ڈاکٹر ذاکر نائک نے ملیشیا حکومت کا شکریہ ادا کیا ، حکومت ہند کی جم کر تنقید کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 1:18 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

کوالالمپور،12؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اپنے بھڑکاؤ اور اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے تنازعات میں رہنے والے مسلم مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک نے حکومت ہند کے حوالہ نہ کرنے کے لئے ملیشیا حکومت كاشکریہ ادا کیا ہے اور حکومت ہندوستان کی جم کر تنقید کی ہے۔ ملیشیائی اخبار ’دی اسٹریٹ ٹائمز ‘ نے ذاکر نائک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ میرے خلاف کوئی بھی ثبوت جمع کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے حکومت ہند نے کچھ ایسی ويڈيو كلپس اور سیاق و سباق سے باہر کہی گئی باتوں کا سہارا لیا تاکہ مجھے دہشت گرد، اشتعال انگیز تقریر دینے والااور منی لانڈرنگ بنانے کا مجرم ٹھہرایا جا سکے‘‘۔

ذاکرنائک نے یہ دعوی بھی کیا کہ جو کوئی بھی بیان ہندوستانی حکومت میرا کہہ رہی ہے اور جسے انسانیت کے خلاف کہہ رہی وہ سچ نہیں ہے اور ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

ذاکر نائک نے ملیشیا حکومت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا’’اس فیصلے سے میرا ایمان یہاں کی عدلیہ اور حکومت کے تئیں کافی مضبوط ہوا ہے اور یہ اس کا کثیر التنوع ہونے کا ثبوت ہے۔

میں کبھی ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس سے ملیشیا کے قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہو یا جس سے کوئی عدم توازن پیدا ہوتا ہو‘‘۔

قابل غور ہے کہ ملیشیا کے وزیر اعظم مهاتر محمد نے گزشتہ ہفتے یہ کہہ کر نائک كو ہندوستان کو حوالہ کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ جب تک وہ ملیشیا حکومت کے لئے کوئی دقت کھڑی نہیں کر رہا ہے،اس وقت تک ان کوحوالہ نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ان کو ملیشیا کی شہریت حاصل ہے۔

خیال رہے حکومت ہند نے ڈاکٹر ذاکر نائک کو دہشت گردانہ سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ کے معاملوں میں مطلوب بتایا ہے۔ لیکن، ذاکر نے بیان دیا کہ جب تک اس کومبینہ طور پر غیر مناسب مقدمات کا ڈر لگا رہے گا، وہ ہندوستان نہیں لوٹے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...