یلاپور:بس ڈرائیورکا قتل؛3ملزمین گرفتار،بار مالک لاپتہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2017, 10:00 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور، 8؍اکتوبر(ایس او نیوز)شہر کے پرمیلا بار اینڈ ریسٹوراں میں ہوئے کے ایس آر ٹی سی بس ڈرائیور کے قتل کے الزام میں تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں قتل واقع ہونے کے باوجود ہوٹل مالک یا وہاں کے ملازمین نے پولیس کو اطلاع نہیں دی تھی اور کچھ اہم سراغ مٹادئے جانے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔ 

گرفتار شدہ بار کے تینوں ملازمین کو عدالت میں پیش کرکے پولیس نے تحقیقات کے لئے انہیں اپنی تحویل میں لیا ہے۔ اس دوران پتہ چلا ہے کہ بار کا مالک سانتولین فرنانڈیزکا بیٹا جولیس فرنانڈیز لاپتہ ہوگیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ثبوت مٹانے کی غرض سے قتل کے لئے استعمال کیا گیا چاقو اور دیگر اشیاء کو ہوٹل کے پچھواڑے میں مٹی کے اندر چھپاکر رکھا گیا تھا۔پولیس مزید تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔