جہاں رام للابراجمان ہیں وہی رام کی جنم بھومی:یوگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th November 2018, 12:19 PM | ملکی خبریں |

ایودھیا،8؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جہاں رام للا براجمان ہیں وہیں ان کی جنم بھومی ہے ۔ یوگی نے یہاں رام جنم بھومی جاکر رام للا کے درشن کئے اور ریاست کی خوشحالی کی دعا مانگی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پر رام للا براجمان ہیں وہی ان کی جنم بھومی ہے ۔سرکار اجودھیا کی ترقی و فروغ کیلئے مسلسل کام کررہی ہے ۔شری رام کا شاندار مندر ایودھیا میں تعمیر کیا جائے گا۔یہ آئینی معاملہ ہے ،عدالت میں زیر غور ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایک وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے میرا فرض اور ذمہ داری ہے کہ صوبہ کے سبھی مقامات کی ترقی ہو ۔اس کیلئے میں پرعزم ہوں۔اس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کیلئے بھی راہ ہموار ہوگی ۔دیوالی اجودھیا کی دین ہے ۔پورا ملک پرشوتم رام کی وجہ سے یہ تہوار مناتاہے ۔یوگی نے نئے مندرکے اندر مجسمہ نصب کرنے کا اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام کا مجسمہ نئے مندرکے اندر ہی رکھا جائے گا۔ سنت اور پجاری نہیں چاہتے کہ مجسمہ کہیں باہر لگایا جائے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاتھاکہ وہ دیوالی پر ایودھیا میں رام کا بلندوبالا مجسمہ نصب کریں گے ۔غور طلب ہے کہ یوگی نے فیض آباد کانام ایودھیا سے بدلنے کا تو اعلان کیا لیکن رام کے مجسمہ پر بات نہیں کی ۔آج انہوں نے صفائی دی ہے کہ سنت اور پجاری چاہتے ہیں کہ نئے مندرمیں مورتی لگائی جائے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...