شہید پولیس اہلکاروں کے خاندان کے لیے یوگی سرکاری نے کیابڑا فیصلہ، شہیدوں کے وارثین کو اب چالیس لاکھ روپئے ملیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2017, 10:27 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شہیدوں کے اعزاز میں اترپردیش حکومت نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے ان کے وارثین کو ملنے والی راحتی امداد کی رقم کو دوگنا کرکے 40لاکھ روپے کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں پولیس میموریل ڈے پر منعقد پروگرام میں یہ اعلان کیا۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ شہیدوں کے اعزاز میں جو بھی کیا جائے کم ہے لیکن ان کی سرکار نے شہیدوں کے لواحقین کو ملنے والی راحتی رقم کو دو گنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ابھی شہیدوں کے گھر والوں کو مذکورہ مد میں 20لاکھ روپے ملتے تھے۔ انہوں نے پولیس ملازمین کے بھتوں وغیرہ میں اضافہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ توصیفی اشاریوں کی تعداد 200 سے بڑھاکر950کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ہی ہر سال 950پولیس اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ یہ اعزاز یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پولیس اہلکار کو اس کی مدت کار میں زیادہ سے زیادہ تین بار اعزاز سے نوازا جائے گا۔مسٹر یوگی نے پولیس اہلکاروں کو تغذیہ سے بھرپور کھانا اور ٹرانسپورٹ بھتہ کو بھی بڑھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے بہادرانہ کاموں کو دیکھتے ہوئے 500سلور،300توصیفی سند گولڈ اور 150 گولڈن اعزاز دیئے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...