کرکٹر یوراج سنگھ کے خلاف گھریلو تشدد کا معاملہ درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th October 2017, 12:20 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،18؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا کے کرکٹر یوراج سنگھ اور ان کے خاندان کے دیگر ممبران کے خلاف گھریلو تشدد کا معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ یوراج کی بھابھی آکانچھا شرما نے یہ کیس درج کرایا ہے۔ ذرائع کے مطابق آکانچھا کی وکیل سواتی سنگھ ملک نے بتایا کہ ان کی موکل نے شوہر جوراور سنگھ، ساس شبنم سنگھ اور دیور یوراج سنگھ کے خلاف گھریلو تشدد کا معاملہ درج کرایا ہے۔ معاملے کی سماعت 21اکتور کو ہوگی۔

سواتی نے یہ بھی کہا کہ یوراج کی ماں شبنم نے حال ہی میں آکانچھا کے خلاف ایک شکایت درج کرائی تھی۔ جس میں انہوں نے شادی میں دی گئی جیولری اور دیگر سامان واپس مانگے تھے۔ یوراج کے خلاف بھی کیس درج کئے جانے کے متعلق سوال پر آکانچھا شرما کی وکی نے کہا کہ گھریلو تشدد کا مطلب صرف جسمانی تشدد نہیں ہے۔ اس کا مطلب ذہنی اور اقتصادی استحصال سے بھی ہے۔ یوراج پر بھی یہ بات نافذ ہوتی ہے کیونکہ جب آکانچھا کے ساتھ غلط ہو رہا تھا تب یوراج سنگھ چپ رہے۔

انہو ں نے کہا کہ جب آکانچھا کے شوہراور ساس اس پر بچے کے لیے دباؤ بنا رہے تھے۔ تب یوراج نے بھی ہاں میں ہاں ملائی۔ شبنم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ چڑھی رہتی ہیں۔ جوراور اور یوراج کی ہر معاملے میں دخل دیتی ہیں۔ سواتی کے مطابق آکانچھا پر جب اس کے شوہر اور ساس بچہ پیدا کرنے کے لیے زور دے رہے تھے تب یوراج نے اپنے خاندان کا ساتھ دیا تھا۔ سواتی نے الزام لگایا کہ شبنم، جوراور اور آکانچھا کی زندگی میں بہت دخل دیتی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...