یمن: علیحدگی پسندوں کا عدن کی سرکاری عمارتوں پر قبضہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th January 2018, 1:20 PM | عالمی خبریں |

عدن، 29جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے جنوبی شہر عدن میں علیحدگی پسند جنگجوؤں نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے اور صدر عبد ربہ منصور ہادی کی افواج سے ان کی شدید جھڑپیں ہوئی ہیں اور کم از کم دس افراد کے ہلاک اور درجنوں زخمی ہیں۔وزیر اعظم احمد بن دغر نے علیحدگی پسندوں پر بغاوت شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔اس وقت عدن ملک کے عارضی دارالحکومت کے فرائض سرانجام دے رہا ہے کیوں کہ حوثی باغیوں نے اصل دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کر رکھا ہے۔سرکاری فوج نے یمن کے عرب پڑوسیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ حالات کو قابو میں کرنے میں مدد کریں۔اس تازہ پیش رفت کی وجہ سے یمن کی پیچیدہ صورتِ حال مزید سنگین ہو گئی ہے جہاں دسیوں لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم دغر نے عرب امارات سے کہا ہے کہ صورتِ حال سے نمٹنے میں مدد کرے کیوں کہ ان جھڑپوں سے حوثی باغیوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔صدر ہادی نے، جو سعودی عرب میں مقیم ہیں، جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ ان کی حکومت نے سرکاری فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ بیرکوں میں واپس چلے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...