یوسف پٹھان ڈوپ ٹیسٹ میں فیل،مگرآئی پی ایل کا راستہ صاف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th January 2018, 1:02 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 9؍جنوری(ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈریوسف پٹھان کوبی سی سی آئی نے ٹیسٹ میں فیل ہونے پرپانچ مہینے کیلئے معطل کردیاہے۔یوسف پٹھان کیلئے آج 8جنوری بری اوراچھی دونوں ہی خبرلیکرآیا۔دراصل پہلی خبران کے صبح صبح آئی ،جب انہیں یہ خبرملی کہ بی سی سی آئی نے بڑودہ کرکٹ ایسوسی ایشن کوخط لکھ کرانہیں جاری گھریلوسطح کے آگے کے میچوں میں نہ منتخب کرنے کوکہاہے۔وجہ یہ ہے کہ یوسف پٹھان پچھلے سال ہوئے ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ۔

دراصل یوسف نے بروجٹ نام کی دواکااستعمال کیاتھا۔کسی بھی کھلاڑی کویہ دوالینے کیلئے پہلے سے ہی اجازت لینی ہوتی ہے لیکن بتایاجارہاہے کہ دوالینے سے پہلے نہ تویوسف نے ہی اجازت لی اورنہ ہی بڑودہ ٹیم کے ڈاکٹر نے۔نتیجہ یہ رہاکہ یوسف ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔اس وجہ سے بورڈ نے یوسف کوپانچ مہینے کیلئے معطل کردیاہے، جو15اگست 2017سے لاگوہوگا۔بورڈ نے کہاکہ ضابطے کے مطابق، یوسف پرعارضی طورپرلگائے گئے پابندی کی مدت کافائدہ اٹھانے کا انہیں پوراحق ہے، جوان پر28اکتوبر2017سے نافذتھا۔ اسلئے اب بورڈ کے تازہ پابندی کی مدت 15اگست سے نافذہوکر14جنوری 2018کی آدھی رات کوختم ہوجائے گی۔

لیکن کچھ ہی گھنٹے کے بعدان کے لئے اچھی خبرآئی اوربی سی سی آئی نے انہیں بہت بڑی راحت دی ۔اسی کے ساتھ یوسف نہ صرف آئی پی ایل کی نیلامی میں حصہ لے سکیں گے،بلکہ اس ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ آگے ٹیم انڈیاکیلئے بھی کھیل سکیں گے۔لہذایوسف کا پابندی ختم ہونے کے بعداپریل میں شروع ہورہے آئی پی ایل 11میں ان کے کھیلنے کاراستہ صاف ہوگیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں کٹے ویرا کے زیراہتمام تین روزہ اسٹیٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ کا آج سے ہوا شاندار آغاز

کٹے ویرا اسپورٹس سینٹر کے زیراہتمام اسٹیٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ کا آج جمعہ شام سے یہاں ساگر روڈ پر گرو سدھیندرا کالج میدان میں بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں شاندار آغاز ہوا۔  تین روز ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں اول آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ ...

برسٹل کیس، بین اسٹوکس کیخلاف چارج شیٹ تیار

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی باعزت کرکٹ مقابلوں کی امیدوں کو جھٹکا لگ گیا ، کلب جھگڑے کی پاداش میں ان پر عوامی مقام پر مارنے اور دنگے کے الزام میں ان کے خلاف باقاعدہ چارج شیٹ تیار کرکے مقدمہ چلانے کا اعلان ہوگیا ہے،

22جنوری ووٹرلسٹ میں نام درج کرنے یاترمیم و اضافے کی آخری تاریخ 

ضلع پنچایت کے سی ای او مسٹر ایل چندرا شیکھر نے کاروارآکاش وانی کے فون اِن پروگرام میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا 18سال کی عمر کو پہنچنے والے ملک کے ہر باشندے کا یہ حق ہے کہ اس کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہو اور اسے حق رائے حاصل ہوجائے۔

اُلائی بیٹو فساد کے تعلق سے وجرے دیہی مٹھ سوامی کو عدالت میں حاضری کا سمن جاری

منگلورو سے قریب اُلائی بیٹو نامی مقام پر9دسمبر 2014کو ہوئے فساد سے متعلق معاملے کی سماعت کے دوران منگلورو کی سیکنڈ جے ایم ایف سی عدالت نے گروپور کے وجرے دیہی مٹھ کے سوامی راج شیکھرا نندا کو شخصی طور پر عدالت میں حاضر رہنے کا سمن جاری کردیا ہے۔