یمنی حوثی اپنے گڑھ صعدہ کے اہم علاقے سے محروم،73جنگجوہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 11:44 AM | عالمی خبریں |

صنعاء10دسمبر (ایجنسی)یمن کے شمالی علاقے صعدہ میں سرکاری فوج نے آپریشن کے دوران ایران نواز حوثی شدت پسندوں کو ان کے اہم مرکز سے نکال باہر کرتے ہوئے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ،جنگ میں باغیوں کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور73جنگجوئوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے صعدہ گورنری کے البقع علاقے کے مضافاتی قصبے النبیشین کو باغیوں سے چھڑا لیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ النبیشین کو حوثیوں سے آزاد کرانے کے لیے گھمسان کی لڑائی لڑئی گئی۔ جنگ میں باغیوں کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ادھریمن کے فیلڈ ذرائع کا کہنا تھا کہ النبیشین کے علاقے میں جاری لڑائی ختم ہوگئی ہے اور صعدہ اور الجوف گورنریوں کو ملانے والی سپلائی لائن پر حکومتی فورسز کا کنٹرول قائم ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور زندہ بچ جانے والے وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ صعدہ گورنری میں جاری لڑائی میں حکومتی فوج کو سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد کی مدد بھی حاصل رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...