بھٹکل کے قریب منکی میں جواں سال خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک؛ خودکشی کا شبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th September 2018, 10:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/ستمبر (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے منکی قصبہ میں ایک جواں سال خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی، جس کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔

مہلوک کی شناخت مالنی مادیو گوڈا (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ 

ذرائع نے بتایا کہ آننت واڑی اور منکی کے درمیان منکی  ریلوے اسٹیشن کے قریب  جمعہ کی شام قریب 4:30 بجے یہ واردات پیش آئی۔  بتایا گیا ہے کہ   مالنی گوڈا  ایرناکولم سے پونا جانے والی ٹرین کی زد میں آگئی تھی۔ حادثے میں اس کے جسم کے چیتھڑے اُڑ گئے اور کافی دور تک بکھر گئے۔ نعش کے دونوں پائو ں اور دونوں ہاتھ الگ الگ ہوکر اِدھر اُدھر بکھر گئے تھے اور دل کو دہلا دینے والا منظر تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ جائے حادثہ سے مہلوک مالینی کا مکان قریب دو کلومیٹر دور ہے، اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ آیا وہ پیدل چل کر وہاں پہنچی تھی  یا کسی نے اُسے ڈراپ کیا تھا، پولس اس بات کا بھی پتہ لگانے میں جٹ گئی ہے کہ آیا اس نے خودکشی کی ہے تو اس کے پیچھے کیا راز  ہے۔

اطلاع ملتے ہی منکی کےسماجی کارکن ذاکر کٹنگری اور فہیم شینگیری پولس کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور ٹرین کی پٹری پر بکھرے جسم کے تکڑوں کو یکجا کرکے  نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال پہنچانے میں پولس کی مدد کی۔

رات کو ہی پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو گھروالوں کے حوالے کیا گیا۔

منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...