پلوامہ حملہ کو رام گوپال نے بتایا سازش،وزیراعلی یوگی کا پلٹ وار، کہامعافی مانگیں ایس پی لیڈر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2019, 11:53 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ ، 21 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر رام گوپال یادو پلوامہ حملے کو لے کر دئے اپنے بیان سے تنازعہ میں گھر گئے ہیں۔بی جے پی نے ایس پی لیڈر سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔رام گوپال نے جمعرات کو پلوامہ حملے کو سازش بتایا،کچھ دیر بعد اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کرارا جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ بیان ناقص سیاست کی مثال ہے۔سی ایم یوگی نے کہا کہ رام گوپال یادو کو اپنے اس بیان کے لئے سی آر پی ایف جوانوں اور ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔اس سے پہلے رام گوپال یادو نے پلوامہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیراملٹري کے جوان حکومت سے ناخوش ہیں، ووٹ کے لئے جوان مار دیے گئے۔آپ کو بتا دیں کہ اس حملے میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) کے 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے رام گوپال کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے بہادر جوانوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور ہر قسم کے انتہا پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا۔جوانوں نے ایئر اسٹرائک سے پی اومیں واقع بالاکوٹ میں سارے دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کرکے بہادری کا ثبوت دیا۔اس بہادری پر سوال کھڑا کرنا اور دہشت گردوں کے حق میں ہمدردی آشکاراکرنا شرمناک ہے۔ 

یوپی کی پیشرو سماجوادی پارٹی کی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے یوگی نے کہاکہ یہ وہی ایس پی ہے، جس کی حکومت کے وقت 2012 سے 2017 کے درمیان یوپی میں 1000 سے بھی زیادہ فسادات ہوئے اور ہزاروں معصوم مارے گئے۔اس حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ریاست کے مختلف دہشت گردانہ واقعات کے مقدمات کو واپس لینے کی بھی کوشش کی تھی، ووٹ بینک کی یہ ناقص سیاست ملک کو کہاں لے کر جائے گی، یہ ایک بڑا سوال ہے۔

سی ایم یوگی نے کہا کہ رام گوپال یادو کا بیان ناقص سیاست کی مثال ہے، انہیں ملک کی عوام اورسی آرپی ایف کے جوانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔اس سے پہلے ایس پی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا تھاکہ پیراملٹري فورسز حکومت سے ناخوش ہیں،ووٹ کے لئے جوان مار دیے گئے،جموں سرینگر کے درمیان چیکنگ نہیں تھی،عام بسوں سے جوانوں کو بھیج دیا گیا،یہ سازش تھی۔ابھی نہیں کہنا چاہتا، جب حکومت بدلے گی تو اس کی جانچ ہوگی اور بڑے بڑے لوگ پھنسیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...