یتنا ہولے اسکیم سے فائدہ اٹھانے تالابوں کو صاف کریں پردھان منتری سڑک یوجنا کے تحت کوئی رقم نہیں ملی: ویرپا موئیلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th February 2019, 11:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24فروری(ایس او نیوز) رکن پارلیمان و سابق وزیر اعلیٰ ایم ویر پا موئیلی نے کہا کہ تالابوں کے خودرو پودوں کو ہٹانے کیلئے افسروں کوہدایت دی ۔ ضلع پنچایت کانفرنس ہال میں سہ ماہی ( دشا) اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے رکن پارلیمان نے کہا کہ جالی پودے تالابوں کے آبی سطح کو کم کررہے ہیں۔ اگرتالابوں میں تھواڑ پانی بھی جمع ہوا تو ان پودوں کی وجہ سے جانوروں کو پانی پینے سے تکلیف ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تالابوں میں خودرو پودوں کی وجہ سے جانوروں کے حلق میں ان پودوں کے کانٹے پھنس جاتے ہیں۔ ویر پا موئیلی نے کہا کہ این ایچ ویالی اوریتناہولے اسکیم سے تالابوں کو پانی بہایا جانا ہے ۔ اس لئے تالابوں کی دیکھ بھال مناسب طریقے سے کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے افسروں سے سوال کیا کہ دیونہلی کے وشواناتھ پورہ ہائی اسکول میں ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحانات کا مرکز بدلنے کی کیا ضرورت تھی؟انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیمات عامہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر کے دفتر کی منتقلی سے امتحانی مرکز کی تبدیلی کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت وہ ریاست کے وزیراعلیٰ تھے انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول اور گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالجوں کو منظوری دی تھی ۔ انہوں نے اجلاس میں شریک ڈی ڈی پی آئی کرشنا مورتی کو حکم دیا کہ وہ وشواناتھ پورہ امتحانی مرکز کو بر قرار رکھیں۔ انہوں نے افسروں سے کہا کہ ہاؤزنگ اسکیم کے تحت کتنے خاندانوں کو رہائشی سہولت فراہم ہوئی ہے۔ اس کی ایک فہرست تیار کریں ۔ اس کیلئے کتنی ایکڑ زمین درکار ہے ۔ اس سلسلہ میں ہاؤزنگ بورڈ کے افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے تین دن کے اندر انہیں رپورٹ پیش کریں۔ موئیلی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پردھان منتری سڑک اسکیم کے تحت گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران کوئی فنڈ جاری نہیں کیا ۔ اسی اسکیم کے تحت 200کروڑ روپئے مرکزی حکومت نے اپنے پاس رکھ لی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلور دیہی ضلع میں عوام اور جانوروں کیلئے پینے کے پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے ۔ اس لئے افسروں کو چا ہئے کہ اس کیلئے ضروری اقدامات کریں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...