حوثی باغیوں نے یتیم بچیوں کا 30 ملین ریال کا بہبود فنڈ بھی لوٹ لیا
صنعاء10دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن میں آئینی حکومت کیخلاف سرگرم ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں نے صنعاء میں یتیم بچیوں کی کفالت اور بہبود کے لیے قائم کردہ ایک یتیم خانہ پر چھاپہ مار کر وہاں پر موجود یتیم بچیوں اور بچوں کے لیے رکھے گئے بہبود فنڈز بھی لوٹ لیے۔ حوثیوں نے الرحمہ انسانی بہبود فاؤنڈیشن کے صنعاء میں قائم ’دار الرحمہ‘ مرکز کی چیئرپرسن رقیہ الحجری کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران رقیہ الحجری کے دو بیٹوں کو بھی اغوائ کر لیا گیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح حوثی شدت پسندوں نے رقیہ عبداللہ کے گھر اور رہائش کے قریب دار الرحم? مرکز پر چھاپہ مارا اور وہاں پر یتیم بچیوں کی کفالت کے لیے رکھے گئے 30 ملین یمنی ریال لوٹ لیے۔ چھاپے کے دوران حوثیوں نے خاتون سماجی کارکن الحجری کے دو بیٹوں یونس اور الیاس فضل علی عبدالولی الحلالی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ تاحال ان کے ٹھکانے کا کوئی پتا نہیں چل سکا۔