یوگا کو مذہب سے نہ جوڑا جائے: رام نائک

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 30th March 2017, 2:04 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ:29/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے گورنر رام نائک نے آج کہا کہ انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے یوگا نہایت ضروری ہے اور اسے مذہب سے نہیں جوڑا جانا چاہئے۔گورنر نے یہاں پتنجلی یوگ پیٹھ اور بھارت سوابھیمان (ٹرسٹ) اور کچھ دیگر اداروں کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد ہ تین روزہ پہلا ”اتر پردیش یوگا فیسٹیول“ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز پر اقوام متحدہ نے 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دوس قرار دیا ہے، جو ہندوستان کے لیے بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک میں بھی لوگوں کے تجسس کا موضوع بن چکے یوگا کا علم ہزاروں سال پہلے ماہرین نے دیا تھا۔ طبی سائنس تب آج جیسامضبوط نہیں تھا لیکن لوگ 100 سال جیتے تھے۔ یوگا دماغ اور جسم دونوں کو صحت مند رکھتا ہے۔ یوگا کو مذہب سے نہیں جوڑنا چاہئے۔گورنر نے اس موقع پر ڈاکٹر سرلے کی یوگا پر لکھی ایک کتاب کااجراء کیا۔پروگرام کی صدارت کر رہے یوگاآچاریہ بابا رام دیو نے کہا کہ یوگا سے جسمانی، روحانی، اخلاقی برائیوں اور نظریاتی تقویت ملتی ہے۔ ذہن میں طاقت پیدا ہوتی ہے اور اپنا کام اچھے طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔رام دیو نے کہا کہ لوگ یوگا کو زندگی کا حصہ بنائیں کیونکہ یوگا جسم اور سوچ پر بھی اثر رکھتا ہے۔ اخلاقی اقدار پر عمل کرنا بھی یوگا ہے۔نائب وزیر اعلی دنیش شرما نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان کوعالمی رہنما بنانے میں یوگا کا اہم کردار ہو سکتا ہے۔ آج دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی یوگا کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بابا رام دیو کے مطالبے پر یقین دہانی کرائی کہ ریاست کے سنسکرت کے اساتذہ کے مسائل اور سنسکرت بورڈ کے قیام پر غور کیا جائے گا، ساتھ ہی جسمانی تعلیم اور یوگا کی تعلیم پر بھی غور کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...