یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ کی بنگلورو آمد بی جے پی کی پریورتن ریلی میں شرکت کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th January 2018, 10:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍جنوری(ایس او  نیوز)بنگلورو شہر کے گوندراج نگر میں بی جے پی کی پریورتن ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں جوش وخروش پیدا کرنے کیلئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ کو مدعو کیا گیا ہے۔ ریاست کے بی جے پی لیڈروں کو امید ہے کہ اس ریلی میں تقریباً 50,000افراد حصہ لیں گے ۔ جن کی یہ شہر میں تیسری ریلی ہوگی۔ بی جے پی کے ایم ایل سی وی سومنا نے بتایا کہ ریلی کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ 50,000ہزار افراد کے بیٹھنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ240x300فیٹ کا اسٹیج بنایا گیا ہے اور وہاں کھانے پینے کاانتظام بھی ہوگا۔ سومنا کے ساتھ سابق نائب وزیر اعلیٰ آر اشوک نے اس ریلی کی تیاری کی نگرانی کی ۔ جو وجئے نگر کے بالا گنگادھر ناتھ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی ہے۔ اس ریلی میں یوگی شرکت کررہے ہیں ۔ ان کیلئے یہ ریاست کی دوسری مہم ہے ۔ اس سے پہلے انہوں نے 21دسمبر کو ہبلی میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا تھا ۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق شہر میں چھوٹی ریلیاں مختلف مقامات پر منعقد کی جارہی ہیں ، اس کا مقصد بنگلور انٹر نیشنل ایکزی بیشن سنٹر میں ہونے والی پریورتن یاترا کو بڑے پیمانے پر منانا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔