یمن :پیپلز کانگریس کی قیادت کا ایرانی منصوبہ ناکام بنانے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2017, 7:57 PM | عالمی خبریں |

دبئی ،3دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یمن میں آئینی حکومت کی حامی جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کی قیادت نے حوثی ملیشیا کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے عوامی ’انتفاضہ‘(مزاحمتی تحریک) کے لیے اپنی سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔آئینی حکومت کی حامی مذکورہ قیادت کی جانب سے جاری ایک بیان میں صنعاء میں پارٹی کی قیادت کو ایک نئے باب کے آغاز کی دعوت دی گئی ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ فتح حاصل ہونے تک جدّوجہد جاری رکھی جائے اور تین بنیادی مراجع کے مطابق سیاسی عمل کو مکمل کیا جائے۔بیان میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے قریب آ کر یک جہتی کا مظاہرہ کریں تا کہ یمن میں ایرانی منصوبے کو خاک میں ملایا جا سکے۔دارالحکومت صنعاء میں بدھ کے روز سے حوثیوں اور سابق صدر صالح کی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معزول صدر صالح کی جانب سے حوثیوں کے خلاف عوامی انتفاضہ کے مطالبے بعد ان جھڑپوں میں شدّت آ گئی ہے۔ اس دوران خون ریز لڑائی میں حوثیوں کے درجنوں ارکان کے ہلاک و زخمی ہونے اور قیدی بنا لیے جانے کے بعد صالح کی فورسز نے صنعاء کے جنوبی حصّے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ جھڑپوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ادھر سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد نے صنعاء میں حوثیوں کے خلاف جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کی انتفاضہ کی مکمل تائید کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...