مینگلور2/ستمبر (ایس او نیوز) دوستوں کے ساتھ تیرنے کے دوران اچانک ایک نوجوان ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا، یہ واردات ضلع جنوبی کینرا کے بیلتنگڈی میں آج اتوار شام کو پیش آئی ہے۔
مینگلور سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتنگڈی میں پانچ دوست ندی میں کھیل رہے تھے، جس کے دوران ایک نوجوان ڈوبنے لگا تو ساتھیوں نے شور مچانا شروع کردیا، جس پر قریب میں موجود لوگوں نے نوجوان کو بچانے کی کوشش کی۔ بتایا گیاہے کہ لوگوں نے فوری طورپر ندی میں اُتر کر نوجوان کو گہرائی سے باہر نکالا، مگر اُس وقت تک نوجوان اپنی آخری سانس لے چکا تھا۔
نوجوان کی شناخت بیلتنگڈی کے گیرو کٹّے قصبہ کے رہنے والے ہری پرساد ابن کیشو پجاری (18) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اس تعلق سے بیلتنگڈی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔