اعظم، ڈمپل اور شیو پال کی سیکورٹی میں تخفیف ،بی جے پی ایم پی ونے کٹیار کو زیڈزمرے کی سیکورٹی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 10:48 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،23؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش میں نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد وی آئی پی لوگوں کی سیکورٹی میں تبدیلی کی گئی ہے۔اقتدار سے باہر ہوئے کئی لیڈروں کی سیکورٹی میں کمی کر دی گئی ہے۔سابقہ ایس پی حکومت میں کابینہ وزیر اعظم خاں کی سیکورٹی کو زیڈ سے کم کرکے ’وائی‘ کر دیا گیا ہے، وہیں بی جے پی ممبرپارلیمنٹ ونے کٹیار کی سیکورٹی کو زیڈ زمرے کی سیکورٹی مہیا کرائی گئی ہے۔یوگی حکومت کی سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔یوپی میں سماجوادی پارٹی کی حکومت میں ممبر اسمبلی رہے کئی لیڈروں کی سیکورٹی کو واپس بھی لے لیا گیا ہے۔سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے چچا اور سابق وزیر شیو پال یادو کی سیکورٹی زیڈ سے کم کرکے وائی زمرے کی کر دی گئی ہے، یہی نہیں، رام گوپال یادو اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی بیوی اور ایس پی ممبر پارلیمنٹ ڈمپل یادو کی سیکورٹی زیڈ سے کم کرکے وائی زمرے کی کر دی گئی ہے، حالانکہ صوبے کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو، ملائم سنگھ یادو اور مایاوتی کو ملی زیڈ زمرے کی سیکورٹی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...