یمن : حوثیوں کا سیاسی قائد صالح الصماد عرب اتحاد کے فضائی حملے میں ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th April 2018, 1:03 PM | عالمی خبریں |

صنعاء 24اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس ا نڈیا ) یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کی نام نہاد سپریم سیاسی کونسل کا سربراہ صالح الصماد عرب اتحاد ی افواج کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔حوثی ملیشیا نے سوموار کو ایک بیان میں اپنے اس لیڈر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ صالح الصماد کا نام سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کو مطلوب یمنی حوثیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔العربیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صالح الصماد صوبے الحدیدہ کے جنوب میں واقع علاقے البریہی میں عرب اتحاد کے ایک مکان پر فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ان ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے گذشتہ کئی ہفتوں سے گھر پر نظر بند تھے۔مقتول کو حوثی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بعد باغیوں کا دوسرا بڑا لیڈر شمار کیا جاتا تھا۔حوثیوں کی سپریم سیاسی کونسل نے ان ہی کی قیادت میں صنعاء4 میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی منتخب حکومت کے خلاف ستمبر 2014 میں بغاوت برپا کرنے کے بعد سرکاری اداروں پر قبضہ کر لیا تھا اور اپنی کٹھ پتلی حکومت بنالی تھی۔ایران کی حمایت سے قائم اس حکومت میں یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے وزراء4 بھی شامل تھے لیکن علی صالح کے قتل کے بعد حوثیوں نے ان وزراء کو ایک ایک کرکے چلتا کیا ہے اور اب وہ صنعاء4 میں خود ہی امور مملکت چلا رہے ہیں۔تاہم عرب اتحاد اور یمنی فورسز کی مختلف محاذوں پر حالیہ فتوحات کے بعد حوثیوں کا دارالحکومت کے علاوہ یمن کے بہت تھوڑے علاقوں پر کنٹرول باقی رہ گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...