یلاپور میں ایک لڑکی کی شادی دو لڑکوں کے ساتھ۔رجسٹرار آفس میں دونوں شادیاں رجسٹر کرکے پھنس گئے افسران

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th August 2018, 2:08 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور 8؍اگست (ایس اونیوز)یہاں پیش آنے والے ایک عجیب واقعے میں ایک ہی لڑکی نے دو لڑکیوں کے ساتھ شادیاں رچائیں اور افسران کی غفلت یا بے وقوفی سے دونوں شادیاں سب رجسٹرار دفتر میں رجسٹر بھی ہوگئیں!

اطلاع  کے مطابق یلاپور کی ایک لڑکی کے انکولہ کے رہنے والے گنپتی بھٹ کے ساتھ عشق لڑاکر9مہینے قبل شادی کرلی اور یہ شادی یلاپور سب رجسٹرار دفتر میں رجسٹر کی گئی۔ لڑکی کی اس شادی سے اس کے والدین خوش نہیں تھے ،مگر لڑکی نے والدین کی مرضی کے خلاف رجسٹر شادی کرلی تھی۔ کچھ عرصے بعد لڑکی کے والدین نے اس شادی کو قبول کرنے کی بات کہہ کر لڑکی کو مائیکے بلالیا۔ پھر مبینہ طور پر اس کو اپنے شوہرگنپتی بھٹ سے الگ ہونے اور والدین کی پسند کے دوسرے لڑکے سے شادی کرنے پر آمادہ کرلیا۔ اور یلاپور تعلقہ کے ماگوڈ تاریمنے کے راجیش نامی لڑ کے سے روایتی رسم و رواج کے ساتھ5/اگست کو شادی کروادی۔ اور یہ شادی بھی کاروار سب رجسٹرار دفتر میں رجسٹر کروادی گئی۔ پہلے سے اس لڑکی کے شادی شدہ ہونے کی اطلاع رہنے کے باوجود رجسٹرار آفس میں دوبارہ شادی رجسٹر کرنا ایک تعجب خیز بات ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کا پہلا شوہر گنپتی بھٹ جب اپنی بیوی کو مائیکے بلاکر اپنے گھر لے جانے کے لئے یلاپور پہنچا تو اس وقت اسے  اِس  حیران کن صورتحال کا پتہ چلا۔اب وہ اس بات پر اَڑا ہوا ہے کہ اس کی بیوی اسی کو واپس دلائی جائے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس نے اپنی ماں کے ساتھ کاروار جاکر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے پاس اس سلسلے میں شکایت بھی درج کروائی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...