اگلے انتخابات میں یوگیشور کو شکست یقینی: ڈی کے شیوکمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th October 2017, 11:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍اکتوبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے چن پٹن اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی سی پی یو گیشور کے کانگریس سے استعفیٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوگیشور آنے والے اسمبلی انتخابات میں جس پارٹی سے چاہے کھڑے ہوجائیں وہ انتخابات جیتنے والے نہیں ہیں۔ چن پٹن کے ڈوڈ مالور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیوکمار نے کہاکہ یوگیشور جس پارٹی میں جانا چاہیں جائیں کانگریس کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے، ساتھ ہی چن پٹن اسمبلی حلقہ میں یوگیشور کا سختی سے مقابلہ کیاجائے گا اور غالباً تکونی مقابلہ میں کانگریس سبقت حاصل کرے گی۔ اس موقع پر شیوکمار نے چن پٹن کے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ ان کا کوئی بھی کام ہوتو ان کے یا ان کے بھائی کے پاس راست طور پر پہنچیں اور اپنا کام کروائیں ۔ اس دوران سی پی یوگیشور نے شیوکمار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے مفاد کیلئے پارٹی کا استعمال کررہے ہیں۔ وہ اپنے علاوہ وکلیگا فرقہ کے کسی اور لیڈر کو پارٹی میں سر اٹھانے کا موقع نہیں دے رہے ہیں۔ بنگلور رورل ضلع خاص طور پر چن پٹن میں ڈی کے شیوکمار نے اپنے اور اپنے بھائی کے علاوہ کسی کو سیاسی طور پر پروان چڑھنے کا موقع فراہم نہیں کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...