افغان صوبے فاریاب میں طالبان کا ضلع پر قبضہ، 100 فوجی لاپتہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2018, 1:18 PM | عالمی خبریں |

کابل19اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں طالبان نے حملہ کرکے ایک ضلع پر قبضہ کرلیا جس کے بعد سے 100 افغان فوجی لاپتہ ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے فاریاب کے ضلع بل چراغ پر طالبان نے بڑا حملہ کیا ہے۔ شدید لڑائی کے بعد ضلع پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے جس کے بعد وہاں موجود 100 افغان فوجیوں کا کوئی پتا نہیں چل رہا۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے سیکیورٹی اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیے ہوں اور اب وہ طالبان کی حراست میں ہوں۔

فاریاب کے ہی ایک اور ضلع گریزوان میں بھی جنگجوؤں اور افغان افواج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور اس پر بھی قبضہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ادھر افغان دارالحکومت کابل میں بھی صبح سویرے دو راکٹ آ کر پھٹے ہیں۔ راکٹ کلی زمان خان کے علاقے میں گرے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 15 اگست کو بھی عسکریت پسندوں نے فاریاب کے ضلع غرمچ میں حملہ کرکے فوجی اڈے پر قبضہ اور وہاں موجود درجنوں فوجیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس حملے میں 43 افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 10 اگست سے طالبان نے ملک کے مختلف حصوں میں حملوں کی نئی مہم شروع کی ہے جس میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس مہم میں سب سے خوفناک لڑائی غزنی شہر میں ہوئی جہاں 200 سے زائد افغان فوجی مارے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔