زمبابوے، موگابے کا 37 سالہ اقتدار ختم، مواخذہ شروع ہوتے ہی مستعفی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2017, 4:36 PM | عالمی خبریں |

ہرارے،22/نومبر(ایجنسی)زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے 37 برس تک اقتدار میں رہنے کے بعد مستعفی ہوگئے۔وہ اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع ہوتے ہی اقتدار سے علیحدہ ہوگے۔برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق، رابرٹ موگابے کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں انھوں نےکہا کہ مستعفی ہونے کا فیصلہ رضاکارانہ طور پر کیا ہے تاکہ انتقال اقتدار کا عمل آرام سے مکمل ہو سکے۔زمبابوے کی پارلیمان کے اسپیکر جیکب مُڈینڈا نے ان کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے اس اچانک فیصلے کے نتیجے میں ان کے مواخذے کا عمل ختم ہوگیا۔ پارلیمنٹ نے منگل کے روز ان کے مواخذے کی کارروائی شروع کردی تھی ۔ اطلاعات کے مطابق، عوام کی ایک بڑی تعداد اور ارکان پارلیمنٹ ان کے استعفے کی خبر آنے کے بعد جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ حکمراں جماعت نے اقتدار معزول نائب صدر کو منتقل کرنے کا اعلان کردیا ۔امریکا نے زمبابوے کی صورتحال پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ امیدہےکہ زمبابوےمیں شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات ہوں گے۔ رابرٹ موگابے گزشتہ دنوں کی فوج کی بغاوت اور عوامی احتجاج کے تواتر کے باوجود مستعفی ہونے کیخلاف مزاحمت کررہے تھے۔صدر موگابے کی جانب سے چند روز قبل اپنے نائب صدر کو چند ہفتے قبل برطرف کیا جانا تھا۔ اس برطرفی سے یہ شکوک بڑھ گئے کہ وہ اپنا جانشین اپنی بیوی گریس کو مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ اس بات کو ان کی فوج نے نہ پسند کیا اور حکومت پر قبضہ کرکے انھیں نظر بند کردیا۔ فوج کا کہنا تھا کہ وہ اقتدار پر قبضہ نہیں بلکہ کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں ۔ زمبابوے کی پارلیمنٹ اور حکمراں جماعت نے بھی موگابے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ حکمراں جماعت نے انہیں پارٹی سربراہی سے بھی فارغ کردیا تھا ۔ موگابے کیخلاف کئی روز سے جاری احتجاج کا سلسلہ بھی جاری تھا۔رابرٹ موگابے 1960 کی دہائی کے افریقی نو آبادی رہوڈیشیا جو آج زمبابوے کہلاتا ہے کے ایک حریت پسند رہنما کے طور پر ابھرے تھے۔ وہ اس وقت نوآبادیاتی نظام اور عالمی سامراجیت اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ایک مزاحمتی لیڈر قرار پائے تھے۔دریں اثناء برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ زمبابوےکےصدرکےاستعفےپرخوش نہیں لیکن یہ اہم موڑہے،ایک بیان میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ ایک جائزحکومت کےقیام میں مددفراہم کرےگا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...