خلیجی خبریں https://www.sahilonline.net/ur/gulf-news ساحل آن لائن: ریاست کرناٹک سے شائع ہونے والا تین زبانوں کا منفرد نیوز پورٹل جو ساحلی کینرا کی خبروں کے ساتھ ساتھ ریاستی، قومی اور بین الاقوامی خبروں سے آپ کو باخبر رکھتا ہے۔ خلیجی خبریں عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری https://www.sahilonline.net/ur/flashfloods-claims-12-lives-in-oman مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-youth-trapped-in-road-accident-case-in-saudi-arabia-appeal-for-assistance-from-bhatkal-community   بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی اتنی   استطاعت  نہیں ہے کہ وہ اتنی بڑی رقم کی بھرپائی کرسکے، اس وجہ سے وہ چار سال سے    اُسی چھوٹے سے دیہات میں قید ہوکر رہ گیا ہے۔ محمد خالد نے   سعودی عربیہ میں  قائم بھٹکلی جماعتوں سے درخواست کی ہے کہ    جرمانہ  کی ادائیگی کے تعلق سے اُس کی مدد کریں اور اسے واپس بھٹکل روانہ کرنے میں  ہرممکن تعاون دیں۔ جدہ میں بھٹکل کمیونٹی کی عید ملن تقریب؛ ہونہار طلبہ کو دیا گیا تعلیمی ایوارڈ https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-community-celebrates-eid-malan-in-jeddah-meritorious-students-honored-with-academic-awards بھٹکل کمیونٹی جدہ  کی جانب سے  عید الفطر کے دن بدھ کو عید ملن  تقریب کا  نہایت سادگی کے ساتھ    انعقاد کیا گیا جس میں جدہ میں زیر تعلیم ہونہار بچوں کو تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق https://www.sahilonline.net/ur/tragic-road-accident-in-saudi-arabia-claims-lives-of-three-karnataka-residents-from-mandgod-near-bhatkal ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔ اندوہناک حادثہ 6/ اپریل کی رات کو پیش آیا جب یہ لوگ  لینڈکروزر پر سوارمدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جارہے تھے۔ پتہ چلا ہے کہ حادثہ مدینہ سے قریب 60 کلو میٹر دور پیش آیا۔ ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس https://www.sahilonline.net/ur/bhatkali-children-shine-in-quran-recitation-competition-held-in-abu-dhabi انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ عبداللہ ابن اشرف علی مصباح نے فائنل راونڈ تک رسائی حاصل کرنے میں  کامیاب رہا۔ تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے ! https://www.sahilonline.net/ur/dubai-mangaluru-airfare-skybound-touches-rs-70k-as-festival-holidays-near موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔     سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت https://www.sahilonline.net/ur/mangalorean-family-tragically-loses-four-members-in-saudi-car-accident ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔  بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری https://www.sahilonline.net/ur/new-office-bearers-elected-for-bmj-dubai-shahriyar-khateeb-chosen-as-president-jilani-mohtisham-as-general-secretary جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، سکریٹری دوم کے طور پر اِمداد پیشمام، محاسب کے طور پر زین الدین عِسام سدی احمدا اور خازن کے طور پر آفاق نائطے منتخب ہوگئے ہیں۔ سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ https://www.sahilonline.net/ur/ramadan-announced-in-gulf-countries-including-saudi-arabia-and-dubai-as-crescent-moon-sighted سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش https://www.sahilonline.net/ur/rain-and-thunderstorm-may-hit-the-uae   دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک جام ہوگیا۔ سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا https://www.sahilonline.net/ur/riyadh-worlds-tallest-tower الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا جو دنیا کا سب سے بلند ٹاور ہے اور اس کی اونچائی 829.8 میٹر ہے۔ دبئی میں پرواسی ناخدا شیرور کے زیر اہتمام ’ناخداملن‘ کا کامیاب انعقاد https://www.sahilonline.net/ur/nakhuda-milan-event-unites-community-in-dubai-organized-successfully-by-parwasi-nakhuda-shirur دبئی کے راشیدیہ پارک میں3مارچ بروز اتوار کوپرواسی ناخدا شیرورکے زیراہتمام  ’ناخداملن‘ کا کامیاب  انعقاد کیا گیا جس میں بالخصوص شیرور کی ناخدا برادری کے150سے زائد  لوگوں نے  شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا۔  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے کئی علاقوں میں زوردار بارش؛ مزید بارشوں کا الرٹ جاری https://www.sahilonline.net/ur/thunder-rain-and-hail-in-uae متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 7 میں سے 6 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فُجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ النوائط ابوظہبی کا 50 سالانہ جشن - تقریری و تحریری مقابلے کی تاریخ میں توسیع https://www.sahilonline.net/ur/celebrating-50-years-of-al-nawait-abu-dhabi-elocution-and-writing-competition-date-extended النوائط ابوظہبی کے پچاس سالہ جشن کے موقع پر جو تقریری و تحریری مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا اورغزہ کے حالات کے پس منظر میں 50 سالہ جشن موخر کیے جانے کی وجہ سے ابھی تک اس مقابلے کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تھا ، اس سلسلے میں النوائط ابوظہبی کے ذمہ داران نے اطلاع دی ہے کہ جلد ہی نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی جائے گی ۔   مولوى عبدالعظيم ركن الدين بھٹکل مسلم جماعت قطر کے نئے  صدر منتخب؛  شمس الضُحیٰ  ارمارکا  جنرل سکریٹری کے عہدہ پر ہوا انتخاب https://www.sahilonline.net/ur/hatkal-muslim-jamaat-qatar-office-bearers-elected-maulavi-abdul-azeem-ruknuddin-as-president-and-shamsuz-zuha-armar-as-general-secretary مولوى عبدالعظيم ركن الدين بھٹکل مسلم جماعت قطر کے نئے  صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ   شمس الضُحیٰ  ارمارکا  جنرل سکریٹری کے عہدہ پر انتخاب عمل میں آیا ہے۔ ریاض میں مرڈیشور جماعت کی جانب سے آج رات منعقد ہورہا ہے جشن ملن؛ عمران پرتاپ گڑھی کی ہوگی دلچسپ شاعری؛ ساحل آن لائن پر ہوگا لائیو https://www.sahilonline.net/ur/jashn-e-milan-event-in-riyadh-saudi-arabia-by-murdeshwar-jamat-tonight-imran-pratapgari-to-entertain-with-super-poetry سعودی عربیہ کے دارالحکومت ریاض میں آج جمعرات کی شب  مرڈیشور مسلم کمیونٹی ریاض کی جانب سےحسب سابق  جشن ملن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں   عالمی سطح  کے  معروف شاعر جناب عمران پرتاپ گڑھی  شریک ہورہے ہیں۔ ہندوستان اورمملکت سعودی عرب کے مابین باہمی حج معاہدہ 2024 پر دستخط https://www.sahilonline.net/ur/india-signs-bilateral-haj-agreement-2024-with-saudi خواتین و اطفال کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی اور امور داخلہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے آج مملکت سعودی کے شہر جدہ میں، مملکت سعودی عرب (کے ایس اے) کے حج و عمرہ کے وزیر عزت مآب ڈاکٹر توفیق بن فوضان الرابعہ کے ساتھ باہمی حج معاہدے 2024 پر دستخط کیے۔ دبئی کی معروف کمپنی جان برادرس؛ بھٹکل کی نوائط کمیونٹی کا واحد خاندانی ملکیتی کاروبارجس کی شاخیں گلف میں پھیل چکی ہیں https://www.sahilonline.net/ur/jan-brothers-dubais-leading-family-owned-business-in-the-nawayath-community-of-bhatkal-with-branches-across-the-gulf بھٹکل کی نوائط کمیونٹی کی معروف کمپنی جان برادرس جس کے نئے ہیڈ آفس کا گذشتہ روز افتتاح کیا گیا، اس کی بنیاد 1967 میں مرحوم جان عبدالقادر باشہ اورجناب جان عبدالرحمن نے رکھی تھی۔ سعودی عرب میں سونے کے بڑے ذخائر دریافت https://www.sahilonline.net/ur/saudi-arabia-discovers-massive-gold-reserves سعودی عرب میں کام کرنے والی کان کنی کمپنی کو ڈرلنگ کے دوران سونے کے نئے ذخائر مل گئے۔ دبئی میں نوائط کمیونٹی کی معروف کمپنی جان برادرس کے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح https://www.sahilonline.net/ur/inauguration-of-new-office-for-leading-family-owned-company-jan-brothers-in-dubai بھٹکل کے نوائط کمیونٹی کی معروف کمپنی جان برادرس کے نئے اورعالیشان دفترکا جمعرات کو گولڈ سوق میٹروعمارت کے آٹھویں فلورپردُعائیہ کلمات کے ساتھ افتتاح عمل میں آیا۔ نیو گولڈ سوق کے قریب واقع اس نئی اور خوبصورت جگہ پر جان بروس کا دفتر بھی ہے اور یہیں پرہول سیل کا شوروم بھی ہے۔ قطر : ہندوستانی بحریہ کے 8سابق افسران کی سزائے موت معطل : قطر کی اپیل کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا انتظار https://www.sahilonline.net/ur/qatar-death-sentence-of-8-ex-indian-navy-officers-suspended-waiting-for-the-detailed-decision-ofappeal-court نئی دہلی :28؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) قطرکی عدالت نے قطر میں  گرفتار ہندوستانی بحریہ کے جن 8 سابق افسران کو جاسوسی کے الزام میں  موت کی سزا سنائی تھی،اب  ان کی سزا ئیں معطل کر دی گئی ہیں یعنی سزا میں کمی کردی گئی ہے۔ اس معاملےمیں قطر کی اپیل کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا انتظار ہے۔ خیال رہےکہ ہندوستانی بحریہ کے یہ تمام 8افسران سال گزشتہ اگست سے قطرکی جیل میں قید ہیں۔ قطر نے ابھی تک ان تمام سابق افسران پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں معلومات نہیں دی ہیں۔ تاہم اس کیس سے واقف لوگوں کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بھٹکل کے نوجوان کا دبئی میں فرنیچرسمیت دیگر لوازمات کا شاندار شوروم؛ ڈیلیوری فری https://www.sahilonline.net/ur/stunning-showroom-in-dubai-offers-office-and-home-accessories-including-tables-and-chairs-with-free-delivery بھٹکل کےاعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان دبئی اوردیگرشہروں میں ایک طرف اپنے والدین کے کاروبار کو آگے بڑھانے ہوئے اُن کا ساتھ دے رہے ہیں تو بعض نوجوان اپنے گھروالوں کی نگرانی اوراُن کے نقش قدم پرچلتے ہوئے نیا کاروبارشروع کرکے دیگر لوگوں کے لئے بھی نئے روزگارکے مواقع فراہم کررہے ہیں ان ہی میں ایک محمد صائم دامودی بھی ہیں، جنہوں نے دبئی کے ابوھیل میں Navodesk کے نام سے فرنیچرکا شاندار شوروم قائم کیا ہے تحبیب فیسٹیول۔۔۔ بین اللغاتی اور بین الثقافتی ہم آہنگی کا مظہر https://www.sahilonline.net/ur/dubaiuaetahbeeb-festival-a-manifestation-of-inter-linguistic-and-inter-cultural-harmony دبئی:20؍دسمبر(ایس اؤ نیوز )متحدہ عرب امارات کے باون ویں قومی دن کے موقع پر  انڈیا سے تعلق رکھنے والے اور لیڈنگ ایج میڈیا کمپنی کے مالک  طارق فیضی نے ایسے حسین بین اللغاتی میلے کا انعقاد کیا کہ جس نے متحدہ عرب امارات میں بسنے والی متنوع اقوام کے لئے ہم آہنگی اور محبتوں کے نئے در وا کر دئیے۔ اس کثیراللغاتی میلے میں پانچ زبانوں ؛ عربی، ہندی، اردو، ملیالم اور انگریزی  کے شاعروں ، ادیبوں اور فنکاروں کو مدعو کیا گیا  جنھوں نے شعر و غزل، نظم گوئی، داستان گوئی، مصوری، موسیقی اور  رقص کے ذریعے  اپنے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ معروف سماجی کارکن ڈاکٹرواسیم مانی بنے مُرڈیشورریاض جماعت کے نئے صدر؛ بڈچول فوزان پھرایک بارجنرل سکریٹری کےعہدہ پرمنتخب https://www.sahilonline.net/ur/dr-waseem-mani-is-now-president-of-murdeswar-riyaz-jamaat-with-badchul-fawzan-as-the-new-general-secretary سعودی عربیہ  کے شہر ریاض میں  سماجی خدمات میں معروف ڈاکٹر واسیم مانی مرڈیشور جماعت ریاض کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ  جنرل سکریٹری کے عہدہ پر جناب بڑچول فوزان کا پھر ایک بار انتخاب عمل میں آیا ہے۔ دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں موسلادھاربارش؛ کئی علاقوں میں سڑکیں تالاب میں تبدیل؛ کئی مکانوں میں گھس گیا پانی https://www.sahilonline.net/ur/heavy-rain-lashes-dubai-and-other-parts-of-uae-schools-switch-to-online-mode-disruption-to-flights دبئی سمیت عرب امارات کے مختلف شہروں میں جمعہ سے جاری موسلادھار بارش کا سلسلہ  بعض شہروں میں جاری رہا، البتہ دبئی میں  بارش  تو رُک گئی ہے، مگر پورا دبئی گہرے  بادلوں میں ڈھکا ہوا نظر آرہا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ پڑوسی  اماراتی شہر شارجہ، عجمان اور آس پاس کے علاقوں  میں اب بھی ہلکی بارش جاری ہے۔ فلسطین پر ہورہی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے درمیان او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس؛ ایران بھی ہوا شریک : کیامتحدہونگے57مسلم ممالک؟ https://www.sahilonline.net/ur/irans-raisi-arrives-in-saudi-arabia-for-gaza-summit-oic-demands-to-stop-war-against-palestine-will-57-muslim-countries-be-united 7/اکتوبر سے اسرائیل ملٹری کی طرف سے فلسطین پر وحشیانہ بمباری  اور گیارہ  ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید  کئے جانے  کے بعد   سعودی عرب میں عرب و اسلامی ممالک کا مشترکہ غیر معمولی سربراہی اجلاس منعقد کیا گیا ہے  جس میں فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے۔ کمپنیوں کا سسٹم ہیک کرنے والے بین الاقوامی گروہ کو دبئی پولس نے کیا گرفتار https://www.sahilonline.net/ur/international-group-hacking-companies-systems-arrested-by-dubai-police متعدد ملکوں میں بڑی کمپنیوں کا سسٹم ہیک کرنے والے  بین الاقوامی گروہ کو دبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  یہ گروہ معروف کمپنیوں کے سی ای اوز اور ڈائریکٹرز کے ای میلز ہیک کرکے وارداتیں  انجام دے رہا  تھا۔  ایک ہی ویزا پر گلف کے مختلف ممالک کی سیر کرنا اب ہوگا ممکن؛ خلیجی کونسل نے مشترکہ سیاحتی ویزے کو دی منظوری https://www.sahilonline.net/ur/gulf-co-operation-council-gcc-states-to-introduce-unified-tourist-visa گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) میں شامل ممالک کے وزرائے داخلہ نے مسقط میں منعقدہ  اجلاس میں گلف کے مختلف ممالک کے لئے  مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے  دی ہے۔ الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نےبتایا کہ   مسقط میں عمانی وزیر داخلہ کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس  میں جی سی سی وزرائے داخلہ نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی ہے، انہوں نے بتایا کہ  مشترکہ خلیجی سیاحتی ویزا جی سی سی کا پہلا قدم ہے۔ ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام بدل کر شیخ زائد انٹرنیشنل ائرپورٹ https://www.sahilonline.net/ur/abu-dhabi-airport-to-be-renamed-after-sheikh-zayed  متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے شائع ہونے والے  معروف انگریزی روزنامہ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی ایئرپورٹ کے نام کی تبدیلی کا اطلاق 9 فروری 2024 سے ہوگا جس دن 7 لاکھ 42 ہزار مربو میٹر پر محیط ٹرمینل اے کا  بھی باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ فلسطین کے ساتھ اظہاریکجہتی؛ النوائط ابوظبی کی پچاس سالہ جشن کی تقریب ملتوی https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-expressing-solidarity-with-palestine-al-nawayat-abu-dhabis-50-year-celebration-event-postponed فلسطین کے مسلمانوں پرمسلسل ہورہے حملوں کو دیکھتے ہوئے اور ظلم وبربریت کے شکار فلسطینوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے النوائط ابوظبی نے اپنی پچاس سالہ جشن کی تقریب کو نامعلوم مدت تک کےلئے ملتوی کردیا ہے۔ اس بات کی اطلاع ابوظبی جماعت کے جنرل سکریٹری آفتاب ایم جے نے وہاٹس ایپ مسیج کے ذریعے دی۔ قطر میں انڈین نیوی کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت کا اعلان؛ اسرائیل کے لئے جاسوسی کا الزام https://www.sahilonline.net/ur/qatar-awards-death-penalty-to-8-ex-indian-navy-officers-for-espionage عرصے سے قطر کی جیل میں بند ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ النوائط ابوظبی کے پچاس سالہ جشن کے موقع پرتحریری اور تقریری مقابلے؛ ایک لاکھ روپئے کے انعامات؛ کوئی بھی بھٹکلی لے سکتا ہے حصہ https://www.sahilonline.net/ur/essay-and-elocution-competitions-on-the-50th-anniversary-of-al-nawayat-abu-dhabi ابوظبی میں قائم بھٹکلی جماعت کے پچاس سال مکمل ہونے کی خوشی میں سالانہ گیٹ ٹوگیدر کے موقع پراگلے ماہ یعنی 18 نومبر کوالنوائط ابوظبی کی پچاس سالہ جشن کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ جس کے موقع پرتحریری اور تقریری مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو پُرکشش انعامات سے نوازا جائے گا۔ فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں سعودی ولی عہد کا یو این سکریٹری جنرل کو واضح پیغام! https://www.sahilonline.net/ur/un-chief-arab-leaders-call-for-end-to-israel-hamas-war-urge-peaceful-solution سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگی صورت حال میں کمی لانے کی اہمیت پر زور دیا۔ زبانی جمع خرچ کے ساتھ او آئی سی کا اجلاس ختم عالمی برادری سے اسرائیل کا ”احتساب“کرنے اورغیر انسانی جارحیت کو فوری روکنے کا مطالبہ https://www.sahilonline.net/ur/at-oic-meeting-fm-jilani-calls-on-world-to-hold-israel-accountable-for-war-crimes سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس زبانی جمع خرچ کے ساتھ آخر کار ختم ہوا،جہاں اسرائیل کی غزہ پر بمباری کی مغربی ممالک کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے حملوں کی مذمت کی گئی۔ بھٹکل کمیونٹی جدہ کے لئے عہدیداران کا انتخاب؛ قمرسعدا صدراورفیضان شاہ بندری جنرل سکریٹری منتخب https://www.sahilonline.net/ur/election-of-office-bearers-for-bhatkal-community-jeddah-qamar-saada-president-and-faizan-shabandari-elected-general-secretary بھٹکل کمیونٹی جدہ کے لئے جمعہ کوعہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں جماعت کے تجربہ کار عہدیدارمحمد قمر سعدا صدرکے عہدہ پر منتخب ہوگئے جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فیضان شاہ بندری کا انتخاب عمل میں آیا۔ نائب صدر کے عہدہ پر الیاس صدیقہ، سکریٹری کے عہدہ پر تمیم رکن الدین، اکاونٹینٹ کے عہدہ پر اقبال گنگاولی اور فائنانس سکریٹری کے عہدہ پر نعمان علی اکبرا کا انتخاب عمل میں آیا۔ بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے زیراہتمام کونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد؛ راتوں رات ٹورنامنٹ کا آیا نتیجہ https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-muslim-jamaat-muscat-hosts-spectacular-county-cricket-tournament-with-overnight-outcomes بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے زیراہتمام  کونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا گذشتہ رات شاندار انعقاد کیا گیا،  12 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ راتوں رات مکمل کرکے صبح کی اولین ساعتوں میں  جیت درج کرنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔ بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے لئے عہدیداران کا انتخاب؛عمارقاضیا پھرایک بارصدرمنتخب؛ ارشاد شیخ بنے جنرل سکریڑی https://www.sahilonline.net/ur/office-bearers-elected-for-bhatkal-muslim-association-riyadh-amar-qazia-re-elected-as-president-irshad-sheikh-assumes-as-general-secretary بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے لئے جمعہ 6/اکتوبر کو دو سالہ میعاد کے لئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں بالاتفاق رائے پھرایک مرتبہ محمد عمار قاضیا صدرکے باوقارعہدہ کے لئےمنتخب ہوگئے جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدہ پرارشاد احمد شیخ کا انتخاب عمل میں آیا۔ سعودی عرب نے سویڈن میں قرآن پاک جلانے کی مذمت کی https://www.sahilonline.net/ur/saudi-arabia-condemns-quran-burning-in-sweden سعودی عرب نے اتوار کو سویڈن کے شہر مالمو میں اسلامی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقامی حکام کے علم میں لیا گیا تھا۔ بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کویت کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ عرفان نائطے صدر اور فیاض ایم جے جنرل سکریٹری منتخب https://www.sahilonline.net/ur/new-office-bearers-elected-for-bhatkal-muslim-association-kuwait-irfan-naite-elected-as-president-and-fayyaz-mj-as-general-secretary جناب عرفان نائطے صاحب بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن کویت کے نئے صدر منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فیاض احمد ایم جے کا انتخاب عمل میں آیا۔ کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ؛ 30 ہندوستانی ورکرس سمیت 60 گرفتار https://www.sahilonline.net/ur/60-persons-detained-in-kuwait-including-30-indians کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 30 ہندوستانیوں سمیت ساٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں کیرالہ کی 19 نرسیں بھی شامل ہیں۔ واردات قریب چھ روز قبل پیش آئی تھی مگر نرسوں کے لواحقین کی طرف سے معاملہ آج سامنے آیا۔ دبئی سے کیرالہ کے لئے شروع ہو رہا ہے پانی کا جہاز  ؛ 440 درہم ٹکٹ - 200 کلو تک کی رہے گی لگیج کی گنجائش https://www.sahilonline.net/ur/uae-india-travel-200kg-baggage-limit-dh440-ticket-fare خلیج ٹائمز میں شائع ایک خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ہندوستان کی ریاست کیرالہ کا سفر کرنے کے لئے جلد ہی پانی کے جہاز کی سہولت فراہم ہونے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں ۔ سعودی کے ساتھ کئی معاہدے، تعاون میں اضافہ۔وزیراعظم مودی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت https://www.sahilonline.net/ur/saudi-arabia-and-india-sign-over-50-agreements-at-investment-forum-following-g20-summit جی -20 اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں  کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ انہوں نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں لیدڑوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس میں اضافہ پر اتفاق کیا۔اس بیچ کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی ملاقات کی۔  مکہ مکرمہ میں منعقدہ عالمی مسابقہ حفظ قران میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ دنیا بھر کے166 مساہمین میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب https://www.sahilonline.net/ur/outstanding-performance-of-a-student-from-bhatkal-in-the-international-quran-memorization-competition-held-in-makkah مکہ مکرمہ میں منعقدہ  43  ویں عالمی مسابقہ حفظ قران میں ہندوستان کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ابن فہیم شاہ بندری نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے پورے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔ موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری https://www.sahilonline.net/ur/new-guidelines-issued-for-pilgrims-performing-umrah-in-summer سعودی وزارت حج و عمرہ نے موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ کیا سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے والا ہے؟ https://www.sahilonline.net/ur/is-saudi-normalization-with-israel-possible اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے 27 ارب ڈالر کے ایسے ریل منصوبے کا اعلان کیا ہے جو مستقبل میں تل ابیب کو سعودی عرب سے ملا سکتا ہے۔ بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ اجلاس  https://www.sahilonline.net/ur/annual-general-meeting-of-bhatkal-muslim-jamaat-bahrain-held بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ 11 محرم الحرام 1445  مطابق 29/ جولائی  2023صبح گیارہ بجےمنعقد کیا گیا۔ روح پرور تقریب کے دوران غلاف کعبہ تبدیل https://www.sahilonline.net/ur/kaabas-kiswa-changed-in-an-intricate-annual-ceremony ہر سال کی طرح نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا،اس سلسلے میں مسجد الحرام خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی۔ حج 2023: عازمین حج کی مزدلفہ سے منی واپسی، رمی جمرات کے بعد قربانی کا فریضہ انجام دیں گے https://www.sahilonline.net/ur/hajj-2023-pilgrims-will-return-to-mina-from-muzdalifah-perform-the-ritual-of-sacrifice-after-rami-jamrat سعودی عرب میں عازمین حج کے قافلے آج مزدلفہ سے واپس منیٰ کی جانب لوٹ رہے ہیں جہاں پہنچ کر وہ حج کا رکن رمی کریں گے۔ جمرات کے مقام پر رمی جسے ’شیطانوں کو کنکریاں مارنا‘ کہا جاتا ہے، حج کے اہم مناسک میں سے ایک ہے۔ حجاج جمرات رمی کرنے کے بعد قربانی، حلق یا تقصیر (بال منڈوانے یا کٹوانے) کے بعد احرام کھول دیں گے۔ حجاج کے گروپ طواف کرنے مکہ بھی جائیں گے۔ حج 2023: حج کے رکن اعظم کی ادائی کے لیے 25 لاکھ فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع https://www.sahilonline.net/ur/hajj-2023-updates-pilgrims-scale-arafat-ahead-of-sermon حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفات‘ کی ادائی کے لیے 25 لاکھ کے قریب فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع ہو گئے ہیں جہاں وہ مسجد نمرہ میں عبادت کے ساتھ ساتھ عرفات کے میدان میں خطبہ حج بھی سنیں گے۔ لاکھوں عازمین حج نے پیر کو پیدل یا بسوں میں سوار ہو کر مکہ مکرمہ کے قریب منیٰ میں بڑی خیمہ بستی کے شہر میں سالانہ حج کی ادائی کے لیے جمع ہوئے ہیں جہاں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حج حاضری کے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔ قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل صاحب کی حیات و خدمات پرمشتمل بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی ڈوکومینٹری عوام کے لئے جاری https://www.sahilonline.net/ur/documentary-on-qaid-e-qaum-dr-khalils-life-and-services-released-for-the-public-in-bhatkal قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل صاحب جنہیں  بھٹکل مسلم خلیج کونسل نے دبئی میں منعقدہ ایک شاندار  پروگرام  میں   افتخار قوم سے نوازا تھا اور اُن  کی حیات و خدمات پرمشتمل  ایک   ڈوکومینٹری پروگرام میں موجود شرکاء کے گوش گذار کیا تھا، وہ ڈوکومینٹری  آج باضابطہ طور پر عوام کے لئے جاری کی گئی ہے اور ڈوکومینٹری کے ذریعے ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کی خدمات کی زبردست سراہنا کی گئی ہے۔ آج سے مناسک حج کا آغاز https://www.sahilonline.net/ur/hajj-rituals-have-started-from-today ”لبیک اللھم لبیک لاشریک لک لبیک“ کے ساتھ پیر کے روز(آج)سے مناسک حج کا آغازہوچکاہے- 160ممالک سے20لاکھ سے زائد عازمین حج محض اللہ کی خوشنودی کی خاطرپیرکے روز خیمہ کی بستی ”منیٰ“ کی جانب سے رواں دواں ہیں، جو مسجد الحرام سے تقریباً5کلومیٹر کے فاصلے پر جبل عرفات کے سامنے واقع ہے- دبئی سے منگلورو ہوائی کرایہ میں اچانک بھاری اضافہ - عید کے لئے وطن لوٹنے والے پریشان - ون وے کرایہ ہوگیا 50 ہزار روہے! https://www.sahilonline.net/ur/mangaluru-dubai-over-rs-50-k-one-way-airfare-dampen-the-spirits-of-coastal-residents عید منانے کے لئے دبئی سے منگلورو  ہوائی سفر کا منصوبہ بنانے والے  ساحلی علاقے کے غیر رہائشی باشندوں کے لئے ہوش اڑانے والی خبر یہ ہے کہ اچانک ہوائی کرایہ میں بھاری اضافہ کر دیا گیا ہے اس وقت دبئی سے منگلورو تک کا یکطرفہ کرایہ 50 ہزار روپے ہوگیا ہے۔  حج کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے 160ممالک سے 20لاکھ عازمین ، سعودی عرب میں گرمی کی شدت،مقدس شہرسفید لباس اور سینڈل میں ملبوس عازمین سے کھچاکھچ بھرگیا https://www.sahilonline.net/ur/millions-reach-mecca-for-huge-hajj-in-saudi-heat حج بیت اللہ کا آغاز پیر کے روز سے ہو رہا ہے اور اس فریضے کا رکن اعظم وقوف عرفات منگل کے روز ادا کیا جائے گا۔ حج کیلئے سعودی وزارت حج نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور دنیا بھر سے تقریباً 20لاکھ عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی عرب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،لیکن سعودی حکام نے اس سخت گرمی میں حجاج کرام کو مقدس مقامات تک پہنچانے کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔ حج 2023 : مختلف ممالک سے 11 لاکھ عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے ، مسجد حرام میں حاجیوں کی آسانی کیلئے 15زبانوں میں خدمات کی فراہمی https://www.sahilonline.net/ur/hajj-2023-arrival-of-11-lakh-pilgrims-in-madinah دنیا کے مختلف ممالک سے اب تک 11 لاکھ سے زیادہ عازمین حج کی ادائیگی کیلئے ہوائی، زمینی اور سمندری راستوں سے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں -ادھر مسجد حرام میں عازمین حج کی آسانی کیلئے 15 زبانوں میں خدمات فراہم کی جا رہی ہیں - مسجدحرام میں خواتین کیلئے زبانوں اور ترجمہ کے اسسٹنٹ انڈر سکریٹری دلال فلاتہ نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی میزبانی کیلئے 15 زبانوں میں ماہر رضاکارانہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں - مسقط۔ گوا فلائٹ پر اچانک بھٹکلی خاتون کی طبیعت بگڑ گئی؛ فلائٹ کی ممبئی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ https://www.sahilonline.net/ur/flight-from-muscat-to-goa-makes-emergency-landing-in-mumbai-after-bhatkal-woman-flyer-falls-ill   مسقط سے گوا    آنے کےدوران فلائٹ میں اچانک ایک بھٹکلی  خاتون مسافر کی طبیعت بگڑ جانے سے  فلائٹ کو ممبئی میں ہنگامی طور پر  اُتارنا پڑا اور خاتون کو ائرپورٹ کے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اُس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔واقعہ اتوار صبح قریب ساڑھے چھ بجے  پیش آیا۔ دبئی : عجمان میں قائم تھمبے گروپ نے مکمل کرلئے ہیلتھ کئیر اور ایجوکیشن میں کامیابی کے 25 سال https://www.sahilonline.net/ur/thumbay-group-celebrating-25-years-of-excellence-in-healthcare-education متحدہ عرب امارات کے عجمان میں واقع   تھمبے گروپ  جس کی بنیاد 1997 میں ڈاکٹر تھمبے محی الدین نے رکھی تھی،  اپنی  کامیابی کے 25 سال مکمل کرلئے ہیں، آج تھمبے گروپ کارپوریٹ دنیا میں  اپنی ایک شناخت قائم کرچکا ہے اور  ایک ملٹی ڈومین  ملٹی اماراتی پلئیر  میں تبدیل ہو  چکا ہے۔ مغربی ممالک کے خدشات نظرانداز سعودی چین کے ساتھ مزید تعاون کا خواہاں https://www.sahilonline.net/ur/saudi-arabia-seeks-cooperation-with-china-ignores-western-worries سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ ریاض چین اور سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر مغرب کے شکوک و شبہات کو نظر انداز کرتا ہے۔سعودی عرب چین کے ساتھ مقابلہ نہیں بلکہ مزید تعاون چاہتا ہے۔سعودی عرب کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ملک کی حیثیت سے دنیا کے سب سے بڑے توانائی کے صارف چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے درمیان ایک بڑا ربط تیل کی وجہ سے ہے۔دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات میں گرم جوشی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اور حساس ٹیکنالوجی میں تعاون بھی مزید بڑھا ہے جس پر امریکہ اور مغربی ممالک کو تشویش ہے۔ سعودی عرب میں تیز ترین ٹرین کا منصوبہ: جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ میں https://www.sahilonline.net/ur/fastest-train-will-complete-jeddah-makkah-journey-in-just-5-minutes سعودی عرب نے ایک ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی انتہائی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بنالیا 'ورجن ہائپرلوپ’ نامی برق رفتار ٹرین کی مدد سے اب 80کلومیٹر جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا سفر 5 منٹ تک کے معمولی وقت میں ممکن ہو سکے گا جبکہ ریاض سے جدہ کا سفر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہو گا عرب میڈیا کے مطابق ‘ہائپر لوپ ون’ نامی امریکی کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر نہایت ہی کم وقت میں طے کیا جا سکتا ہے، اس ٹیکنالوجی کا مقصد طویل سفری اوقات کو کم سے کم کرنا ہے۔ کیرالا کی نرس کو ابوظہبی بگ ٹکٹ ڈرا میں 45کروڑ کا انعام https://www.sahilonline.net/ur/malayali-nurse-wins-rs-45-crore-abu-dhabi-big-ticket-draw ابوظہبی میں کام کرنے والی کیرالا کی ایک نرس نے 20ملین اماراتی درہم(تقریباً45کروڑ روپئے) کا بگ ٹکٹ ڈرا آف ابوظہبی جیتا ہے۔ لولمول اچماں نے ہفتہ کے دن یہ انعام جیتا۔ بھٹکلی طالبہ کی دبئی میں شاندار کامیابی؛ خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا https://www.sahilonline.net/ur/excellent-performance-by-aisha-hiba-bermawer-in-dubai-from-international-school-of-creative-science دبئی میں زیر تعلیم بھٹکل کی طالبہ عائشہ ہِبا برماور نے گریڈ۔10 کے مساوی سمجھے جانے والے انٹرنیشنل GCSE لیول کے امتحان میں امتیازی نمبرات کے ساتھ شاندار کامیابی درج کرنے پر انٹرنیشنل اسکول آف کریٹیو سائنس کی طرف سے بیم ہائی ایچیور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ مسقط میں پھنسی 8 ہندوستانی خواتین کی وطن واپسی، مزید 18 کی واپسی کے لیے کوششیں جاری https://www.sahilonline.net/ur/eight-punjabi-women-stranded-in-muscat-rescued-efforts-on-to-bring-back-18-more کئی بار خلیجی ممالک میں ملازمت کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے ہی کچھ معاملات پنجاب کی خواتین کے ساتھ پیش آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھوکہ دہی کی شکار اور مسقط میں پھنسی کچھ خواتین کو وزارت خارجہ کی کوششوں کے بعد وطن واپس لایا گیا ہے۔ اب تک پنجاب کی 8 خواتین کی واپسی ہو چکی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یہ کامیابی عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن وکرم جیت سنگھ ساہنی کی کوششوں سے ممکن ہو پائی ہے۔ سعودی عرب نے ختم کیا ویزا اسٹیکر کا نظام، ہندوستان سمیت 7 ممالک میں ای ویزا متعارف https://www.sahilonline.net/ur/saudi-arabia-launches-e-visa-service-in-seven-countries سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے سات ممالک میں ویزا اسٹیکروں کی جگہ الیکٹرانک ویزے متعارف کرانے کااعلان کیا ہے۔ وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، فلپائن اور انڈونیشیا میں مملکت کے سفارتی مشنوں میں یکم مئی سے کیوآرکوڈ کے ساتھ ای ویزا کے استعمال کا نیا اقدام نافذالعمل ہوچکا ہے۔ بھٹکل کمیونٹی جدہ کی سالانہ ’عیدملن تقریب - ہونہار طلبا کی گولڈ میڈل کے ذریعے تہنیت https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-community-jeddah-eidmilan-2023-celebrate-with-educational-award بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے حسب سابق  تعلیمی و ثقافتی ایوارڈ پر مشتمل خوب صورت ’ عیدملن تقریب‘ 21اپریل 2023بروز جمعہ منعقد ہوئی۔ دو سیشن میں منعقد ہ  پروگرام میں  عصری تعلیم میں امتیازی نمبرات سےکامیاب طلبا کو زاہد رکن الدین ایوارڈاورقرآن حفظ کی تکمیل کرنے والوں کو  کے ایم زبیر حفظ قرآن ایوارڈ سے نوازاگیا۔ دوسرے سیشن میں ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ رافل ڈرا اور مقابلہ جات میں شریک ہونے والوں کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ سوڈان سے ہندوستانیوں کا انخلاء جاری؛ واپس انڈیا آنے والوں میں بھٹکل کا ایک شخص بھی شامل؛ جدہ میں قائم کیا گیا ہے ٹرانزٹ کیمپ https://www.sahilonline.net/ur/evacuation-of-indians-from-sudan-continuesperson-from-bhatkal-also-include-who-came-back-to-india سوڈان میں  جاری خانہ جنگی میں پھنسے ہندوستانیوں کے بحفاظت انخلاء کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو بھی ایک فلائٹ جدہ سے ریاست کیرالہ کے کوچی ائرپورٹ  لینڈ کر چکی ہے۔پتہ چلا ہے کہ  کوچی پہنچنے والوں میں بھٹکل کا ایک شخص نصراللہ محتشم سمیت ریاست کرناٹک کے  مختلف علاقوں کے 20 سے 25  لوگ بھی شامل ہیں۔ سوڈان سے 96 ملکوں کے 4 ہزار 738 افراد کا نکال چکے: سعودی عرب https://www.sahilonline.net/ur/saudi-arabia-evacuated-nearly-5000-people-96-nationalities-sudan  سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے اب تک سوڈان سے 96 ملکوں کے 4 ہزار 738 افراد کا انخلا مکمل کر لیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے بیان میں بتایا کہ سوڈان سے 139 سعودی شہریوں کو نکالا گیا ہے۔ سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثہ کا شکار، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی https://www.sahilonline.net/ur/20-pilgrims-killed-dozens-injured-in-bus-crash-in-saudi-arabia   سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کی میڈیا کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین سے بھری ایک بس پہلے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ متحدہ عرب امارات: رمضان سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان https://www.sahilonline.net/ur/uae-pardons-more-than-1000-prisoners-ahead-of-ramadan متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کو معاف کر دیا ہے۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ماہ مقدس سے قبل ان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ یو اے ای میں جمعرات سے رمضان کا آغاز ہوگا۔ رمضان المبارک: سعودی عرب میں معمول سے زیادہ گرمی اور بارشوں کا امکان https://www.sahilonline.net/ur/temperatures-to-rise-high-while-rain-will-hit-most-saudi-regions-during-ramadan  سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے رمضان کے مہینے میں سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے اور بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ خلیجی ممالک میں مقیم مسلمانوں کو سیاحتی ویزے پر عمرہ کی سعادت کی اجازت https://www.sahilonline.net/ur/muslims-living-in-gulf-countries-are-allowed-to-perform-umrah-on-tourist-visa سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے باشندوں کو سیاحت کے ویزے دینے کے لیے مخصوص پیشوں کی شرط کو منسوخ کر دیا ہے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی بنے قطر کے نئے وزیراعظم https://www.sahilonline.net/ur/sheikh-mohammed-al-thani-sworn-in-as-prime-minister-of-qatar   شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی  کو قطر کا  وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے اور انہوں نے باقاعدہ  منگل کو  وزیراعظم  کی حیثیت سے حلف بھی  لے لیا ہے۔ قطر میں ہندوستان کی مقبول شخصیت اور بھٹکل مسلم جماعت قطر کے سرگرم رُکن زُبیر خلیفہ انتقال کرگئے؛ جنازے میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت https://www.sahilonline.net/ur/active-member-and-former-president-and-general-secretary-of-bhatkal-muslim-jamaat-qatar-zubair-khalifa-passes-away قطر میں جماعت اسلامی ہند سمیت  ہندوستان کے مختلف اداروں سے منسلک  نہایت مقبول شخصیت اور  بھٹکل مسلم جماعت قطر کے سرگرم رکن  و سرپرست جناب محمد زُبیر خلیفہ یکم مارچ کی صبح   دل کا دورہ پڑنے سے  انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی عمر  56 سال تھی۔ اسی رات  قطر قبرستان میں  تدفین عمل میں آئی۔ قطرمیں بی ایم جے کیو فیستا کا شاندارانعقاد؛ ایک روزہ پروگرام میں کرکٹ ٹورنامنٹ، ڈرائنگ مقابلہ اور کوئیز سمیت فوڈ اسٹالس کا کامیاب انعقاد https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-muslim-jamaat-qatar-organizes-bmjq-fiesta-one-day-program-was-completed-with-food-stalls-cricket-tournament-drawing-competition-and-quiz بھٹکل مسلم جماعت قطر کی جانب سے جمعہ 24 فروری کو یکروزہ بی ایم جے کیو فیستا 2023 کا شاندار انعقاد ہوا جس میں صبح سے لے کر شام تک بیک وقت بڑوں کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ سمیت بچوں کے لئے ڈرائنگ مقابلے، فوڈ اسٹالس اور کوئیز پروگرام رکھے گئے تھے۔ مدینہ منورہ کے قریب خوفناک سڑک حادثہ ، کرناٹک کے 6 معتمرین سمیت 8جاں بحق،20زائرین شدید زخمی https://www.sahilonline.net/ur/six-umrah-pilgrims-from-karnataka-killed-in-road-accident-near-madinah-munawwara منگل کی رات مدینہ منورہ سے تقریبا150کلومیٹر کی دوری پر پیش آنے والے ایک حادثہ میں چھ ہندوستانی زائرین عمرہ سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی جب وہ بس جس میں وہ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جا رہے تھے سامنے جا رہے ایک ٹریلر میں گھس گئی۔اس المنا ک حادثہ میں دیگر 20مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں اور ان کو قریبی اسپتالوں میں علاج کے لئے داخل کروایا گیا ہے۔ دبئی: بی پی ایل ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں یونیک اسٹرائیکرنےاسکین میڈ اسمیشرس کودی شکست https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-premeir-league-bpl-cricket-tournament-final-tough-match-between-skinmade-smashers-and-unique-strikers شارجہ کےاوول گراونڈ میں چار ہفتوں سے جاری بھٹکل پریمیئر لیگ (بی پی ایل)ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج اتوار شب کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا جس میں سیمی فائنل کے بعد فائنل مقابلہ بھی بے حد دلچسپ رہا اور شائقین کرکٹ میچس سے نہایت لطف اندوزہوئے۔ یو اے ای : مسافروں کے پاس 60 ہزار درہم سے زائد کرنسی یا زیورات ہونے پر ڈکلیریشن کرنا ضروری  https://www.sahilonline.net/ur/uae-all-passengers-must-declare-currencies-assets-jewellery-valued-over-dh60000 متحدہ امارات میں داخل ہونے یا باہر جانے والے مسافروں کے لئے ضروری ہوگا کہ اگر ان کے پاس 60 درہم یا اسی مالیت کی دوسری کرنسی، فائنانشیل انسٹرومنٹس، قیمتی دھات یا پتھر ہوں تو انہیں یو اے ای کی سرحد کے داخلی اور خارجی پوائنٹ پر افشاء یا ڈکلیر کرنا ضروری ہوگا ۔  پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا دبئی کے اسپتال میں انتقال https://www.sahilonline.net/ur/pervez-musharraf-former-pakistani-president-dies-at-79   پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا اتوار کے روز انتقال ہو گیا، ان کی عمر 79 برس تھی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق سفارتی ذرائع نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیر علاج تھے۔ مینگلور: سعودی عربیہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں جنوبی کینرا کے 3 نوجوانوں سمیت چار لوگوں کی موت https://www.sahilonline.net/ur/three-from-dakshina-kannada-killed-in-road-accident-in-saudi-arabia سعودی عربیہ کے الحاسہ شہر کے قریب خُریس نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں جنوبی کینرا سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوانوں سمیت جملہ چار لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ انا للہ و انا الیہ راجعون  ۔ حادثہ جمعہ کی شب کو پیش آیا۔ دبئی سے سکینڈ ہینڈ موبائل خریدنا بھٹکل کے نوجوان کو پڑگیا مہنگا؛ موبائل کو ٹریک کرتے ہوئے انڈور پولس پہنچی بھٹکل https://www.sahilonline.net/ur/trouble-happened-to-the-bhatkal-man-buying-second-hand-mobile-from-dubai-mobile-was-found-stolen-indore-police-reached-bhatkal دبئی کی سکینڈ ہینڈ مارکٹ سے موبائل خریدنا بھٹکل کے ایک نوجوان کو اتنا مہنگا پڑگیا کہ انڈور پولس موبائل کو ٹریک کرتے ہوئے بھٹکل  پہنچ کر نہ صرف  نوجوان کو پولس تھانہ بُلا کر موبائل   ضبط کرلیا، بلکہ اُسے انڈور عدالت میں  پیش ہونے کے لئے بھی کہہ دیا کہ موبائل کے تعلق سے وہ عدالت میں آکر اپنی بات رکھے۔ قرآن جلانے والوں کے خلاف سخت جوابی اقدامات کریں: او آئی سی https://www.sahilonline.net/ur/strict-action-burnt-holy-quran-says-oic اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کی مجلس عاملہ کا ایک غیر معمولی اجلاس منگل کے روز سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں واقع اس تنظیم کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ اس میں سویڈن، نیدرلینڈز اور ڈنمارک میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کے نسخے جلائے جانے اور ان کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سعودی میں نمائش ؛ ڈیڑھ سو سال پرانا غلاف کعبہ توجہ کا مرکز https://www.sahilonline.net/ur/a-150-year-old-kaaba-cover-was-put-on-display-in-saudi-arabia شاہ عبدالعزیز مرکز برائے عالمی ثقافت میں فنون اسلامی و بینالی فن کے 15 شہ پارے نمایاں طور پر موجود ہیں - یہ شہ پارے اور آرٹ ورک جدید عصری فنون اور اسلامی فنون کا امتزاج ہیں - دبئی: ایمریٹس نیشنل ایکواکلچر نے کیا، سمندری غذا کے پیداواری حجم کو چار گنا بڑھانے کا اعلان https://www.sahilonline.net/ur/dubais-ena-company-announces-new-projects-in-sea-bream-annual-target-of-2400-sea-bream-production دبئی میں واقع  ایمریٹس نیشنل ایکوا کلچر (ENA) نے کامیابی سے 600 ٹن کے اپنے ابتدائی ہدف کو حاصل کرنے کے بعد اپنی سمندری بریم  (مخصوص مچھلی)  کی پیداوار کو سالانہ  2,400 ٹن  تک بڑھانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کررہا ہے بیس لاکھ عازمین حج کی خدمت کی تیاری https://www.sahilonline.net/ur/saudi-prepares-to-serve-two-million-pilgrims-during-hajj-season    سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ مملکت 20 لاکھ عازمین حج کی خدمت کی تیاری کر رہی ہے جن میں جمہوریہ الجزائر کے 41 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔ یہ بات دونوں ممالک کے سرکاری اداروں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ سٹریٹجک میٹنگوں کے ایک حصے کے طور پر وزیر کی الجزائر کے متعدد عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں کے درمیان کی گئی۔ عرب امارات میں ٹریفک حادثات میں 80 فیصد اضافہ https://www.sahilonline.net/ur/80-increase-in-traffic-accidents-in-uae   متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثات میں 80 فیصد اضافہ ہوگیا جس کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔ قرآن کی بے حرمتی کیخلاف عالمِ اسلام میں شدید احتجاج، ترکی ، عراق ، ایران ، لیبیا ، سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر اسلامی ممالک میں عوام سڑکوں پر نکل آئے https://www.sahilonline.net/ur/strong-protest-in-the-world-of-islam-against-the-desecration-of-the-quran اسلام کی  مخالفت میں  زہر اگلنے والے  ڈینش سیاست داں راسموس پالودان کے ذریعہ اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے  قرآن مقدس کا نسخہ نذر آتش کرنے کے خلاف پاکستان، ایران اور ترکی سمیت کئی اسلامی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ قرآن نذر آتش کرنے کے خلاف کئی اسلامی ممالک میں شدید مظاہرے https://www.sahilonline.net/ur/strong-protests-in-islamic-countries-against-burning-of-quran-in-sweden اسلام مخالف سویڈش ڈینش سیاست داں راسمس پالوڈن کے ذریعہ ہفتے کے روز اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کونذر آتش کرنے کے خلاف پاکستان، ایران اور ترکی سمیت کئی اسلامی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)، سعودی عرب، قطر اور متعدد دیگر ملکوں نے بھی اس کی سخت مذمت کی ہے۔ دہلی کے عالیشان ہوٹل سے 23 لاکھ روپے کی ٹھگی کرنے والا کرناٹک سے گرفتار، یو اے ای کا اہلکار بن کر دیا تھا دھوکہ https://www.sahilonline.net/ur/man-who-duped-delhi-hotel-worth-lakhs-in-the-guise-of-uae دہلی پولیس نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کا اہلکار ظاہر کر کے دارالحکومت دہلی کے عالیشان لیلا پیلس ہوٹل سے 23 لاکھ کی دھوکہ دہی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ محمد شریف نامی ملزم ہوٹل سے کچھ قیمتی سامان بھی چوری کر کے فرار ہوا تھا۔ سعودی عرب کا عازمین حج کی تعداد پرپابندی ختم کرنے کا اعلان https://www.sahilonline.net/ur/saudi-arabia-removes-restrictions-for-hajj-pilgrims  مملکت سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وبائی امراض کو روکنے کے لیے تین سال کی پابندیوں کے بعد رواں سال کے حج کے لیے عازمین کی تعداد پر مزید کوئی پابندی عائد نہیں کرے گی۔ خواتین بغیر محرم عورتوں کے گروپ کے طور پر حج کر سکتیں ہیں https://www.sahilonline.net/ur/women-can-perform-hajj-without-muharram-as-a-group-of-women سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ اس سال خواتین کیلئے محرم کی شرط نہیں رکھی گئی، خواتین عورتوں کے گروپ کے طور پر مناسک حج ادا کر سکتی ہیں - ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے الاخباریہ ٹی وی کو بتایا کہ حج کیلئے رجسٹریشن چار پیکیج کے ساتھ جلد شروع ہو رہی ہے- سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر آب زم زم لانے پر پابندی https://www.sahilonline.net/ur/saudi-arabia-bans-air-travellers-from-carrying-zamzam-water سعودی عرب سےہندوستان آنے والے مسافروں پر آب زم زم لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے البتہ عمرہ اور حج ویزہ کے حامل مسافروں کو  آب زم زم لانے کی اجازت ہوگی۔ دبئی: بینک اکاؤنٹ میں غلطی سے 1.2 کروڑ روپے جمع کئے جانے کے بعد واپس نہ لوٹانے پر ہندوستانی شخص کو ہوئی جیل https://www.sahilonline.net/ur/indian-jailed-in-dubai-for-refusing-to-return-accidentally-transferred-rs-128-crore دبئی کی ایک عدالت نے ایک ہندوستانی شخص کو اس کے اکاؤنٹ میں غلطی سے جمع ہوئے 1.2 کروڑ روپے نہیں لوٹانے پر ایک مہینہ کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ بارانِ رحمت کے دوران فرزندان توحید کوطواف کعبہ کی سعادت، شدید بارش کی وجہ سے جدہ سے مکہ کو ملانے والا مرکزی ہائی وے بند https://www.sahilonline.net/ur/jeddah-to-makkah-is-closed-due-to-heavy-rain مکہ معظمہ میں ہونے والی باران رحمت بیت اللہ اور اس کے اطراف میں بھی خوب برسی- باران رحمت کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا- عمرہ ویزا کے نئے سستے اورآسان طریقے کا اعلان https://www.sahilonline.net/ur/announcing-personal-visit-visa-for-cheap-and-easy-umrah-visa سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے سستے اور آسان طریقہئ کار پر مبنی عمرہ ویزا کے نئے طریقے کا اعلان کردیاہے- یہ نیا طریقہ پرسنل وزٹ ویزا کا ہے- اس کے تحت تمام سعودی شہریوں کے لئے ممکن ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو مملکت میں عمرہ کرنے کی دعوت دیں - اس کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمانوں کو خدا کے مقدس گھر کی زیارت کی سہولیات فراہم کرنا ہے- ارجنٹائن فٹ بال کا عالمی چیمپئن ، فرانس کو پینلٹی ککس پر4-2 سے شکست https://www.sahilonline.net/ur/fifa-world-cup-2022-argentina-beat-france-4-2-on-penalties-to-lift-trophy ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دے کر فیفا عالمی کپ جیت لیا ہے۔ارجنٹائن کی ٹیم نے پیلنٹی ککس پر فرانس کو دوکے مقابلے میں چارگول سے شکست دی ہے۔ محمد آفاق نائطے ساحل آن لائن کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر نامزد https://www.sahilonline.net/ur/mohammad-afaq-naite-sahilonline-marketing-director دبئی کی ایک معروف کمپنی میں فائنانس کے اہم عہدہ پر فائز محمد آفاق نائطے کو ساحل آن لائن میڈیا اینڈ پبلیشنگ سوسائٹی کے لئے مارکیٹنگ ڈائرکٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ اعزازی طور پر ساحل آن لائن کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے ۔ ساحل آن لائن کے لئے اشتہارات اور مارکیٹنگ سمیت اس سے منسلک تمام شعبے ان کی قیادت میں انجام دئے جائیں گے۔ دبئی میں منعقدہ شاندار تقریب میں سماجی رہنما ڈاکٹر سید خلیل الرحمٰن صاحب کو "افتخار قوم" کا اعزاز؛ گلف کی مختلف جماعتوں کے مندوبین نے کی شرکت؛ خلیل صاحب کی خدمات کی چوطرفہ ستائش https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-social-leader-dr-syed-khalilur-rehman-honored-with-the-iftikhar-e-qaum-in-a-grand-ceremony-held-in-dubai سنیچر شب دبئی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں بھٹکل مسلم خلیج کاونسل کی جانب سے مشہور و معروف سماجی رہنما اور قائد قوم جناب ڈاکٹر سید خلیل الرحمٰن کو ان کی بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے "افتخار قوم" خطاب سے نوازا گیا ۔ بھٹکل: قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل کی خدمات کے اعتراف میں 10 ڈسمبر کو دبئی میں ہوگا اہم تہنیتی پروگرام؛ دیا جائے گا افتخار قوم کا خطاب؛ ریلیز کی جائے گی وڈیو ڈوکومینٹری https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-muslim-khaleej-council-bmkc-named-community-leader-dr-s-m-syed-khaleel-as-iftikhar-e-qaum بھٹکل مسلم خلیج کونسل (بی ایم کے سی) نے قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمٰن کو افتخار قوم کے خطاب سے نوازتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے دبئی کی ایک عمارت سے گر کربھٹکل کے قریب شیرور کا ایک شخص جاں بحق https://www.sahilonline.net/ur/man-from-shiroor-falls-from-a-building-in-dubai-dies-paperwork-to-get-the-body-is-in-progress پار دبئی کی ایک عمارت کے سکینڈ فلور سے گر کربھٹکل کے پڑوسی علاقہ شیرور کا ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد عمران ڈڈّی (37) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جدہ میں طوفانی بارش، دو کی موت، راستے تالاب میں تبدیل، مکہ جانے والی سڑک بھی بند https://www.sahilonline.net/ur/heavy-rain-in-jeddah-two-killed سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں جمعرات کے روز طوفانی بارش کے نتیجے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی اہم راستے تالاب میں تبدیل ہوگئے۔ پتہ چلا ہے کہ زور دار بارش کی وجہ سے مکہ جانے والی سڑک پر بھی پانی جمع ہے اور روڈ سواریوں کے لئے بند ہے۔ بھٹکل : پاسپورٹ پر مکمل نام نہ ہونے کا معاملہ - انڈیا سے یو اے ای جانے والوں کے لئے نئی پریشانی https://www.sahilonline.net/ur/issue-of-missing-full-name-on-passport-new-problem-for-those-traveling-from-india-to-dubai-uae پاسپورٹ پر اپنے خاندانی لقب کے ساتھ مکمل نام نہ رہنے کی صورت میں ہندوستان سے دبئی اور  یو اے ای کے دیگر شہروں میں   آنے جانے والے مسافروں کے لئے مشکل کھڑی ہوگئی  ہے ، کیونکہ حکومت نے ایسے مسافروں کو دبئی میں داخلہ نہ دینے کا قانون جاری کیا ہے ۔  قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا پہلا اَپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹائن کو2-1 سے دی شکست؛ شائقین میں زبردست جوش و خروش https://www.sahilonline.net/ur/fifa-world-cup-2022-argentina-stunned-as-saudi-arabia-win-2-1-in-group-c-tie   دوحہ قطر میں جاری فیفا وڑلڈ  کپ  2022 میں  گروپ سی کے ایک افتتاحی میچ میں سعودی عرب کی ٹیم نے ورلڈ کپ کی فیوریٹ سمجھی جانے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔