یمن میں القاعدہ کے خلاف آپریشن میں متعدد امریکی فوجی زخمی

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 24th May 2017, 8:28 PM | عالمی خبریں |

صنعاء،24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی وزارت دفاع (پینٹا گون) نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ روز یمن میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق اس آپریشن میں کم سے کم 7القاعدہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیویز نے صحافیوں کو بتایا کہ یمن میں القاعدہ جنگجوؤں کے خلاف حملے کے دوران متعدد امریکی فوجی بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں تاہم انہوں نے زخمی فوجیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب مآرب گورنری میں کسی دور دراز مقام پر القاعدہ کے خلاف زمین آپریشن کیا گیا۔
قبل ازیں منگل کو امریکی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ یمن میں القاعدہ جنگجوؤں کے ایک مرکز پر حملہ کرکے کم سے کم سات جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا بنیادی مقصد معلومات جمع کرنا تھا۔امریکی حکام بے بتایا کہ جزیرۃ العرب کی القاعدہ کے ساتھ وابستہ دہشت گردوں کے خلاف تازہکارروائی یمنی حکومت کے تعاون سے کی گئی ہے۔ آپریشن میں ہلکے ہتھیاروں اور جنگی طیاروں کا استعمال کیا گیا۔امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تازہ حملہ مآرب کے شمال میں جنوری میں کیے گئے حملے سے 40سے 45کلومیٹر دور کیا گیا۔ جنوری میں ہونے والی کارروائی میں متعدد عام شہریوں کے مارے جانے کے بعد ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا تھا
ادھر مآرب اور البیضاء کے علاقوں میں مقامی قبائلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے خلاف آپریشن کے لیے امریکی چھاتہ بردار میرینز کی بڑی تعداد اتاری گئی۔قبائلی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں اور القاعدہ جنگجوؤں کے درمیان البیضاء میں آل عواض کے مقام پر کئی گھنٹے لڑائی جاری رہی جب کہ مآرب میں زمینی اور فضائی کارروائی ایک ساتھ کی گئی۔ مآرب میں العذلان اورالجوبہ کے مقامات پر امریکی میرینز اور القاعدہ جنگجوؤں کے درمیان لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں جہاں متعدد القاعدہ جنگجوؤں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔