یمنی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کے دو خطرناک لیڈر ہلاک
صنعاء20 اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) یمن کے جنوبی صوبے ابین میں سرکاری سکیورٹی فورسز کی ایک چھاپا مار کارروائی میں القاعدہ کے دو خطرناک لیڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان دونوں مہلوک لیڈروں کے نام مراد الدوبلی اور حسن ابو سری ہیں اور یہ دونوں انتہائی مطلوب دہشت گرد تھے۔یمنی سکیورٹی فورسز نے ابین کے ضلع وضع میں القاعدہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ایک مسلح جھڑپ کے بعد کارروائی کی تھی اور اس میں یہ دونوں مارے گئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دوبلی اور ابو سری یمن میں القاعدہ کے دو انتہائی خطرناک لیڈر خیال کیے جاتے تھے۔