جرابلس آپریشن میں ایک ترک فوجی ہلاک، تین زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2016, 12:15 PM | عالمی خبریں |

ترک فوج کے شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پرحملے، مزید کمک روانہ
انقرہ،28؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کی سرحد سے متصل شام کے شمال مشرقی علاقے جرابلس میں ترک فوج کے حالیہ آپریشن کے دوران راکٹ حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ تازہ فوجی آپریشن میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ادھر ترکی کے جنگی طیاروں نے جرابلس میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر مزید فضائی حملے کیے ہیں جب کہ مزید فوجی نفری بھی جرابلس روانہ کر دی گئی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق جرابلس میں ترکی فوجی ٹینک کو کردوں کی نمائندہ حمایۃ الشعب کے زیرکنٹرول علاقوں سے ایک راکٹ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژناین ٹی وی اور دوغان نیوز ایجسنی نے اپنی رپورٹس میں بتایاہے کہ شمالی شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیدوران راکٹ حملوں سے دو ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں دونوں ٹینکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔خیال رہے کہ ترکی کے سرحدی علاقے جرابلس پر ترک فوج نے گذشتہ بدھ کوفرات کی ڈھال کے عنوان سے فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ ترک فوج اور انقرہ نواز جنگجوؤں کی مدد سے ترکی کے مخالف کردوں کو وہاں سے مار بھگایا ہے۔ جرابلس ٹاؤن اور اس کے مضافات پر ترک فوج کا کنٹرول ہے۔خبر رساں ایجنسی اناطولو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شام میں داخل ہونے والی ترک فوج کے ٹینکوں پر پی کے کے کی ایک ذیلی عسکری تنظیم پی وائی ڈینے حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جوابی کارروائی میں ترک فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پرتوپخانے سے اور فضائی حملے کیے ہیں۔ہفتے کے روز یہ اطلاعات آئی تھیں کہ ترکی کے ایف 16طیاروں نے کرد تنظیم حمایۃ الشعب کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ حمایۃ الشعب شمالی شام میں مغرب نوازڈیموکریٹک فورسز کا حصہ ہے۔

ادھر ترکی کے جنوب مشرقی علاقے دیار بکر کے گورنر حسین اقصوی نے بتایا ہے کہ شہر کے مرکزی ہوائی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے تاہم اس حملے میں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ حملے کے باوجود ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ دیا بکر کے ہوائی اڈے پر چار راکٹ داغے گئے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹ ہوائی اڈے کے ویران علاقے میں گرے ہیں۔ راکٹ حملوں کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔ البتہ دھماکوں سے ہوائی اڈے کے قریب بعض عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔ادھر ترک فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی جرابلس میں تل عمارنہ کے مقام پر شامی فوج کے حامی گروپوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔جرابلس میں تین روز پیشتر داخل کی گئی فوج کی مدد کے لیے مزید چھ ٹینک روانہ کر دیے گئے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ جرابلس میں جاری فرات کی ڈھال آپریشن کے دوران شدت پسند گروپ دولت اسلامی داعش کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ پچھلے چار روز کے دوران ترکی فوجی آپریشن کے لیے 50ٹینک اور 400فوجی جرابلس بھیج چکا ہے۔شامی اپوزیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ترک فوج کے ساتھ مل کر داعش کی نصب کردہ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانیکی کوشش کررہے ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ ترکی کی سرحد کے ساتھ ساتھ پھیلے داعش کے مراکز کی طرف پیش قدمی جاری کھے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...