بی جے پی کی بنیادجھوٹ پرہے،تعلیمی بھگواکرن کی کوشش جاری:ممتابنرجی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2018, 1:01 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،10؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج شمالی بنگال کے علی پور دوار ضلع میں بی جے پی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سیاسی جماعت کی بنیاد جھوٹ پر اور جھوٹ کے ذریعہ اپنے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ علی پور ضلع جسے گزشتہ سال ہی بنایا گیا ہے کے لیے آج وزیر اعلیٰ نے آج نئی کمپلیس عمارت ’’دوارس کنیا‘‘ کا افتتاح کیا۔ یہاں ضلع کے بیشتر دفاتر ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آر ایس ایس پر تعلیم کو زعفرانی کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس تعلیم کے نام پر بچوں کے ذہن و دماغ کوپراگندہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں زعفرانی ایجنڈا نہیں چلے گا۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ بنگال ہمیشہ سے سیکولرازم روایات کا امین رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت بنگال کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے اور اس کی وجہ سے مرکزی فنڈ صحیح وقت میں نہیں مل رہا ہے۔وزیرا علیٰ نے بنگال کو کئی سال پیچھے کرنے کے لیے سی پی ایم کی قیادت والی سابقہ بایاں محاذ حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سی پی ایم کے34سالہ دورِحکومت میں بنگا ل کی ترقی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور ہم ان کے قرضوں کا بوجھ برداشت کررہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے علی پور ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرکے ضلع میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا اور دودرجن نئے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مختلف اسکیموں کے تحت بچوں اور بچیوں کے درمیان اسکالر شپ اور دیگر فنڈز بھی تقسیم کیا۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ علی پور دوار کو نیا ضلع بنانے کا مقصد ترقیاتی پروجیکٹوں میں تیزی لانا ہے اور عوام کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ شمالی بنگال کو ریاست کا ترقی یافتہ علاقہ بنانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہیں اور ہم کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہیں کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...