30 جنوری تک گنا کسانوں کی مکمل ادائیگی کرے گی یوگی حکومت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th January 2018, 12:32 AM | ملکی خبریں |

میرٹھ ،7؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کسانوں کا ہر درد دور کیا جائے گا۔گنا کسانوں کی 30جنوری تک مکمل ادائیگی کی جائے گی۔14 دن کے اندر گنے کی ادائیگی کسانوں تک پہنچے گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ آلو کسانوں کے مسئلہ پر حکومت فکر مند ہے۔آلو کی قیمت 487روپے قرار دیا گیا ہے۔اس میں اور اضافہ کیا جائے گا۔وزیر اعلی نے بیٹیوں کے ساتھ ہونے والے جرائم کو لے کر کہا کہ ماں بیٹی، بہن کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے۔وزیر اعلی یوگی ہفتہ کو میرٹھ ضلع کے محی الدین پور چینی مل کی صلاحیت میں اضافہ کئے جانے کے وقت منعقد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔میرٹھ میں ہوائی اڈے بنائے جانے کے ساتھ صنعت لگانے کا اعلان کرتے ہوئے یوگی نے سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں پہلے مغربی اترپردیش میں کسانوں کو ٹیوب ویلوں کے کنکشن نہیں ملتے تھے۔بی جے پی حکومت نے کنکشن دینے شروع کر دیئے ہیں۔نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔چھ لاکھ نوجوانوں کو تربیت دے کر بہتر بنایا گیا ہے۔ڈیڑھ لاکھ کا پلیسمینٹ ہوا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ میرٹھ کے کسان اور نوجوانوں کی شناخت ہمیشہ سے ان کی محنت اور کوشش رہی ہے۔حکومت کسان اور نوجوانوں کوترقی کے راستے پر لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔پہلے کی حکومتوں نے کسانوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔چینی ملوں کو برباد کر دیا۔بی جے پی حکومت نے چینی ملوں کی حالت سدھاری ہے۔وزیر اعلی نے اتر پردیش کے تمام اضلاع کو معقول بجلی دیئے جانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے معاملے میں کوئی تفریق نہیں کی جارہی ہے۔بجلی کی تقسیم کی نئی پالیسی نافذ کی گئی ہے۔یوگی نے کہا کہ پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد کی بات کہی ہے۔کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس میں ڈیڑھ لاکھ عہدوں پر تقرریوں کی تیاری ہے۔ 1.38 لاکھ اساتذہ کی تقرری کے ساتھ ساتھ چار لاکھ نوکری دینے کے عمل پر کام چل رہا ہے۔ روزگار کے مواقع بڑھائے جا رہے ہیں۔ریاست میں ڈھائی لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی، اس سے تقریبا 15 لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔تمام بھرتیاں بغیر کسی امتیاز اور بدعنوانی کے کی جائیں گی۔اگر کسی بھی سطح پر تقرری میں بدعنوانی سامنے آئی تو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔