منگلورو 28؍نومبر(ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کی طرف سے لاگو کردہ کوئی بھی معیار نہ اپنانے اور نیشنل ہائی وے 66پر خستہ حالی کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں روزانہ انسانی جانوں کے اتلاف کے باوجود ٹول ٹیکس وصول کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
ہونّا کٹّے جنکشن پرکانگریس لیڈر گریش آلوا کی قیادت میں جمع ہونے والے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی محی الدین باوا نے نیشنل ہائی وے کی خستہ حالی پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایم پی نلین کمار کٹیل اس راستے سے روز انہ گزرنے کے باوجود انہوں نے اس شاہراہ کو درست کروانے اور اس کو معیاری انداز میں بحال رکھنے کے لئے کبھی کوئی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی وے کی تعمیرغیر سائنٹفک انداز میں کی گئی ہے۔جس سے روزانہ حادثات ہورہے ہیں۔
جنوبی کینرا ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس کے متھن رائے نے مطالبہ کیا کہ سڑک کی اس قدر بدحالی کے بعد بھی ایک مختصر فاصلے میں تین مقامات پر ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ، اس کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اورNITKسورتکل کے پاس موجود ٹول گیٹ فوری طور پر ہٹادینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کانگریس کی طرف سے ٹول گیٹس کے سامنے اس وقت تک احتجاج ہوتا رہے گا جب تک نیشنل ہائی وے کی صحیح طریقے مرمت نہیں کی جاتی۔
مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی آمد ورفت کو بند رکھتے ہوئے اس وقت تک کرکٹ کھیلا جب تک نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے افسران نے مظاہرے کے مقام پر پہنچ کر یہ یقین نہیں دلایا کہ مرمت کے لئے 8کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں اور 15دسمبر تک ٹھیکیدار کی طرف سے مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔اس موقع پر نیشنل ہائی وے کے انجینئر اجیت کو مظاہرین نے میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ مرمت کاکام مکمل ہونے تک ٹول گیٹس پرٹیکس وصول کرنے کا سلسلہ بند رکھا جائے ۔اورتنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔
ایک نظر اس پر بھی
بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم
مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی
کاروار میں شاندار روڈ شو کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے داخل کیا پرچہ نامزدگی
اتر کنڑا لوک سبھا حلقے سے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے پارٹی کے سینیئر لیڈرو اور ہزاروں حامیوں کے ساتھ ایک زبردست روڈ شو کرتے ہوئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔
بنٹوال میں زیر تعمیر پُل گر پڑا - 7 افراد زخمی
پونچا گاوں میں ایک زیر تعمیر پُل گرنے سے سات افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت مہیش، وجیا، یوسف،مہتاب، اخترول،ناگراج اور جواہر کے طور پر کی گئی ہے ۔
مینگلور: دکشن کنڑا میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے انڈیا بلاک کا عوامی اجلاس
دکشن کنڑا میں فرقہ وارانہ سیاست اور بد عنوانیاں ختم کرکے ضلع کی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے مقصد آئی این ڈی اے (انڈیا) بلاک کے لیڈروں نے شہر کے ٹاون ہال میں ایک زبردست عوامی اجلاس منعقد کیا ۔
ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد
) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں
بھٹکل میں صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر اُترکنڑاضلعی انتظامیہ، ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام بھٹکل کے سرکاری آفسران نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر ووٹنگ بیداری مہم کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی ...