کمٹہ میں پہاڑی کی چوٹی پر سے نوجوان سمندر میں جاگرا؛ غرق ہوکر لاپتہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th August 2018, 8:50 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ 5/اگست (ایس او نیوز) کمٹہ تعلقہ کے ونلّی میں پہاڑی کی چوٹی پر دوستوں کے ساتھ کھڑے ہوکر موبائل کے ذریعے کسی سے گفتگو کرنے کے دوران اچانک پیر پھسل کر سیدھے سمندر میں گرکر ایک نوجوان غرق ہوکر لاپتہ ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔

 نوجوان کی شناخت کمٹہ ونلّی کے رہنے والے آنند نارائن موگیر (31)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آنند اپنے چند دوستوں کےساتھ آج اتوار شام ،  ونلّی  پہاڑی کی چوٹی پر پہنچ کر سمندر کے دلکش نظاروں کا لطف لے رہا تھا کہ اس دوران  آنند کو کسی کا کال آگیا اوروہ فون پر باتیں کرتے ہوئے ٹہلنے لگا، بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر اچانک اس کا پیر پھسل گیا اور وہ  اوندھے منہ  دریا میں جاگرا۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کافی لوگ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ پولس بھی خبر ملتے ہی جائے واردات پر پہنچی۔

اس دوران سوشیل میڈیا پر یہ بات بھی گردش کرنے لگی کہ آنند سیلفی لینے کے دوران  دریا میں گرگیا ہے، مگر کمٹہ پی ایس آئی نے بتایا کہ وہ سیلفی نہیں لے رہا تھا بلکہ فون پر کسی سے باتیں کرنے کے دوران  نیچے گرا ہے۔

کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس، مقامی لوگوں کے ساتھ سمندر میں غرق ہونے والے  نوجوان کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو وینلاک اسپتال کے روبرو پرائیویٹ میڈیکل کالج کے طلبا ڈاکٹروں کااحتجاج : تعلیمی وظیفہ کی  ادائیگی کی مانگ

سرکاری اسپتالوں میں کلینکل سہولیات پانے والے  پرائیویٹ میڈیکل کالج کے سرکاری کوٹہ کے گھریلو ڈاکٹر اور پوسٹ گریجویٹ  ڈاکٹرس کو گزشتہ 8مہینوں سے تعلیمی وظیفہ ادا نہیں کیاگیا ہے ، تعلیمی وظیفہ کی مانگ کرتے ہوئے طلبا ڈاکٹروں نے شہر کے وینلاک اسپتال کے روبرو احتجاج کیا۔

سورتکل میں ٹول گیٹ فیس وصولی  لائسنس کی تجدیدکاری کے خلاف غیر معینہ مدت کا دھرنا

ریاستی حکومت کی پیش کش کے باوجود  نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے  سورتکل کے غیر قانونی ٹول گیٹ کے  فیس وصولی لائسنس کی تجدید کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے آج سے ٹول گیٹ مخالف ہوراٹ سمیتی کی قیادت میں سورتکل جنکشن پر دن رات کا غیر معینہ مدت کا دھرنا شروع کیاگیا

کاروار میں سرکاری انجینئرنگ کالج پرنسپال کی غفلت۔ بی ای سیکنڈ کو نہیں ملی لیاٹرل اینٹری۔ طلبہ کا خسارہ

سرکاری انجینئرنگ کالج کے پرنسپال کی غفلت کی وجہ سے بی ای سال دوم میں طلبہ کو داخلے کے لئے لیاٹرل اینٹری کی جو سہولت ہے وہ دستیاب نہیں ہوسکی ہے۔ لیاٹرل اینٹری سسٹم کے ذریعے ڈپلومہ پورا کرنے والے طلبہ براہ راست انجینئرنگ کے سال دوم میں ایک امتحان کے ذریعے داخلہ لے سکتے ہیں۔

ضلع شمالی کینرا میں جے ڈی ایس کا وجود نہیں ہے۔ آئندہ لوک سبھا میں کانگریس کا ہی امیدوار ہوگا۔ دیشپانڈے کا بیان

ریوینیو اور ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے نے کہا ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں جنتا دل ایس کا کوئی وجود نہیں ہے، بلکہ کانگریس پارٹی ضلع میں پوری طرح مستحکم ہے۔ اس لئے آئندہ لوک سبھا انتخاب میںیہاں سے کانگریس کا امیدوار ہی میدان میں اتارا جائے گا۔

کمٹہ: پجاری وشویشورا بھٹ کے قتل کی سازش پہلے بھی رچی گئی تھی؛ پولس کی تحقیقات جاری

حال ہی میں کمٹہ مندر کے پجاری وشویشورا بھٹ کے قتل سے متعلق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپنے خون کے رشتے دار پر بھروسہ ہی ان کے قتل کا سبب بنا ہے، کیونکہ انہیں نئی خریدی گئی زمین کی شدھی کرنے کی پوجا انجام دینے کے بہانے مرور کی طرف بلاکر لے جانے والا کوئی اجنبی نہیں ...

بھٹکل میں طبی سہولیات کا ایک جائزہ؛ تنظیم میڈیا ورکشاپ میں طلبا کی طرف سے پیش کردہ ایک رپورٹ

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے منعقدہ پانچ روزہ میڈیا ورکشاپ میں جو طلبا شریک ہوئے تھے، اُس میں تین تین اور چار چار طلبا پر مشتمل الگ الگ ٹیموں کو شہر بھٹکل کے مختلف مسائل کا جائزہ لینے اور اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، اس میں سے ایک  ٹیم جس میں  حبیب اللہ محتشم ...