonline.net/ur/manish-sisodias-judicial-custody-extended-till-april-26 دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا گیا۔ وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی https://www.sahilonline.net/ur/priyanka-gandhi-hits-out-at-bjp-in-saharanpur-roadshow کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن عوامی مسائل پر ہونا چاہئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے لیڈر بے روزگاری، مہنگائی، کسان، خواتین کی بات نہیں کررہے ہیں بلکہ ادھر ادھر کی بات کررہے ہیں۔  بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی https://www.sahilonline.net/ur/on-april20-there-was-a-power-outage-in-honnavara-bhatkala-kumata-taluk ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ جات میں بجلی منقطع رہے گی ۔  وی وی پیاٹ معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری، تکنیکی پہلؤوں پر بنچ کررہی ہے سوالات https://www.sahilonline.net/ur/bjp-got-extra-votes-in-evms-during-mock-polls-in-kerala-sc-directs-ec سپریم کورٹ میں EVM-VVPAT معاملے کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ https://www.sahilonline.net/ur/cm-revanth-reddy-sensational-comments-on-modi-loksabha-elections تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔ لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری https://www.sahilonline.net/ur/lok-sabha-elections-2024-gazette-notification-issued-for-4th-phase-of-polls الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد امیدوار 25 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات https://www.sahilonline.net/ur/theft-incident-at-two-places-including-cooperative-society-in-bhatkal شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔ اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ https://www.sahilonline.net/ur/home-voting-for-voters-above-85-persons-with-disabilities-begins-in-udupi-chikkamagaluru جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔  ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ https://www.sahilonline.net/ur/parts-of-india-to-experience-another-spell-of-heat-wave-this-week    ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ میدانی علاقوں میں لو کے سبب لوگ گھروں سے باہرنہیں نکلے۔ ملک میں تبدیلی کی لہر، عوام مودی حکومت سے تنگ آ چکے:سچن پائلٹ https://www.sahilonline.net/ur/wave-of-change-in-people-modi-government-sachin-pilot   راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے بدھ کے روز کہا کہ ملک میں آج تبدیلی کی لہر ہے اور لوگ مودی حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر https://www.sahilonline.net/ur/provide-facilities-to-cm-to-run-govt-from-jail-plea-in-hc شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو کابینہ کے وزراء کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے ورچوئل کانفرنسنگ کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاکہ بلاتعطل حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو https://www.sahilonline.net/ur/electoral-bond-has-ruined-bjp-says-akhilesh-yadav سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران اکھلیش یادو نے کئی مسائل پر بی جے پی کو گھیرنے کا کام کیا۔ اکھیلیش یادو نے ایس پی امیدوار روچی ویرا کی حمایت میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس https://www.sahilonline.net/ur/google-congress-accuses-govt-of-suppressing-alternate-media-supriya کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ نے ایک خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسے الیکشن کمیشن کی جانب سے 4 ہینڈلس کے پوسٹ ڈلیٹ کرنے کی ہدایت ملی ہے۔ اسی تعلق سے کانگریس نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-fitra-committee-review-meeting مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا https://www.sahilonline.net/ur/bjp-offering-money-to-congress-mla-siddaramaiah کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا https://www.sahilonline.net/ur/no-change-in-constitution-deve-gowda جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی https://www.sahilonline.net/ur/eci-bans-randeep-surjewala-from-campaigning-for-48-hours-over-remarks-on-hema-malini لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے رندیپ سرجے والا پر انتخابی مہم چلانے اور کسی بھی قسم کا میڈیا انٹرویو دینے پر 48 گھنٹے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر https://www.sahilonline.net/ur/farmers-movement-continues-in-punjab-many-trains-affected   پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر قومی شاہراہ کو جام کر رکھا ہے۔ لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ https://www.sahilonline.net/ur/lok-sabha-polls-election-campaigning-for-first-phase-ends-voting-on-102-seats-across-21-states-on-april-19 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ دراصل پہلا مرحلہ ٹرینڈ بنانے والا ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے سبھی لیڈران نے آخر وقت تک خوب زور لگا کر انتخابی تشہیر کی۔ بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت https://www.sahilonline.net/ur/supreme-court-against-return-to-paper-ballots انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے تھے، اب آپ کیا چاہتے ہیں؟۔ گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت https://www.sahilonline.net/ur/supreme-court-to-patanjali-in-misleading-ad-case پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے۔ آج ہوئی سماعت کے دوران بابا رام دیو اور بالاکرشن موجود تھے اور انھوں نے اپنے عمل کے لیے ذاتی طور پر عدالت عظمیٰ سے بلاشرط معافی بھی مانگی۔ کاروار میں شاندار روڈ شو کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے داخل کیا پرچہ نامزدگی https://www.sahilonline.net/ur/dr-anjali-nimbalkar-files-nomination-for-uttara-kannada-lok-sabha-seat-challenges-bjps-claim-on-saffron اتر کنڑا لوک سبھا حلقے سے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے پارٹی کے سینیئر لیڈرو اور ہزاروں حامیوں کے ساتھ ایک زبردست روڈ شو کرتے ہوئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی https://www.sahilonline.net/ur/pm-is-champion-of-corruption-rahul-gandhi راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر الیکٹورل بانڈ صحیح تھا تو سپریم کورٹ نے اسے منسوخ کیوں کر دیا؟