حوثی باغیوں کی صنعاء میں ری پبلیکن گارڈز کے اغوا کی مہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2018, 12:57 PM | عالمی خبریں |

صنعاء ،18؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن میں حوثی شدت پسندوں نے دارالحکومت صنعاء میں موجود ری پبلیکن گارڈز کے اغواء کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس مہم کا مقصد سابق مقتول صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کو چن چن کر ختم کرنا اور انہیں جیلوں میں ڈالنا ہے۔ری پبلیکن گارڈ کیایک عہدیدار نے منگل کو بتایا کہ حوثی باغیوں کے ایک گروپ نے صنعاء میں ری پبلیکن گارڈز کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں موجود افسران کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ری پبلیکن گارڈ کے افسر کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے صدارتی گارڈز پر لڑائی میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور انہوں نے حوثی باغیوں کے پرچم تلے لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس لیے انہیں اغواء کیا جا رہا ہے۔ری پبلیکن گارڈز کے افسر جو بریگیڈیئر کے عہدے پر کام کر چکے ہیں کا کہنا ہے کہ جب سے سابق صدر علی عبداللہ صالح کو حوثی باغیوں نے قتل کیا ہے اس کے بعد ان کے وفاداروں کی بڑی تعداد میدان جنگ چھوڑ چکی ہے۔ علی صالح کی موجودگی میں باغیوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف لڑنیوالے سابق فوجی بھی اب بغاوت ترک کر کے حکومتی فورسز میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان میں بہت سے سابق فوجی اہلکار بریگیڈیئر طارق صالح کے کیمپ میں شامل ہو رہے ہیں جنہوں نے حوثیوں کے خلاف اور حکومتی فوج کے ساتھ مل کر جنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یمنی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ حال ہی میں حوثی شرپسندوں نے ری پبلیکن گارڈز کے چار افسران کو اغوا کیا۔ ان پر عرب اتحادی فوج کو معلومات فراہم کرنے کا الزام عایدکیا گیا ہے۔ گرفتارکے بعد انہیں کسی نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے اور ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔