یمنی حکومت کا بہ طور احتجاج امن مذاکرات سے علاحدگی کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th July 2016, 4:52 PM | عالمی خبریں |

باغیوں کی جانب سے سیاسی کونسل کی تشکیل کے اعلان پر رد عمل
صنعاء30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کویت کی میزبانی میں گذشتہ کئی ماہ سے یمنی حکومت اور باغیوں کیدرمیان جاری امن مذاکرات کی کوششیں ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی ہیں۔ یمنی باغیوں کی جانب سے یک طرفہ طور پر ملک کا نظم ونسق چلانے کے لیے سیاسی کونسل کی تشکیل کے اعلان پرحکومت نے سخت احتجاج کرتے ہوئے مذاکرات سے علاحدگی کا اعلان کیا ہے۔ کویت میں جاری مذاکرات میں حکومتی ٹیم کے سربراہ عبداللہ العلیمی نے کل جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ باغیوں کی جانب سے یک طرفہ اورمتوازی سیاسی کونسل کی تشکیل کے اعلان کے بعد مذکرات جاری رکھنے کا کوئی معقول سبب باقی نہیں رہا ہے۔ اس لیے حکومتی وفدہفتے کے روز سے کویت سے نکل جائے گا۔انہوں نے باغیوں کی جانب سے سیاسی کونسل کی تشکیل کے اعلان کوتکبر،عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین اور ملک میں جاری شورش کو ختم کرنے کیلیے طے پائے معاہدوں کو بائی پاس کرنے کی گھناؤنی کوشش قرار دیا۔ عبداللہ العلیمی نے کویت حکومت کی جانب سے فریقین میں بات چیت کاعمل آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کی کوششوں کوسراہااور کویت کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کویت کی میزبانی میں جاری مذاکرات ختم ہوچکے ہیں۔ حکومتی وفدہفتے کو کویت سے نکل جائے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ملک چلانے کے لیے ایک کونسل تشکیل دی جائے گی۔حوثیوں کے زیرانتظام سرکاری نیوز ایجنسی سبا نیوز ڈاٹ نیٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں گروپوں نے جمعرات کو اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس کے تحت کونسل کے صدر اور نائب صدر کا باری باری ایک مخصوص مدت کے لیے انتخاب کیا جائے گا۔ یہ دونوں عہدے دار اس کونسل کی قیادت کریں گے۔یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے اس پیش رفت کوحوثیوں کی جانب سے ایک اور بغاوت قرار دیا ہے۔ انھوں نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ اس نئے اقدام کے خلاف کردار ادا کریں۔یمنی حکومت نے باغیوں کی جانب سے یک طرفہ طور پر کونسل کی تشکیل کے اعلان کو امن مساعی کوسبوتاژکرنے اور مذاکراتی عمل کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ حکومت نے مذاکرات معطل ہونے کی تمام تر ذمہ داری باغیوں پر عاید کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ باغیوں کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے۔

امریکی جنرل کے بیان پر ترک صدر کا سخت ردعمل
انقرہ30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک اعلیٰ امریکی جنرل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بغاوت کی سازش کرنے والوں کی طرفداری کر رہے ہیں۔ گزشتہ روزامریکی میڈیانے یو ایس سینٹرل کمانڈ چیف جنرل جوزف ووٹیل کے حوالے سے کہاتھاکہ ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش اورفوج میں بڑے پیمانے پر تبدیلی سے امریکااورترکی کے عسکری تعلقات متاثرہوسکتے ہیں۔ اس بیان پر ایردوآن نے انتہائی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہاکہ ووٹیل نے یہ بیان دے کرسازشی عناصر کی طرفداری کی ہے حالانکہ امریکا کو ترکی میں بغاوت کو ناکام بنا دینے پر انقرہ کا شکر گزار ہونا چاہیے تھا۔ ترکی نے پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت کے بعدتین سو اٹھاون جرنیلوں میں سے نصف کو گرفتار جبکہ فوج میں بڑے پیمانے میں تبدیلی کا عمل شروع کردیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...