الحجۃ گورنری میں یمنی فوج کی پیش قدمی،حوثیوں کے شہری آبادی پر حملے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2018, 11:35 AM | عالمی خبریں |

دبئی ،16اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمنی فوج کے ایک مصدقہ ذریعے کا کہنا ہے کہ شمال مغربی حجۃ گورنری کی حیران ڈاریکٹوریٹ میں السادہ کےمقام پر حوثیوں کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاندان کے تمام افراد شہید ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حجۃ گورنری میں سرکاری فوج اور اس کی حامی مزاحمتی ملیشیا کی طرف سے پیش قدمی جاری ہے۔ دوسری طرف حوثی باغی شہری آباد پر بھاری ہتھیاروں سےحملے کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حجۃ گورنری میں پیش قدمی کے دوران عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل رہی ہے۔

حالیہ چند ایام کے دوران سرکاری فوج نے حجۃ میں کئی اہم دفاعی مقامات باغیوں سے واپس لے لیے اور ایران نواز حوثیوں کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔

شمال مغربی یمن کی حجۃ گورنری کے متعدد ساحلی علاقے اب سرکاری فوج کے کنٹرول میں ہیں۔

حرض اور میدی ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے اور اب حیران میں شدید لڑائی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدید لڑائی کے دوران سرکاری فوج مثلث عاھم کے مرکز سے صرف چھ کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...