اپوزیشن منفی رویہ چھوڑ کر مثبت رویہ اختیارکرے:یوگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 9:55 PM | ملکی خبریں |

لکھنو،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن کے بھارت بند پر نشانہ سادھا ہے ۔ جمہوریت میں اپوزیشن کا جو کردار ہے اسے ادا رے۔ اپوزیشن اپنے منفی کردار کو بھول کر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا تو اس کی معنویت بر قرار رہے گی۔ وارنہ آنے والے وقت میں ان کا یہ منفی نظریہ انہیں اپوزیشن میں بیٹھنے کے لائق بھی نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں جب بھارت دنیا کی سب سے بڑی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر آگے بڑھ رہی ہے ۔ ترقی کے نئے نئیمنصوبے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ عوامی مفاد کے منصوبے گاؤں،غریب کسانوں نوجوان اور خواتین کو ملا رہا ہے ۔ ایسے میں مایوس اپوزیشن جس میں لیڈر اور حکمت عملی نہیں آنے والے کاموں کے لئے کوئی پالیسی نہیں اس سے زیاہد ان سے کیا امید کی جا سکتی ہے۔ ایشور انہیں درست سمجھ دے ۔ وہ صحیح معنوں میں ترقی کے مسئلے میں سرکار کا تعاون کرے۔ غور طلب ہے کہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کو لے کر کانگریس نے بھارت بند بلایا ہے جسمیں ایس پی ،بی ایس پی نے بھی اپنی خاموش حمایت دی ہے ۔ ایس پی نے تو ہر تحصیل پر مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ جبراً بازار بند کروانے ولاوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہ جائے ۔ بند کے دوران کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی چھوٹ نہ دی جائے۔ ضلعوں مین تعینات افسر چھوٹی سے چھوٹی اطلاع کو بھی سنجیدگی سے لیں اور تشدد یا ہنگامہ نہ ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔