نوجوان ووٹرس انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں: کے این رمیش ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے میں نوجوانوں نے سب سے زیادہ دلچسپی لی ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2018, 11:26 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍اپریل (ایس او  نیوز) اس بار کے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شہر میں نوجوان ووٹروں کے فیصلہ کُن کردار ادا کرنے کے امکانات زیادہ ہیں ۔ کیونکہ ووٹرلسٹ میں نام اندراج کرنے میں نوجوانوں نے سب سے زیادہ دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ کرناٹک میں اس بار تقریباً 15.42 لاکھ نوجوانوں کے مقابلے بنگلورو کے 2.81 لاکھ نوجوانوں نے ووٹر لسٹ میں اپنے نام درج کرائے ہیں ۔ کرناٹک الیکشن کمیشن کے جوائنٹ چیف کمشنر کے این رمیش نے یہ بات بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ اس بار نوجوان ووٹرس کے فیصلہ کن کردار ادا کرنے میں کوئی شک نہیں ہے ۔ بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی ) کی حدود میں 28 اسمبلی حلقے ہیں ۔ ہر حلقہ میں 10 ہزار سے زائد ووٹرس پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ نہ صرف نوجوان بلکہ شہرمیں 10-15 ہزار اپارٹمنٹس ہیں جہاں دو لاکھ سے زائد ووٹرس رہائش پذیر ہیں ۔ لیکن وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے میں دلچپسی کا اظہار نہیں کرتے ۔ اگر وہ چاہیں تو سیلی کان سٹی میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ بی بی ایم پی کمشنر این منجوناتھ پرساد کے مطابق اس بار خواتین ووٹروں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ ہر پارٹی کیلئے اپناہی ایک ووٹ بینک ہے ۔ نوجوان طبقہ اس ووٹ بینک میں شامل نہیں ہوگا کیونکہ نوجوان سیاست سے واقفیت نہیں ہوتے ۔ نوجوانوں کو ووٹنگ کی اہمیت کے مطابق بیداری لائی جارہی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ نوجوان ووٹرس اپنے حق رائے دہی کے استعمال میں فیصلہ کن کردار نبھائیں گے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف الیکشن کمیشن نوجوان طبقہ کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پر زور دے رہا ہے تو دوسری طرف سیاسی پارٹیاں بھی نوجوانوں کے ووٹ حاصل کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں ۔ سیاسی لیڈران کالجوں میں سب سے پہلے نوجوانوں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔ماہرین کاکہناہے کہ اس بار اسمبلی انتخابات گرمیوں کی چھٹیوں میں شروع ہورہے ہیں جس کے نتیجہ میں کئی افراد اپنے آبائی گاؤں چلے جاتے ہیں۔ ایسے میں ان امیدواروں کے لئے نوجوان طبقہ کے ووٹ ہی اہم ہونگے اس لئے نوجوانوں کو کسی بھی قیمت میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال سے محروم نہ رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس بار کے امیدواروں کا مستقبل نوجوان طبقہ کے ووٹ پر منحصر کرتا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...