یمن کے حالات ایرانی منصوبہ بکھر جانے کا ثبوت ہیں:پاکستان علماء کونسل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2017, 7:38 PM | عالمی خبریں |

دبئی ،3دسمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ یمن میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کی ہمنوا فورسز اور ایران نواز حوثی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں اس بات کا ثبوت ہے کہ یمن میں ایرانی منصوبہ پارہ پارہ ہو چکا ہے۔لاہور میں کونسل کے جنرل سکریٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ یمن کے معزّز عوام نے دہشت گرد فرقہ وارانہ ایرانی ملیشیا کے زیر کنٹرول رہنے سے انکار کر دیا۔ اشرفی کے مطابق یمن اس وقت ایک تاریخی مرحلے سے گزر رہا ہے جو دہشت گردی پر آئین اور قانون کی فتح کا عکّاس اور قتل ، دھماکوں اور ظلم و بربریت کے اختتام کی ابتدا ہے۔مولانا اشرفی نے یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں اور اس کی قیادت کے دانش مندانہ فیصلوں کو سراہا۔ انہوں نے مملکت کی جانب سے یمنی عوام کے لیے پیش کی جانے والی سیاسی ، اقتصادی اور انسانی سپورٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔پاکستان علماء کونسل کے سربراہ کے مطابق حوثی ملیشیا ایران کے زیرِ حکم کام کرنے والی ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کو ایران کی طرف سے مالی ، ہتھیار اور گولہ بارود کی سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں باغیوں کی جانب سے آئینی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے جاری لوٹ مار نے یمنی عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی۔ اشرفی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے سیاسی اور خمینی کی تعلیمات پر مبنی مذہبی مواقف یہ سب تہران سے درآمد کیے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...