یوگی حکومت لاء اینڈرآرڈرلاگو کرنے میں بری طرح ناکام،ہرطرف خوف کا ماحول، دلتوں کودبایا جارہا ہے؛ کانگریس نائب صدر کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2017, 12:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی ہفتہ کو نسلی تشدد سے متاثر سہارنپور کے خاندانوں سے ملنے پہنچے۔یہاں انہوں نے کچھ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش حکومت لاء اینڈرآرڈر لاگو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جوطاقتور نہیں ہے، وہ ڈراہواہے۔اس طریقے سے ملک کو نہیں چلایا جا سکتا۔راہل گاندھی نے کہاکہ اُنہیں سہارنپورجانا چاہتا تھا، مجھے جانے نہیں دیاگیا۔اصل میں انہوں نے  مجھے یوپی بارڈرپرروک دیا تھا، میں اٹھ کریہاں آگیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے ہندوستان میں غریب، کمزور کے لئے جگہ نہیں ہے۔دلتوں کو دبایا جا رہا ہے۔یہ پورے ہندوستان میں ہورہاہے۔

کانگریس نائب صدر نے کہا کہ مجھے انتظامیہ نے واپس جانے کے لئے کہا ہے تو میں واپس جا رہاہوں۔جیسے ہی یہاں مسئلہ ٹھیک ہو گا، وہ مجھے گاؤں میں لے جائیں گے۔راہل گاندھی نے کہاکہ جموں وکشمیرجل رہاہے۔کانگریس پارٹی نے  جموں و کشمیر میں امن و امان بحال کی  تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں غدار طاقتوں کو شہ دے رہے ہیں۔

کانگریس نائب صدرنے کہا کہ جموں و کشمیر میں جب امن ہوتا ہے، توہندوستان کو فائدہ ہوتاہے۔تشدد ہوتا ہے، تو پاکستان کو فائدہ ہوتاہے۔یہ کام وزیر اعظم مودی کررہے ہیں۔انہوں نے مودی کونوکری دلانے کاوعدہ بھی یاد دلایا اورکہاکہ اب تک نوجوانوں کوروزگارنہیں ملا۔مودی صرف لمبی لمبی تقریرکرتے ہیں۔ راہل کا قافلہ کرنال ہوتے ہوئے یمنانگر کے راستے سہارنپور کی طرف روانہ ہواتھا۔وہیں انتظامیہ نے راہل کے اس سفر کے پیش نظر یوپی ہریانہ سرحد پر بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات کررکھاتھا۔راہل کی قیادت کے لئے یوپی اور ہریانہ کے مقامی کانگریسی لیڈر بھی جمنا پل پر بڑی تعداد میں موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...