ساحلی خبریں https://www.sahilonline.net/ur/coastal-news ساحل آن لائن: ریاست کرناٹک سے شائع ہونے والا تین زبانوں کا منفرد نیوز پورٹل جو ساحلی کینرا کی خبروں کے ساتھ ساتھ ریاستی، قومی اور بین الاقوامی خبروں سے آپ کو باخبر رکھتا ہے۔ ساحلی خبریں منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں   https://www.sahilonline.net/ur/dr-anjali-nimbalkar-slams-prime-minister-in-mundgod لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔ اتر کنڑا میں گرمی کی شدت میں اضافہ - لُو کی لہریں چلنے کا امکان https://www.sahilonline.net/ur/extreme-heat-alert-uttara-kannada پورے ساحلی علاقے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اتر کنڑا ضلع میں بھی پچھلے دو چار دنوں سے حد سے زیادہ گرمی نے لوگوں کا حال بے حال کر دیا ہے ۔ اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ https://www.sahilonline.net/ur/political-temperature-rises-in-uttara-kannada-as-pm-modi-and-cm-siddaramaiah-campaign-for-elections لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔ اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت https://www.sahilonline.net/ur/home-voting-facility-begins-today-until-april-30-for-elderly-and-disabled-in-uttara-kannada ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔ فون پر ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے 'ووٹر انفارمیشن سلپ' https://www.sahilonline.net/ur/lok-sabha-election-voters-can-now-download-voter-slips-in-their-phones الیکشن کمیشن ووٹرس کو اپنے نام، عمر، پولنگ اسٹیشن، پولنگ کی تاریخ جیسی تفصیلات والی 'ووٹر انفارمیشن سلپ' (وی آئی ایس) کو موبائل فون پر ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام https://www.sahilonline.net/ur/jeddah-jamaat-congratulates-anjuman-girls-and-boys-pu-colleges-on-outstanding-puc-success-principals-awarded-rs-50000-each انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس پچاس ہزار روپئے کا چیک بھی پیش کیا۔ ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں https://www.sahilonline.net/ur/lok-sabha-election-2024-expat-voters-gulf-chartered-flights-to-cast-votes ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے اپنے گھر پہنچ چکے ہیں اور جمعرات کو مزید ہزاروں لوگوں کے  کیرالہ پہنچنے کی توقع ہے۔ اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟ https://www.sahilonline.net/ur/narendra-modis-second-visit-to-uttara-kannada-meeting-to-be-held-in-sirsi-anant-kumar-hegdes-trip-abroad لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔ منگلورو - دبئی ہوائی پرواز شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع؛ عوام نے لی راحت کی سانس https://www.sahilonline.net/ur/mangaluru-dubai-flights-will-fly-as-per-schedule دبئی میں برسات اور سیلاب کی وجہ سے ایک ہفتے تک تاخیر یا منسوخی کے عمل سے گزرنے کے بعد اب منگلورو - دبئی کے لئے طیاروں کی پروازیں اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گی ۔  دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی https://www.sahilonline.net/ur/mangaluru-dc-announces-prohibitory-orders-from-today-for-polls دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔ بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛ https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-player-selected-for-abu-dhabi-under-16-cricket-team بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار https://www.sahilonline.net/ur/13-candidates-contend-for-uttara-kannada-lok-sabha-seat ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے دی۔ ملپے سمندر میں غرقاب ہوا بینگلورو کا نوجوان https://www.sahilonline.net/ur/youngster-from-bangalore-drowns-at-malpe-beach-in-udupi ملپے ساحل پر سیاحت کے لئے آیا ہوا  منڈیا کا رہائشی  ایک نوجوان سمندر میں غرقابی کی وجہ سے فوت ہو گیا ۔ واردات اتوار شام کو پیش آئی۔ بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل https://www.sahilonline.net/ur/body-of-young-man-recovered-from-arabian-sea-in-bhatkal-hundreds-mourn-at-funeral   اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح گیارہ بجے  تنظیم ملیہ جمعہ مسجد  نوائط کالونی میں نماز جنازہ  ادا کی گئی  پھر  نوائط کالونی قبرستان میں تدفین میں عمل میں آئی۔ کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان https://www.sahilonline.net/ur/six-members-of-family-from-hubballi-drown-in-kali-river-near-dandeli-uttara-kannada چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔ بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری https://www.sahilonline.net/ur/boy-drowns-in-arabian-sea-off-bhatkal-search-underway-for-missing-youth بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔ اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ  https://www.sahilonline.net/ur/13000-voters-have-increased-in-uttar-kannada-in-3-months اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔  اتر کنڑا کی سیاسی بساط پر دیشپانڈے کی شاطرانہ چال - چت بھی اپنی پٹ بھی اپنی والی صورت حال  https://www.sahilonline.net/ur/political-chessboard-of-uttara-kannada-deshpande-made-a-cunning-move گزشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد کنارے کنارے رہنے والے سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے لوک سبھا الیکشن کے موقع پر خود کو پوری طرح فعال اور متحرک کر دیا ہے اور ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کی تشہیری مہم میں سرگرم ہوگئے ہیں ۔   اڈپی ضلع میں برسات سے 12 گھروں کو پہنچا نقصان - کارکلا میں بجلی گرنے سے گئی ایک شخص کی جان https://www.sahilonline.net/ur/heavy-rain-with-thunder-hits-udupi-district ضلع اڈپی میں مانسون سے قبل ہوئی برسات کی وجہ سے 12 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ کارکلا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی ۔ پتور میں سائیکل مرمت میں ہو رہی تاخیر سے پریشان بچے نے لی اپنی جان https://www.sahilonline.net/ur/puttur-boy-upset-over-bicycle-repair-delay-takes-his-own-life سائیکل کی مرمت میں ہو رہی تاخیر جیسی بات پر ذہنی طور پر پریشان ہونے والے ایک لڑکے نے پھانسی کے پھندے سے لٹک کر خود کشی کر لی ۔ کارکلا : نیتراوتی ندی میں تیرتے وقت ساتویں جماعت کا طالب علم ہوا غرقاب https://www.sahilonline.net/ur/karkala-boy-drowns-in-netravati-river-while-swimming نیتراوتی ندی میں تیرنے کے لئے گیا ہوا ساتویں جماعت کا ایک طالب علم غرقابی کی وجہ سے فوت ہو گیا ۔  اُترکنڑا میں17 پرچہ نامزدگی مسترد؛ 13اُمیدواروں کے کاغذات پائے گئے درست https://www.sahilonline.net/ur/karwar-election-observers-oversee-nomination-paper-submission-17-papers-rejected اُترکنڑا میں لوک سبھا کے عام انتخابات کے لئے 19 اُمیدواروں کی طرف سے  داخل کردہ 36 پرچہ نامزدگیوں کی جانچ سنیچر کو کی گئی اور مختلف وجوہات کی بناء پر 17 کاغذات مسترد کر دیے گئے۔ بھٹکل: بحرعرب میں ڈوب گئی کشتی - ماہی گیروں کو بچا لیا گیا  https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-fishing-boat-sinks-in-arabian-sea-4-fishermen-rescued ماوین کوروے بندرگاہ کے علاقے میں مچھلیوں کے شکار پر نکلی ہوئی ایک کشتی تیز ہواوں کی وجہ سے بحیرہ عرب میں ڈوب گئی ، مگر اس پر موجود ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا گیا ۔ بھٹکل: کنویں میں چھلانگ لگا کر طالبہ نے کی  خود کشی  https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-student-committed-suicide-by-jumping-into-a-well تعلقہ کے بیلکے میں گریجویشن کے آخری سال کی ایک طالبہ کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ، جس کی شناخت دیکشا نارائن نائک (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ ضلع اتر کنڑا میں 19 امیدواروں نے داخل کیے 36 پرچہ نامزدگی https://www.sahilonline.net/ur/a-total-of-19-candidates-filed-36-nomination-papers-in-the-uttara-kannada-lok-sabha-constituency لوک سبھا انتخابات کے لئے اتر کنڑا میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تک 19 امیدواروں نے جملہ 36 پرچہ نامزدگی داخل کیے ۔  کمٹہ : کانگریس میں دوبارہ شامل ہوئیں سابق ایم ایل اے شاردا شیٹی   https://www.sahilonline.net/ur/former-mla-sharada-shetty-returns-to-congress کمٹہ اسمبلی حلقے میں پارٹی کو مزید تقویت دینے کی کوششوں میں کانگریسی لیڈروں کو اس وقت ایک اور کامیابی ملی جب سابق رکن اسمبلی شاردا موہن شیٹی دوبارہ کانگریس میں واپس لوٹنے پر راضی ہوگئیں ۔ منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض https://www.sahilonline.net/ur/bjp-advertisement-near-mangaluru-sai-temple-devotees-raise-objection منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی بیلتنگڈی میں پالتو کتے کا حملہ - خاتون شدید زخمی https://www.sahilonline.net/ur/dog-attack-in-beltangadi-woman-seriously-injured پالتو کتے کے اچانک حملے کی وجہ سے پورنیما پربھو نامی خاتون شدید زخمی ہونے کا واقعہ منڈاجی گرام میں پیش آیا۔ ملپے ساحل پر ڈوبتے ہوئے دو سیاحوں کو بچا لیا گیا - ایک شخص کی موت https://www.sahilonline.net/ur/two-tourists-rescued-from-drowning-on-malpe-beach-one-dead ضلع ہاسن کے بیلور سے تعلق رکھنے والے تین سیاح ملپے کے ساحل پر سمندر میں تیرتے وقت تیز لہروں میں بہہ گئے جن میں سے دو کو بچا لیا گیا جبکہ تیسرے شخص نے اسپتال میں منتقلی کے وقت راستے میں ہی دم توڑ دیا بھٹکل میں آٹو ڈرائیور کی نعش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی؛ خودکشی کا شبہ https://www.sahilonline.net/ur/body-of-individual-found-hanging-from-banyan-tree-near-tenginagundi-port-in-bhatkal-suicide-suspected تینگنگونڈ ی  بندرگاہ کے قریب ایک شخص کی لاش برگد کے درخت سے لٹکی ہوئی حالت میں پائی گئی، جس کے تعلق سے پولس کو  شبہ ہے کہ اس نے خودکشی کرلی ہے۔ منگلورو پولیس نے کان پھاڑنے والے ہارنس کے خلاف کی کارروائی https://www.sahilonline.net/ur/mangaluru-police-crack-down-on-ear-piercing-horns منگلورو سٹی پولیس کمشنریٹ کی جانب سے شہر میں ان بسوں اور بھاری ٹرکوں کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں تیز اور کان پھاڑنے والے ہارن  لگائے  گئے تھے۔ اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک https://www.sahilonline.net/ur/accident-on-udupi-kundapur-national-highway-bike-rider-killed اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔ بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی https://www.sahilonline.net/ur/on-april20-there-was-a-power-outage-in-honnavara-bhatkala-kumata-taluk ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ جات میں بجلی منقطع رہے گی ۔  بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات https://www.sahilonline.net/ur/theft-incident-at-two-places-including-cooperative-society-in-bhatkal شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔ اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ https://www.sahilonline.net/ur/home-voting-for-voters-above-85-persons-with-disabilities-begins-in-udupi-chikkamagaluru جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔  بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-fitra-committee-review-meeting مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی کاروار میں شاندار روڈ شو کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے داخل کیا پرچہ نامزدگی https://www.sahilonline.net/ur/dr-anjali-nimbalkar-files-nomination-for-uttara-kannada-lok-sabha-seat-challenges-bjps-claim-on-saffron اتر کنڑا لوک سبھا حلقے سے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے پارٹی کے سینیئر لیڈرو اور ہزاروں حامیوں کے ساتھ ایک زبردست روڈ شو کرتے ہوئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ مینگلور: دکشن کنڑا میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے انڈیا بلاک کا عوامی اجلاس https://www.sahilonline.net/ur/india-bloc-to-defeat-bjp-in-dakshina-kannada دکشن کنڑا میں فرقہ وارانہ سیاست اور بد عنوانیاں ختم کرکے ضلع کی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے مقصد آئی این ڈی اے (انڈیا) بلاک کے لیڈروں نے شہر کے ٹاون ہال میں ایک زبردست عوامی اجلاس منعقد کیا ۔ ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد https://www.sahilonline.net/ur/fishermens-organizations-legal-battle-against-commercial-port-in-kasaragod ) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بنٹوال میں زیر تعمیر پُل گر پڑا - 7 افراد زخمی https://www.sahilonline.net/ur/bantwal-under-construction-bridge-collapses-seven-injured پونچا گاوں میں ایک زیر تعمیر پُل گرنے سے سات افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت مہیش، وجیا، یوسف،مہتاب، اخترول،ناگراج اور جواہر کے طور پر کی گئی ہے ۔  بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں https://www.sahilonline.net/ur/officials-and-students-rally-for-voter-awareness-campaign-in-bhatkal-under-sveep بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں https://www.sahilonline.net/ur/eid-ul-fitr-sweets-offered-by-muslim-reporters-to-non-muslim-reporters-in-bhatkal ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔ بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی https://www.sahilonline.net/ur/bhatkals-anjuman-boys-pu-college-achieves-100-pass-rate-in-puc-ii-science-stream سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے   ریزلٹ شیٹ  جاری کی گئی ہے۔جس کے مطابق سائنس  اسٹریم میں انجمن بوائز  کے سبھی بچے کامیاب ہوگئے ہیں کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی  https://www.sahilonline.net/ur/dalit-organizations-rally-constitution-in-kundapur دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ جنوبی کینرا میں تین دنوں تک عمر رسیدہ افراد ، جسمانی معذورین ڈاک کے ذریعے کر سکیں گے ووٹنگ  https://www.sahilonline.net/ur/8010-voters-opt-for-home-voting-in-dakshina-kannada-three-day-voting-begins-on-monday پارلیمانی الیکشن کے جنوبی کینرا حلقے میں تین دنوں کے لئے جسمانی معذورین اور عمر رسیدہ افراد کو اپنے گھر سے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے ۔ منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو  https://www.sahilonline.net/ur/pm-modi-holds-massive-mega-roadshow-in-mangaluru پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم غفیر نے حصہ لیا ۔ یلاپور آبشار کے پاس پھر ایک بار شہد کی مکھیوں کا حملہ - سیاحوں کی آمد پر لگی چار دن کی روک  https://www.sahilonline.net/ur/bee-attack-at-sathoddi-falls-yellapur-tourist-arrivals-will-be-halted-for-four-days تعلقہ کے ساتوڈی آبشار کے پاس چار دن پہلے سیاحوں کی طرف سے شہد کے چھتے پر پتھر مارنے کے بعد مکھیوں نے جو حملہ کیا تھا اس کا سلسلہ سنیچر کے دن بھی جاری رہا تو اگلے چار دنوں کے لئے اس مقام پر سیاحوں کو آنے سے روک دیا گیا ۔ سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-youth-trapped-in-road-accident-case-in-saudi-arabia-appeal-for-assistance-from-bhatkal-community   بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی اتنی   استطاعت  نہیں ہے کہ وہ اتنی بڑی رقم کی بھرپائی کرسکے، اس وجہ سے وہ چار سال سے    اُسی چھوٹے سے دیہات میں قید ہوکر رہ گیا ہے۔ محمد خالد نے   سعودی عربیہ میں  قائم بھٹکلی جماعتوں سے درخواست کی ہے کہ    جرمانہ  کی ادائیگی کے تعلق سے اُس کی مدد کریں اور اسے واپس بھٹکل روانہ کرنے میں  ہرممکن تعاون دیں۔ بینگلورو میں بھٹکل کی خاتون کا قتل - شوہر گرفتار https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-woman-murdered-in-bengaluru-husband-arrested شہر کے انناسندر پالیا میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والی ایک شادی شدہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کر دیا جس کے بعد ایچ اے ایل پولیس نے اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ۔ یلاپور ساتوڈی آبشار کے پاس شہد کی مکھیوں کا حملہ -15 سے زائد سیاح زخمی https://www.sahilonline.net/ur/bee-attack-near-yellapur-satudi-waterfall-4-seriously-injured تعلقہ کے ساتوڈی آبشار کا نظارہ کرنے کے لئے آئے ہوئے سیاحوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا ، جس کی وجہ سے 15 سے زائد سیاح زخمی ہوگئے ۔ ان میں سے چار افراد کی حالت سنگین ہونے کی خبر ہے ۔ تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟ https://www.sahilonline.net/ur/dakshina-kannada-udupi-continue-to-maintain-top-spots ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔ اُڈپی میں خطرناک بائک ڈرائیونگ - خود اپنے خلاف شکایت درج کرنے والا بائک سوار گرفتار https://www.sahilonline.net/ur/police-nab-motorcyclist-in-udupi-for-reckless-driving-on-national-highway-following-viral-video نیشنل ہائی وے پر خطرناک انداز میں بائک ڈرائیونگ کرنے والے ایک نوجوان نے خود اپنے ہی خلاف پولیس کے پاس شکایت درج کروائی جس کے بعدبرہماور  پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔ شدت کی گرمی کے چلتے بھٹکل میں طوفانی ہواوں کے ساتھ شروع ہوگئی بارش https://www.sahilonline.net/ur/due-to-intense-heat-rain-started-in-bhatkal بھٹکل میں صبح سے جاری شدت کی گرمی کے چلتے، شام ہوتے ہوتے بارش شروع ہوگئی، جس کے ساتھ ہی کچھ پل کے لئے  عوام کو گرمی سے راحت مل گئی، لیکن بے موسم برسات کی وجہ سے عوام  اِس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ اب شہر میں گرمی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگا۔ کیک بنانے میں ملک بھر میں مشہورسیونت ہیون بیکری کا بھٹکل میں افتتاح؛ ہوم ڈیلیوری کی بھی سہولت؛ سات منٹ میں کیک ہوگا تیار https://www.sahilonline.net/ur/7th-heaven-bakery-famous-for-its-cakes-across-india-opens-outlet-in-bhatkal ملک بھر میں کیک بنانے میں مشہور سیون ہیون بیکری کا بھٹکل میں عید الفطر کے دن افتتاح  عمل میں آیا۔ بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر اور سرکاری اسپتال کی انچارج ڈاکٹر سویتا کامتھ نے پہلے ربن کاٹ کر بیکری کا افتتاح کیا پھر چراغ جلاتے ہوئے  افتتاحی تقریب کا افتتاح کیا۔ سکینڈ پی یو سی میں مینگلور پرسٹیج کالج میں زیرتعلیم بھٹکلی طالبہ کی امتیازی کامیابی https://www.sahilonline.net/ur/distinguished-achievement-bhatkali-student-excels-in-scand-puc-at-prestige-college-mangalore مینگلور پرسٹیج کالج میں سکینڈ پی یو سی (سائنس) میں  زیر تعلیم  بھٹکلی طالبہ بلقیس بانو بنت محمد محسن سعدا نے  600 میں 585   (97.50 فیصد)  مارکس  کے ساتھ   امتیازی کامیابی درج کی ہے جس پر بھٹکلی جماعت المسلمین کے ذمہ داران نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پی یو سی دوم میں شراوتی بیلٹ سڑلگی کے طالب علم کی نمایاں کامیابی https://www.sahilonline.net/ur/puc-ii-results-outstanding-achievement-of-sadalgi-village-student-in-sharavati-belt پڑوسی تعلقہ ہوناور کے شراوتی بیلٹ کے سڑلگی قصبہ سے تعلق رکھنے والے  یونس خان سمیر خان  نے سکینڈ پی یو سی کامرس میں 600 میں  584  (97.33  فیصد) مارکس  کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے جس پر شراوتی بیلٹ کے مسلمانوں میں   مسرت کی لہر پائی جارہی  ہے۔ شراوتی کونسل کے  ایک ذمہ دار مظفر صاحب نے بتایا کہ  ہمارے بیلٹ میں ابھی تک کسی مسلم طالب علم نے اتنی بڑی کامیابی درج نہیں کی تھی، یہ پہلا لڑکا ہے جس نے  97.33  فیصد کے  ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ بھٹکل میں بدھ کو منائی گئی عید الفطر؛ہزاروں مسلمانوں نے عیدگاہ پہنچ کر ادا کی عید کی دوگانہ https://www.sahilonline.net/ur/eid-ul-fitr-celebrated-in-bhatkal-as-thousands-gather-for-eid-prayer-at-the-eidgah    بھٹکل سمیت کمٹہ، بیندور، کنداپور، اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ کے ساتھ گلف ممالک  میں   بدھ کو   عیدالفطر پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، جبکہ جمعرات کو  ملک کے دیگر حصوں میں عیدالفطر منائی گئی۔ پی یو سی دوم نتائج؛ بھٹکل میں لیکھا،آشیِتا اور رملا نے پائی ٹاپ پوزیشن؛ سدھارتھا اور نیو انگلش کے ساتھ انجمن کا بھی شاندار پرفارمینس https://www.sahilonline.net/ur/karnataka-2nd-puc-result-2024-lekha-ashita-and-ramla-emerge-as-top-scorers-in-bhatkal کرناٹک میں بدھ کو آن لائن کے ذریعے  پی یو سی دوم کے نتائج کے اعلان  کے بعد بھٹکل  کے طلبہ و طالبات  نے بھی شاندار پرفارمینس پیش کیا ہے  جس میں نیو انگلش پی یو کالج اور سدھارتھا کالج سمیت بعض کالجس  نے صدفیصد نتائج بھی درج کئے ہیں۔ پی یو سی جوابی شیٹ کی دوبارہ جانچ کے لیے رہنما خطوط؛ فیل ہونے والے اسٹوڈینٹس کب اور کیسے دیں گے امتحان ؟ https://www.sahilonline.net/ur/guidelines-for-puc-answer-sheet-rechecking-application-process-timing-and-fees-explained پی یو سی سال دوم کے   طلبہ کو جوابی پرچہ کی نقل کے لیے درخواست دینے ، ڈاؤن لوڈ کرنے اور دوبارہ جانچ اور دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیمات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ   جوابی پر چہ ڈاؤن لوڈ کرنے اور دوبارہ جانچ کے لیے درخواست دینے کے لیے 20 اپریل تک کا وقت دیا گیا ہے۔جوابی پرچہ کی اسکین کاپی کے لیے درخواست دینے کا موقع 10 اپریل سے 16 اپریل تک فراہم کیا گیا ہے۔ 14 اپریل سے 19 اپریل تک جوابی پرچہ کی اسکین شدہ کاپی ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔ پی یو سی سال دوم کے نتائج میں اُتر کنڑا کو ملا چوتھا مقام https://www.sahilonline.net/ur/uttara-kannada-secures-fourth-position-in-puc-2nd-year-results پی یو سی سال دوم کے امتحانات کے بعد جو نتائج آئے ہیں اس میں ریاستی سطح پر  اتر کنڑا کو چوتھا مقام ملا ہے ۔ گوکرن میں ندی کے کٹاو سے سڑک کا تحفظ کرنے والی دیوار پانی میں بہہ گئی https://www.sahilonline.net/ur/river-erosion-causes-wall-protecting-road-in-gokarna-to-wash-away ضلع اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر محکمہ چھوٹی آب پاشی کے ذریعے ندی کنارے پر کٹاو روکنے کے لئے حفاظتی دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں ۔ کئی جگہ یہ کام پورا بھی ہو چکا ہے ، لیکن گوکرن کے  گنگاولی میں تعمیر کی گئی رکاوٹی دیوار اور سڑک کا ایک بڑا حصہ ندی میں بہہ گیا ہے ۔ سرسی میں سڑک کنارے سوئے ہوئے مزدوروں پر کار چڑھ گئی - ایک ہلاک، چار افراد شدید زخمی https://www.sahilonline.net/ur/car-hits-laborers-sleeping-on-roadside-in-sirsi-one-dead-four-seriously-injured شہر کے کمٹہ روڈ پر ہیپنلّی کراس کے قریب سڑک پر سوئے مزدوروں پر بے قابو کار چڑھ گئی جس کی وجہ سے ایک بچی سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے اور ان میں سے نارائن نامی ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ۔ کنداپور سڑک حادثہ؛ عیدالفطر منانے کیرالہ جانے کے دوران ہوئے حادثے میں خاتون کے بعد شوہر بھی چل بسا ؛ بیٹے کا علاج جاری https://www.sahilonline.net/ur/car-plunges-from-flyover-onto-kundapur-service-road-husband-and-wife-killed-son-survives ممبئی سے عیدالفطر کی خوشیاں منانے  کیرالہ کے کنور جانے کے دوران منگل  29 ویں رمضان میں     پیش آئے سڑک حادثہ میں  ایک  روزہ دار خاتون جاں بحق ہونے کی اطلاع  حادثے کے فوری بعد  ساحل آن لائن پر دی گئی تھی، حادثے میں خاتون کے شوہر اور اس کے بیٹے کو   شدید زخمی حالت میں منی پال اسپتال لے جایا گیا تھا، پتہ چلا ہے کہ  اسپتال میں شوہر بھی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ہے۔ پی یوسی سال دوم کے نتائج کا اعلان؛ کرناٹک کی ریکارڈ 81فیصد کامیابی؛ دکشن کنڑا کو اول اور اُترکنڑا کا چوتھا مقام https://www.sahilonline.net/ur/puc-2nd-results-announced-karnataka-achieves-record-81-success-rate-dakshina-kannada-ranks-1st-uttara-kannada-4th کرناٹک نے سکینڈ پی یو سی میں 81.2 فیصد کامیابی کے ساتھ اب تک کا سب سے زیادہ پاس فیصد ریکارڈ قائم کیا ہے، جس کے تحت ریاست میں6.8 لاکھ طلباء کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پچھلے سال کے مقابلے میں امسال کامیابی کی شرح میں 6.5 فیصد کا  ریکارڈ اضافہ درج  ہوا ہے۔ کیرالہ اور کمٹہ میں چاند دیکھے جانے کی تصدیق؛ بھٹکل، بیندور، کنداپور، اُڈپی اور مینگلور میں بھی عید کا اعلان https://www.sahilonline.net/ur/eid-ul-fitr-moon-sighted-in-kerala-and-kumta-eid-also-declared-in-bhatkal-byndoor-kundapur-udupi-mangalore-and-surrounding-areas پڑوسی ریاست کیرالہ کے  کونّانی میں چاند دیکھے جانے کےساتھ ساتھ بھٹکل سے 50  کلو میٹر کمٹہ کے ہونلی میں بھی عیدالفطر کا  چاند ددیکھے جانے کی تصدیق کے بعد ایک طرف کمٹہ میں  عید الفطر کا اعلان کیا گیا، وہیں بھٹکل، بیندور، گنگولی، کنداپور، اُڈپی، مینگلور سمیت آس پاس کے تمام علاقوں کے ساتھ پڑوسی  ریاست کیرالہ میں عیدالفطر کا اعلاان کیاگیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی کل بدھ 10/ اپریل کو ان تمام علاقوں میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ کنداپور میں چلتی کار اوور بریج سے سروس روڈ پر اُلٹ گئی؛ عید منانے کیرالہ جانے والی روزہ دار خاتون چل بسی ؛ شوہر اور لڑکا شدید زخمی https://www.sahilonline.net/ur/kundapur-car-overturns-one-woman-dead-two-others-critically-injured کنداپور اور اُڈپی کے درمیان نیشنل ہائی وے 66  کے  اوور بریج  سے   تیزی  کے ساتھ  گذرنے  کے دوران ایک  کاربے قابو ہوکر  اچانک  نیچے سروس روڈ پر جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ کار پر سوار دیگر دو لوگ شدید زخمی ہوگئے،  زخمیوں کو منی پال  اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثہ کنداپور کے ایس آرٹی سی بس ڈپو کے سامنے واقع اوور بریج پر منگل کو پیش آیا۔ جنوبی گوا میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں کرناٹک کے تین لوگوں کی موت https://www.sahilonline.net/ur/two-separate-road-accidents-in-goa-claim-lives-of-three-from-karnataka   پیر کو جنوبی گوا میں  پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں کرناٹک کے تین لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ  چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک کا تعلق گدگ سے، دوسرے کا ہبلی سے اور تیسرے کا دھارواڑ سے تھا۔ عید کی خریداری کرکے لوٹنے کے دوران کمٹہ کے مرجان میں پیش آیا سڑک حادثہ -والد کے ساتھ بچی بھی جاں بحق؛ دوسری لڑکی زخمی https://www.sahilonline.net/ur/tragic-road-accident-claims-lives-of-father-and-daughter-on-mirjan-to-kumta-route بچوں کو عید کے لئے کپڑے خریدنے کے بعد  واپس گھر لوٹنے کے دوران  پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹی فوت ہوگئے، جبکہ ایک اور بچی زخمی ہے۔ حادثہ کمٹہ کے مرجان نیشنل ہائی وے 66 پر  پیر کو پیش آیا۔ کاروار ٹیگور بیچ پر سمندری کٹاو روکنے والے پتھر ہٹانے کا معاملہ : افسران نے کیا لاعلمی کا اظہار https://www.sahilonline.net/ur/officials-unaware-of-stone-removal-plan-to-combat-sea-erosion-at-karwars-tagore-beach شہر کے ٹیگور بیچ پر سمندری کٹاو کو روکنے کے لئے گزشتہ پانچ سال سے جو بولڈرس ڈالے گئے تھے ، انہیں وہاں سے ہٹا کر ماجالی کے علاقے میں منتقل کیا جا رہا ہے اور تعجب خیز بات یہ ہے کہ متعلقہ محکمہ جات کے افسران اس بات سے لاعلم ہیں کہ کس کی ہدایت پر یہ رکاوٹی دیوار کے پتھر ہٹائے جا رہے ہیں ۔  بھٹکل کے قریب کرور میں بازیافت ہوئیں پتھروں پر بنی 2 ہزار سال قدیم تصاویر  https://www.sahilonline.net/ur/2000-year-old-rock-paintings-discovered-in-kavoor-near-bhatkal کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے ریٹائرڈ پروفیسر آر ایس شڈکشریّا بھٹکل تعلقہ کے کرور گرام میں چٹان پر نقش کی گئی تقریباً دو ہزار سال قدیم تصاویر بازیافت ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ بھٹکل کی تمام مساجد میں آج 29 ویں شب تراویح میں مکمل پڑ ھا گیا قرآن۔ مساجد میں عموما چار حفاظ نے کی تراویح کی امامت https://www.sahilonline.net/ur/quran-recitation-completed-in-all-mosques-of-bhatkal بھٹکل کی تمام مساجد میں آج رمضان کی  29 ویں  رات میں تراویح میں    قران  کی تکمیل ہوگئی ۔ جس کے ساتھ    تراویح کی نماز کے فوری بعد  ختم قران کی مجالس کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران    خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ رمضان کے مبارک ایام میں  روزوں، نمازوں اور دیگر ذکر و اذکار کو قبولیت بخشنے  ، غلطیوں اور  گناہوں کو معاف کرنے  کے ساتھ ملک میں آپسی اتحاد ، امن و امان اور محبّت کی فضا   قائم  رکھنے کی دعائیں کی گئیں۔ اسی طرح  فلسطین کے مظلومین کے حق میں بھی  دعائیں  کی گئیں۔  کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف منگلورو میں بھوک ہڑتال - کانگریسی امیدوار نے دیا ساتھ  https://www.sahilonline.net/ur/aap-workers-stage-hunger-strike-in-mangaluru-against-kejriwals-arrest عآپ لیڈر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عآپ نے جو ملک گیر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا اس کے مطابق دکشن کنڑا عآپ یونٹ کی طرف سے منگلورو میں بھی بھوک ہڑتال کی گئی ۔ پتور میں سی پی آئی ایم نے کیا "بی جے پی کو ہراو - بھارت کو بچاو" مہم کا آغاز https://www.sahilonline.net/ur/cpim-launched-defeat-bjp-save-india-campaign-in-puttur کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکس وادی) نے پارلیمانی الیکشن میں انڈیا بلاک سے وابستہ امیدواروں کو جیت دلانے کے لئے پتور میں "بی جے پی کو ہراو- بھارت کو بچاو" مہم کا آغاز کیا ۔  کارکلا میں طالبات کے ساتھ جسمانی زیادتی کا معاملہ : اسکول ہیڈ ماسٹر- مندر کا پجاری گرفتار https://www.sahilonline.net/ur/karkala-headmaster-temple-priest-arrested-for-sexual-harassment-of-14-girl-students کارکلا دیہی پولیس نے بارابئیلو گورنمنٹ ہائیر پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو تقریباً 14 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔  جنوبی کینرا میں پارہ چھو گیا 40 ڈگری کا نشان - لُو لگنے کے معاملات سے نمٹنے کے لئے سرکاری اسپتالوں نے کی تیاری https://www.sahilonline.net/ur/mercury-may-near-40-degree-mark-in-dakshina-kannada ساحلی پٹی پر گرمی کی شدت اپنی انتہا پر ہے جس کے چلتے پارہ 40 ڈگری کے نشان کو چھو گیا ہے اور لُو کی لہریں چلنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں لُو سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے سرکاری اسپتالوں میں تیاریاں کر لی گئی ہیں اور بستروں کو مختص کر دیا گیا ہے ۔  سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق https://www.sahilonline.net/ur/tragic-road-accident-in-saudi-arabia-claims-lives-of-three-karnataka-residents-from-mandgod-near-bhatkal ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔ اندوہناک حادثہ 6/ اپریل کی رات کو پیش آیا جب یہ لوگ  لینڈکروزر پر سوارمدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جارہے تھے۔ پتہ چلا ہے کہ حادثہ مدینہ سے قریب 60 کلو میٹر دور پیش آیا۔ بھٹکل: عیدالفطر کے پیش نظر عید گاہ کے اطراف فوری صفائی مہم شروع کرنے تنظیم نے میونسپالٹی کو دیا میمورنڈم https://www.sahilonline.net/ur/prior-to-eid-ul-fitr-tazneem-submits-memorandum-to-bhatkal-tmc-for-citywide-cleaning-drive-including-eidgah قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنطیم  بھٹکل کی طرف سے بھٹکل میونسپل چیف آٓفسر کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ عید الفطرکے پیش نظرعید گاہ کے اطراف پورے علاقہ  میں فوری طور پر   صفائی مہم شروع کی جائے اور عید گاہ کے ساتھ ساتھ بھٹکل کے   اہم  ناکوں  میں بھی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ بھٹکل ساگر روڈ پر 15 دنوں سے ضائع ہورہا ہے پینے کا پانی؛ میونسپل حکام پر لگایا جارہا ہے غیر ذمہ داری کا الزام https://www.sahilonline.net/ur/water-wasted-on-bhatkal-sagar-road-for-15-days-municipal-authorities-accused-of-irresponsibility تعلقہ کے ساگر روڈ پرپانی کا پائپ کٹنے کی وجہ سے روزانہ ہزاروں کیوسک پانی سڑک پر بہہ کر ایک نالے میں جاکر ضائع ہورہا ہے مگر حکام    پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے کسی طرح کا کوئی اقدام نہیں کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں کی مانیں تو گذشتہ پندرہ دنوں سے پانی ضائع ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور حکام  انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے ’’ملک بچاؤ سنکلپ یاترا‘‘ کا بھٹکل میں استقبال ؛ 8/ اپریل کو بیلگام میں ہوگا شاندار سماویش https://www.sahilonline.net/ur/save-country-sankalp-yatra-awareness-rally-aimed-at-ousting-bjp-from-power-welcomed-in-bhatkal آئین کے تحفظ کے لیے بی جے پی کو ملک کے انتظامی کنٹرول سے بچانے کے عزم کے ساتھ شروع کی گئی  ’’ملک بچاؤ سنکلپ یاترا کی ٹیم ‘‘ جیسے ہی بھٹکل پہنچی،  یاترا کا بھٹکل میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ یاترا  اب بیلگام   پہنچے گی جہاں   ۸/اپریل کو  ایک شاندار سماویش کا انعقاد کیا گیا ہے۔  ریاست کی مختلف ترقی پسند تنظیموں کے اراکین پر مشتمل اس ٹیم نے   اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئین کو اگر بچانا ہے تو پھر بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنا ضروری ہے۔ کمٹہ میں سورج نائک سونی، ہلیال میں گھوٹنیکر کا ساتھ ملنے سے بھاری ہو سکتا ہے بی جے پی امیدوار کا پلڑا   https://www.sahilonline.net/ur/suraj-naik-soni-and-ghotnekars-support-tilts-battle-against-bjp-candidate اتر کنڑا کے سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ سابق ایم ایل سی اور جنتا دل ایس لیڈر ایس ایل گھوٹنیکر کے بیٹے سرینواس گھوٹنیکر کی بی جے پی میں شمولیت اور کمٹہ میں جنتا دل ایس لیڈر سورج نائک سونی کی حمایت کی وجہ سے اس مرتبہ پارلیمانی الیکشن میں بی جے پی امیدوار وشویشورا ہیگڑے کاگیری کا پلڑا کچھ بھاری ہوگیا ہے ۔ کاسرکوڈ ٹونکا بندرگاہ کی تعمیری سرگرمیاں - پھر شروع ہوا احتجاج کا سلسلہ  https://www.sahilonline.net/ur/local-community-protests-against-construction-of-kasaragod-tonka-port کاسرکوڈ ٹونکا میں مجوزہ تجارتی بندرگاہ کے لئے ساحلی کنارے پر سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہونے کے بعد مقامی عوام اور ماہی گیروں نے پھر ایک بار احتجاج کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔  اڈپی - چکمگلورو سیٹ پر 10 امیدوار میدان میں - تین امیدواروں کے پرچے ہوئے مسترد https://www.sahilonline.net/ur/nominations-of-10-candidates-each-in-udupi-chikkamagaluru-ls-constituencies اڈپی - چکمگلورو سیٹ پر پارلیمانی الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد جانچ پڑتال کے دوران تین آزاد امیدواروں کے پرچے مسترد ہوگئے جس کے بعد باضابطہ طور 10 امیدوار مقابلے کے لئے اہل قرار دئے گئے ۔  بینگلور سے گوکرن جانے والی بس چتردرگہ میں اُلٹ گئی؛ چار مسافروں کی موت؛ تیس سے زائد زخمی https://www.sahilonline.net/ur/four-killed-after-bus-bangalore-gokarna-overturn-in-chitradurga-karnataka بینگلور سے شموگہ ہوتے ہوئے گوکرن جانے  کے لئے نکلی ہوئی  پرائیویٹ بس ضلع  چتردرگہ کے ہوللکیرے میں  اُلٹ گئی  جس کے نتیجے میں چار لوگ ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اتوار صبح قریب چار بجےمضافاتی علاقہ انجنیا مندر کے قریب نیشنل ہائی وے ١٣ پر پیش آیا۔ بھٹکل: پرائیویٹ گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنے پر ٹیکسی مالکان ناراض؛ آر ٹی او اور اے سی کو دیا گیا میمورنڈم https://www.sahilonline.net/ur/taxi-owners-object-to-use-of-private-vehicles-for-transporting-passengers-memorandum-submitted-to-rto-and-ac-in-bhatkal بھٹکل ٹیکسی مالکان   اور ٹیکسی ڈرائیوروں پر مشتمل  کمیٹی (بھٹکل چالک۔ مالکر سنگھا)  نے  روڈ ٹرانسپورٹ آفسر (آر ٹی او) اور اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے  اس بات پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے کہ بھٹکل میں  کئی پرائیویٹ گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر مسافروں کو بٹھانے کے لئے استعمال کیا جارہا  ہے۔  جس کی وجہ سے   ٹیکسیوں کو سخت نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے۔ بھٹکل: نالیج انٹرنیشنل عربک اسکول سے امسال گیارہ طلبہ و طالبات نے مکمل کیا حفظ قران https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-eleven-students-from-knowledge-international-arabic-school-complete-memorization-of-quran  قُباء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والا مدرسۃ العلم العالمیہ (نالیج انٹرنیشنل عربک اسکول) سے امسال گیارہ طلبہ وطالبات نے حفظ قرآن مکمل کیا ہے، جن کے اسماء   یہ  ہیں: عائشہ بنت شیخ عبداللہ الکافی، معاذ صدیقہ بن محمد محسن صدیقہ، ام حفصہ بنت عبدالقدیر جیلانی کُندن گوڈا، رداء بنت پرویز احمد رکن الدین، مریم بنت صبغۃ اللہ گنگاولی، محمد شاہ بندری بن محمد اشفاق شاہ بندری، سعد بن نوشاد شنگیٹّی، خنساء بنت فھیم شاہ بندری، علینہ فلک بنت غیاث داباپو، عائشہ عظمی بنت سید حنیف، محمد خلیفہ بن محمد الطاف خلیفہ۔ سرسی :  کانگریس نے اتی کرم داروں کا ساتھ نہیں دیا - بی جے پی کا الزام  https://www.sahilonline.net/ur/sirsi-congress-blames-bjp بی جے پی میڈیا سیل کے ضلع ترجمان سدانند بھٹ نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب پارلیمانی الیکشن کے موقع پر جنگلاتی زمین کے اتی کرم داروں کے ساتھ کھڑے رہنے کی بات کرنے والی کانگریس کو بتانا چاہیے کہ اپنے دور اقتدار میں اتی کرم داروں کے حق میں کیا کام کیا ہے ۔ کاروار ڈی سی نے کہا : ہِٹ اینڈ رَن سڑک حادثے میں بھی ملتا ہے معاوضہ - متاثرین کو اٹھانا چاہیے فائدہ https://www.sahilonline.net/ur/karwar-dc-hit-and-run-victims-eligible-for-compensation-urges-benefit-claim اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے بتایا کہ سڑک حادثات میں زخمی یا فوت ہونے والوں کو حادثے کا سبب بننے والی موٹر گاڑی کی انشورنس کمپنی سے جس طرح معاوضہ ادا کیا جاتا ہے ، اسی طرح نامعلوم گاڑیوں کی ٹکر یا ہٹ اینڈ رن معاملے میں زخمی یا فوت ہونے والوں کو بھی معاوضہ ادا کرنے کی اسکیم موجود ہے جس کا فائدہ متاثرین کو اٹھانا چاہیے ۔     ہلیال میں سیاسی ہلچل - گھوٹنیکر کا بیٹا سرینواس ہوا بی جے پی میں شامل https://www.sahilonline.net/ur/srinivas-son-of-haliyals-ghotnekar-joins-bjp اتر کنڑا میں انتخابی موسم کا پارہ جس طرح چڑھتا جا رہا ہے اسی طرح سیاسی ہلچل بھی سامنے آتی جا رہی ہے ۔ اس بیچ ہلیال سے ملی خبر کے مطابق سابق ایم ایل سی اور کانگریسی لیڈر ایس ایل گھوٹنیکر کا بیٹا سرینواس بی جے پی میں شامل ہو گیا ہے ۔ کمٹہ میں یتنال نے کہا : وشویشورا کاگیری کو جیت دلانے کا مطلب ہندوتوا کو جیت دلانا ہوگا  https://www.sahilonline.net/ur/basavanagowda-patil-yatnal-in-kumta وجئے پورا کی رکن اسمبلی بسون گوڈا پاٹل یتنال نے کمٹہ میں بی جے پی کے پارلیمانی امیدوار وشویشورا ہیگڑے کاگیری کے اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک میں مورتی پوجا پر مکمل پابندی ہے اس کے باوجود مودی نے وہاں سوامی نارائن مندر کا افتتاح کیا ۔ پانچ سو سال سے دیکھا جا رہا رام مندر کا سپنا پورا کرکے دکھایا ۔ اگر تم لوگوں نے وشویشورا ہیگڑے کاگیری کو جیت دلائی تو یہ ہندوتوا کو جیت دلانے جیسا ہی ہے ۔ کمٹہ میں  ایک ہی منچ پر نظر آئے سورج نائک سونی اور دینکر شیٹی  https://www.sahilonline.net/ur/suraj-naik-soni-and-dinakar-shetty-unite-on-kumta-stage نتا دل ایس لیڈر سورج نائک سونی اور بی جے پی ایم ایل اے دینکر شیٹی جو گزشتہ اسمبلی الیکشن تک ایک دوسرے کے کٹر مخالف تھے اب بی جے پی - جنتا دل ایس کے اتحاد کی  وجہ سے ایک ساتھ ایک ہی اسٹیج پر بیٹھنے کے لئے مجبور ہو گئے ۔  منگلورو میں بپّناڈو درگا پرمیشوری بھکتوں نے سڑک پر کھڑی موٹر گاڑیوں کو پہنچایا نقصان https://www.sahilonline.net/ur/mangaluru-outrage-as-devotees-damage-vehicles-during-temple-fair بپنّاڈو درگا پرمیشوری مندر کے تہوار کے موقع پر رتھ کے راستے میں سڑک کنارے پارک کی گئی موٹر گاڑیوں کو بھکتوں نے اپنے تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔ بھٹکل رابطہ دفتر میں CMKC موبائل کلینک کا افتتاح؛ مفت طبی سہولیات سے ساحلی بیلٹ کے عوام اُٹھاسکتے ہیں فائدہ https://www.sahilonline.net/ur/inauguration-of-cmkc-mobile-clinic-at-bhatkal-rabita-office-free-medical-facilities-to-be-provided کینرا مسلم خلیج کونسل (CMKC) کے زیر اہتمام  شراوتی بیلٹ کے لوگوں کے لئے مفت طبی سہولیات کے ساتھ  موبائل کلینک کا افتتاح بھٹکل جماعت المسلمین کے نائب قاضی مولانا عبدالنور فکردے ندوی کی دُعا کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  کونسل کے رکن  ریاض منّا نے قوم و ملت سے اس کلینک سے استفادہ   کرنے کی اپیل کی۔ بھٹکل تنظیم نے ہیسکام سے کی عیدالفطر کے موقع پر بجلی فیل کو روکنے پیشگی اقدامات کی درخواست https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-tanzeem-urges-hescom-to-take-measures-to-prevent-power-failure-during-eid-ul-fitr   رمضان کا آخری عشرہ شرو ع ہوتے ہی  بھٹکل میں ایک دو گھنٹوں کے لئے  بجلی فیل ہونے کی شکایتیں  سامنے آنے کے بعد  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  کے ایک وفد نے  ہیسکام (ہبلی الیکٹری سٹی کمپنی) کے دفتر پہنچ کر اسسٹنٹ انجینئر منجوناتھ سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم پیش کرتے ہوئے  اُن سے  درخواست کی کہ عید الفطر کے لئے بمشکل پانچ چھ دن رہ گئے ہیں، ایسے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بجلی فیل نہ ہونے پائے اور اگر کسی وجہ سے بجلی فیل ہوتی ہے تو  فوری طور پر  اُس کی مرمت کرتے ہوئے بجلی سپلائی کو جلد سے جلد بحال کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ منگلورو ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا چیک ان اسٹاف پر بد سلوکی کا الزام - کنزیومر فورم میں شکایت درج  https://www.sahilonline.net/ur/family-alleges-unjust-treatment-by-air-india-staff-at-mangalore-airport منگلورو انٹر نیشنل ہوائی اڈے  سے سفر کرنے کے لئے اپنے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ آنے والی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ایئر انڈیا کے چیک ان اسٹاف کے  برے سلوک کی وجہ سے اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔  سرسی میں کانگریسی امیدوار انجلی نے کہا : میں اتر کنڑا والوں کو ہماری زمین، پانی کے تحفظ کی گارنٹی دیتی ہوں https://www.sahilonline.net/ur/anjali-guarantee-for-uttarkandigars-to-protect-our-soil-water-and-culture سرسی بلاک کانگریس کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے کہا کہ میں اتر کنڑا والوں کو ہماری زمین اور پانی کے تحفظ کے علاوہ ہماری ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کی گارنٹی دیتی ہوں ، اس لئے مجھے آپ لوگوں کو آشیرواد چاہیے ۔ ہوناور: بس کنڈکٹر اور پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کے الزام  میں خاتون ہوم گارڈ گرفتار   https://www.sahilonline.net/ur/female-home-guard-arrested-for-assault-in-honnavar ہوناور پولیس نے بس کنڈکٹر اور پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک خاتون ہوم گارڈ کو گرفتار کیا ہے جس نام یمونا مکھری ہے ۔ ہوناور میں تجارتی بندرگاہ کی تعمیر - ایڈی یورپّا کے زمانے میں ریاستی حکومت نے منظور کیا تھا منصوبہ   https://www.sahilonline.net/ur/yediyurappa-government-sanctions-construction-of-honavar-commercial-port کاسرکوڈ کے ٹونکا میں نجی تجارتی بندرگاہ تعمیر کرنے کا معاملہ گزشتہ دس برسوں سے تنازع میں پھنسا ہوا ہے اور آج بھی ماہی گیروں کی سخت مخالفت کے باوجود ضلع انتظامیہ کے تعاون سے دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کرتے ہوئے پولیس کی سخت نگرانی میں متنازعہ منصوبے کے لئے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے ۔  بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ  https://www.sahilonline.net/ur/bhatkal-sunday-market-traders-road-encroachment-creates-traffic-chaos شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے اور یہ سلسلہ پرانے زمانے سے چلا آ رہا ہے ۔ کاسرکوڈ ٹونکا ساحل کنارے شروع ہو رہی ہے سڑک کی تعمیر https://www.sahilonline.net/ur/honnavar-construction-of-kasarkod-coastal-road-set-to-begin کاسرکوڈٹونکا کے ساحلی کنارے  پر مجوزہ تجارتی بندرگاہ کے منصوبے کے تحت گزشتہ سال جو سڑک کی تعمیر کا کام مقامی ماہی گیروں کے احتجاجی کی وجہ سے ادھورا چھوڑا گیا تھا اب پولیس کی کڑی نگرانی میں اسے مکمل کرنے کی تیاری ہو رہی ہے ۔ بھٹکل؛ اتر کنڑا میں کانگریسی امیدوار کی جیت کے لئے ایک ہوگئے سابق اور موجودہ وزراء https://www.sahilonline.net/ur/former-and-current-ministers-unite-for-congress-victory-in-uttara-kannada پارلیمانی الیکشن میں اتر کنڑا حلقے سے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو جیت سے ہمکنار کرنے کے لئے سابق وزیر آر وی دیشپانڈے اور موجودہ وزیر منکال وئیدیا نے ہاتھ ملایا ہے جسے کانگریسی پارٹی کے لئے اچھی علامت سمجھا جا رہا ہے ۔