بحرین جاتے وقت گانجہ اسمگل کرنے کی کوشش۔ ملزم کو 5سال قید بامشقت اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th September 2018, 8:50 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو8؍ستمبر (ایس او نیوز) گزشتہ سال منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بحرین کے لئے روانگی کے وقت تلاشی کے دوران گانجہ کے ساتھ پکڑے گئے ملزم پر جرم ثابت ہوجانے کے بعد عدالت نے اسے پانچ سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزم ابھیلاش کاسرگوڈ کا رہنے والاہے۔ 20اگست 2017کو سیکیوریٹی اور کسٹم چیکنگ کے دوران اس کے پاس کھانے پینے کی چیزوں والے ایک ایک کیلو وزنی چار پیاکٹس پائے گئے ۔ بغورمعائنہ کرنے پر اس کے اندرگانجہ چھپائے جانے کی بات سامنے آئی ۔کسٹم افسران نے ملزم کو 80ہزار روپے مالیت کے گانجہ سمیت بجپے پولیس کے حوالے کیا تھا۔ اس وقت کے پولیس انسپکٹر ٹی ڈی ناگراج نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ چیف سیشن اور ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کے تحت اسپیشل کورٹ کے جج کڈلور ستیہ نارائن اچار نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم کو قصور وار قراردیا اور مذکورہ بالا سزا سنائی۔ عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ جرمانہ اداکرنے میں اگر مجرم ناکام رہتا ہے تو پھر اسے مزید چھ مہینے جیل میں گزارنے ہونگے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔