یوگا سے سرطان کا خطرہ کم ہوتا ہے:برطانوی تحقیق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2017, 1:28 PM | عالمی خبریں |

لندن،18؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایک نئی برطانوی تحقیق میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ مراقبے سے متعلق ورزشیں جن میں یوگا سرِ فہرست ہے نہ صرف ڈپریشن کے خطرات کو کم کرتی ہیں بلکہ انسان کے مخصوص ڈی این اے میں تبدیلی کے ذریعے سرطان کے خطرے پر بھی روک لگاتی ہیں۔یہ تحقیق برطانیہ کی جامعہ کووینٹری کے محققین نے کی اور اس کے نتائج ہفتے کے روز سائنسی تحقیقی جریدے((Frontiers in Immunologyمیں شائع ہوئے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد مراقبے کے صحت بخش فوائد سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تاہم شاید وہ اس بات کا ادراک نہیں رکھتے کہ یہ فوائد جینیاتی سرگرمیوں کو بدل کر عام جسمانی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اس سے قبل سابقہ تحقیقی مطالعوں میں یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ ہفتے میں مسلسل تین روز یومیہ 25منٹ تک مراقبہ کرنے سے انسانی جسم میں "کارٹیزول" ہارمون کی سطح میں کمی آتی ہے۔ اس طرح تناؤ اور ذہنی دباؤ ختم ہو جاتا ہے جب کہ یہ عمل دماغ پر بڑھاپے کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے جس کا انسان کو بڑھتی عمر کے ساتھ سامنا کرنا پڑتا ہے۔مراقبے میں سانس لینے کا عمل اہم اور ضروری ہے۔ یہ عمل گہرائی اور سکون کے ساتھ مکمل کیا جاتا ہے۔ مراقبہ شروع کرنے کے ساتھ ہی آپ محسوس کریں گے کہ سانس لینے کا عمل ایک منظم انداز سے پورا ہو رہا ہے۔بہتر ہے کہ مراقبہ کسی پرسکون جگہ پر کیا جائے جہاں قدرتی اور معتدل روشنی کا انتظام ہو ، صاف ہوا کا گزر ہو اور کمرے کا درجہ حرارت بھی درمیانہ ہو۔مراقبہ کرنے والا آرام دہ نشست لے کر بیٹھ جائے۔ اس طرح کہ ریڑھ کی ہڈی سیدھی ہو اور سر انسان کے کندھوں کے متوازی ہو۔ریڑھ کی ہڈی جتنی سیدھی حالت میں ہو گی سانس لینے کا عمل اتنا ہی آسان ہوگا۔ مزید آرام دہ حالت کے لیے سر کو تھوڑا سا آگے کو جھکایا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر جما کر رکھا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...