یتنا ہولے پراجکٹ دوسال میں مکمل کرلیا جائے گا: رمیش کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2018, 11:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز) ریاستی اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش کمار نے کہاکہ ماہرین کی رپورٹ کو بنیاد بناکر ریاست کے سرحدی اضلاع کولار ، چکبالاپور ، بنگلور رورل وغیرہ میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے 13 ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت پر یتینا ہولے پراجکٹ شروع کردیا گیا ہے، دو سال کے عرصے میں یہ مکمل کرلیا جائے گا۔ یتنا ہولے پراجکٹ پر اعتراضات اور مخالفتوں کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر نے کہاکہ اس پراجکٹ کو آگے بڑھانا یا روک دینا کوئی کھیل نہیں ہے۔ سرحدی اضلاع کے لوگوں کو برسوں سے پینے کا پانی میسر نہیں ہے، جبکہ ملناڈ اور مغربی گھاٹ علاقوں سے گزرنے والی ندیوں کا پانی سمندر میں ضائع ہورہا ہے۔ اس پانی سے پانچ چھ اضلاع کے لوگوں کی پیاس بجھائی جارہی ہے ، ایسے پراجکٹ کو کیونکر روکا جائے، انہوں نے کہاکہ ماحولیات کے تحفظ کے نام پر کچھ عناصر گندی سیاست پر اتر آئے ہیں۔ یتنا ہولے پراجکٹ پر کام کافی تیزی سے جاری ہے، دو سال کے عرصے میں یہ مکمل بھی کرلیا جائے گا اب اس کی ضرورت پر سوال اٹھانا درست نہیں ۔ مسٹر رمیش کمار نے کہاکہ ایس ایم کرشنا کے دوراقتدار میں چکبالاپور اور کولار اضلاع کو پانی کی سربراہی کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا جو مکمل نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ شہر بنگلور کے نالے میں بہنے والے گندے پانی کو صاف کرکے اسے کولار اور چکباپور کے تالابوں میں بھرنے کا پراجکٹ تقریباً مکمل ہوچکا ہے، انتخابات کی وجہ سے کام میں کچھ عرصے کے لئے رکاوٹ رہی ، اب اس کام کو بحال کیا جائے گا اور تیزی سے اسے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسپیکر نے ان تینوں پراجکٹوں کا جائزہ لینے کے لئے آج ہی اعلیٰ افسروں کے ہمراہ ایک میٹنگ بھی کی۔ ریاستی اسمبلی سکریٹری کے خلاف ایک جوائنٹ سکریٹری کی شکایت اور ان کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے سے دستاویزات لے جانے کے بارے میں ایک سوال پر رمیش کمار نے لاعلمی کا اظہار کیا، اور کہاکہ وہ ریاست کی ایک اہم ذمہ داری پر فائز ہیں اسی لئے ایسے معاملوں پر ردعمل ظاہر کرنے میں احتیاط برتنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ غیر ضروری طور پر وہ کسی کی کردار کشی ہونے نہیں دیں گے، جب تک تحریری طور پر تحقیقاتی رپورٹ موصول نہیں ہوجاتی، وہ خاموش رہیں گے اور رپورٹ ملنے کے بعد بلامروت کارروائی کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...