یمن : نہم پر اتحادی طیاروں کے شدید حملے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th December 2017, 9:14 PM | عالمی خبریں |

صنعاء،12؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے طیاروں نے صنعاء کے شمال مشرق میں نہم گورنری میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور کْمک پر شدید حملے کیے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق حملوں میں باغیوں کا جانی اور مادی نقصان ہوا۔

دوسری جانب اتحادی افواج نے باور کرایا ہے کہ وہ یمنی اراضی کو حوثی ملییشا کے کنٹرول سے واپس لینے کا مصمم ارادہ رکھتی ہیں۔صنعاء میں حوثیوں نے سکیورٹی اقدامات کو انتہائی سخت کر دیا ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ ملیشیا کے سیکڑوں ارکان کو دارالحکومت کے شمالی داخلی راستے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ادھر سیاسی طور پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اقوام متحدہ کی ٹیم نے عرب اتحاد کی قیادت اور یمنی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ اس دوران عرب اتحاد کی جانب سے زیرِ عمل میکانزم پر بات چیت کی گئی جس کا مقصد حوثیوں کے لیے ہتھیار اور میزائلوں کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...