اتحادی طیاروں کی بمباری میں 17 یمنی باغی ہلاک، 20 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2017, 4:20 PM | عالمی خبریں |

ریاض،20اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں یمن کے المخاء اور مغربی شہر تعز میں 17 حوثی باغی اور علی صالح کے وفادار جنگجو ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔یمن کے عسکری ذریعے کا کہنا ہے کہ عرب اتحادی طیاروں نے معسکر خالد اور اس کے اطراف میں 10 فضائی حملے کیے جبکہ شمالی شہر المخا میں 20 میزائل داغے گئے۔ ان حملوں میں ڈیڑھ درجن باغی جنگجو ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔دوسری جانب یمن کی آئینی فورسز نے مشرقی موزع اور معسکر خالد کا مکمل محاصرہ کرلیا ہے۔قبل ازیں حوثیوں نے مشرقی موزع کی طرف تازہ کمک بھی روانہ کی تھی۔ باغیوں نے مغربی مقبنہ میں کاتیوشا راکٹ بھی لانچنگ پیڈ پر نصب کیے ہیں۔ ان راکٹوں کے ذریعے مشرقی المخا اور معسکر خالد میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی کو روکنا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔