یوگی اور سدارامیاکے درمیان ٹوئٹر جنگ وائرل کرناٹک میں اندرا کینٹین اور راشن ڈپو کامعائنہ کرنے یوگی کو مشورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th January 2018, 10:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍جنوری(ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا اور اترپردیش میں ان کے ہم منصب یوگی آدتیہ ناتھ کے درمیان ٹوئٹر کی جنگ وائرل ہوگئی ہے۔دونوں ترقی اور انتظامیہ کے معاملے میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کل یہاں بنگلورو میں بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ نوا کرناٹک پریورتن یاترا ریلی میں آدتیہ ناتھ نے حصہ لیاتھا۔ سدارامیا حکومت کی دھاندلیوں کو منظر عام پر لانے بی جے پی کی جاری ریاست گیر75روزہ مہم کا پریورتن یاترا ریلی کا ایک حصہ ہے۔ سدارامیا نے اپنے ٹوئٹ میں یو پی کے وزیراعلیٰ کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرناٹک میں آدتیہ ناتھ کوسیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے ۔ ان کی ریاست یو پی میں لوگ بھوک سے کس طرح ہلاک ہورہے ہیں ان کی راحت کاری کے لئے آدتیہ ناتھ کو کرناٹک سے سیکھنا چاہئے ۔ سدارامیا نے اپنے ٹوئٹرپر یوں کہا ہے ۔میں یو پی کے وزیراعلیٰ شری @myyogiadityanath کا ہماری ریاست میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ یہاں آپ کو سیکھنے کے لئے بہت کچھ ملے گا۔ صاحب جب آپ یہاں ہیں تو اندرا کینٹین اور ایک راشن ڈپو کا ضرور معائنہ کریں ۔آپ کی ریاست میں بھوک سے مررہے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے آپ کومدد ملے گی۔ آدتیہ ناتھ نے بھی دیانتداری سے جواب دیا ہے ۔میرا خیر مقدم کرنے کے لئے شکریہ سدارامیا جی۔ میں نے سنا ہے کہ آپ کے دور اقتدار میں کسانوں کی خودکشی کے معاملات میں اضافہ ہواہے اور یہ تعداد ظاہر کرنے والے ایماندار افسروں کاتبادلہ کردیاجاتاہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...