جنگجوؤں کی قلت، داعش خواتین کو جنگ کا ایندھن بنانے لگی;کم عمر لڑکیوں کو نوکری اور بھاری معاوضوں کا جھانسہ دے کر داعش کے چنگل میں پھنسایا جاتا ہے

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2017, 9:10 PM | عالمی خبریں |

دبئی،25اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام،عراق اور دوسرے ملکوں میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کو لگنے والی کاری ضرب نے تنظیم کو شدید افرادی قلت سے دوچار کیا ہے جس کے بعد تنظٰیم نے خواتین جنگجوؤں کو بھرتی کرنے کی ایک نئی حکمت عملی اختیار کیا ہے۔ایک بین الاقوامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش پے درپے شکست کے نتیجے میں بڑی تعداد میں اپنے مرد جنگجوؤں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے جس کے بعد اس نے بڑی تعداد میں خواتین کو اپنی صفوں میں شامل کرنیکی پالیسی اپنائی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت داعش کے جنگجوؤں کی ایک تہائی تعداد خواتین پرمشتمل ہے جب کہ داعش میں یورپی ملکوں سے 500 خواتین بھرتی ہوئی ہیں۔
خواتین کے داعش میں شمولیت کے محرکاتماہرین کا کہنا ہے کہ داعش کی جانب خواتین کی رغبت کے کئی اسباب اور عوامل ہیں۔ ایک محرک سوشل میڈیا ہے جس کے ذریعے خواتین داعش کی طرف زیادہ راغب ہو رہی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے داعش کے چنگل میں لایا جا رہا ہے۔ایک محرک خواتین کا بندوق اٹھانے اور میدان جنگ میں لڑنے کا شوق ہے۔ داعش میں شامل ہونے والی بہت سی خواتین محض اپنے جنگی شوق، وحشیانہ کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے بھرتی ہوئی ہیں۔ کچھ کم عمر لڑکیوں کو نوکریوں اور بھاری معاوضوں کا جھانسہ دے کر داعش کے چنگل میں پھنسایا گیا۔البتہ یورپ سے داعش میں خواتین کی شمولیت کے اسباب مختلف ہیں۔ انتہا پسند تنظیموں کے امور کے ماہر ڈاکٹر خاد الزعفرانی کہتے ہیں کہ مہم جوئی کا شوق اور گناہوں سے بھری زندگی کو تکفیری نظریات میں تبدیل کرنا یورپی خواتین کی داعش میں شمولیت کے اہم اسباب ہیں۔اس کیعلاہ داعش خواتین کو بھرتی کرکے جنگجوؤں کی ایک نئی نسل پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ بہت سی خواتین کو جنگ کے لیے نہیں بلکہ بچے پیدا کرنے کے لیے بھرتی کیا جاتا رہا ہے۔ 2016ء  کے دوران 35 ہزار داعشی خواتین نے بچوں کو جنم دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔