اغواکیس کے اہم ملزم سنتوش کو ضمانت معاملہ میں مداخلت کرنے بی جے پی لیڈر یڈیورپا پر الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th August 2017, 12:14 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍اگست(ایس او نیوز)کرناٹکا کے سابق وزیر اعلیٰ وبی جے پی لیڈر بی ایس یڈیورپا کے پی اے سنتوش کو عدالت سے ضمانت مل گئی۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق 62 واں سیشن کورٹ کے جج نے اس شرط پر ان کی ضمانت کی عرضی منطور کی وہ شہر سے باہر نہیں جائیگا۔ اگر وہ کہیں جانا چاہیں گے تو اس کے لئے پولیس اور عدالت سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔ کورٹ نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اس دوران پوچھ گچھ کے لئے ملزم سنتوش پولیس کا تعاون کریں گے۔ واضح ہوکہ سنتوش اغوکیس میں14 جولائی 2017 کو گرفتار کئے گئے تھے۔ سرکاری وکیل نے اس سلسلہ میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ان پر اغوا کا الزام ہے۔ سنتوش کا ایک ماڈل کے ساتھ ناجائز رشتہ تھا جس کی سی ڈی ان کے پاس موجود تھی۔ ملزم کو اس سلسلہ میں معلومات تھی۔ اس لئے انہیں راستہ سے ہٹانے کے لئے بی جے پی یوا مورچہ لیڈر راجیندر ارس کی مدد سے ایک عادی مجرم کو اس کام کے لئے تیار کیا تھا کہ وہ اس ماڈل کا اغوا کرے گا۔کارروائی کے دوران ایچ اے ایل پولیس نے 11 جولائی کو عادی مجرم پرشانت کو گرفتار کیا۔ جس نے پولیس کو پوری تفصیلات بتائی۔ پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اس کا بھی اعتراف کیا کہ اس کام کے لئے یڈی یورپا کے پی اے سنتوش نے انہیں پیسے دئے تھے۔ تلاش کے دوران ڈالرس کالونی میں واقع ا یڈی یورپا کی رہائش گاہ سے سنتوش کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ سٹی پولیس کمشنر کو اس سلسلہ میں ایک عرضی دی گئی تھی۔ جس میں ایڈی یورپا نے ڈالرس کالونی سے رات کے وقت چھاپہ ماری کے دوران سنتوش کی گرفتاری پر اعتراض کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اڈوکیٹ امرتیش این پی نے اس سلسلہ میں سٹی پولیس کمشنر دفتر میں شکایت کی ہے کہ سنتوش اغوا کیس میں بی جے پی لیڈرا یڈی یورپا آڑے آرہے ہیں۔ پولیس پوچھ گچھ میں ان کی مداخلت سے کیس کمزور پڑرہا ہے۔ اس لئے پولیس فوری کارروائی کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔